کراچی : شہر قائد کے وائلڈ لائف فوٹوگرافر زوہیب احمد کی بنائی گئی خوبصورت پرندوں کی نایاب تصاویر نے دیکھنے والوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔
وہ اب تک کئی دلکش قدرتی مناظر اور پرندوں کی نایاب تصاویر اپنے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کرچکے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی نمائندہ روحہ فاطمہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ویسے تو وہ ہر طرح کی تصاویر اپنے کیمرے سے بناتے ہیں لیکن قدرتی مناظر اور خاص طور پر وائلڈ لائف فوٹوگرافی ان کا شوق بچپن سے ہے کیونکہ اس طرح کے ٹی وی چینلز بہت شوق سے دیکھا کرتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اپنے اس شوق کی خاطر اور خوبصورت پرندوں کی تصاویر کیلئے اکثر راتوں کو وہاں قیام کرنا کرتا ہوں کو قید کرنا پڑتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایسے میں بعض اوقات مشکل صورتحال کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
زوہیب احمد کا کہنا تھا کہ ہر سال بدلتے موسم کی وجہ سے مختلف ممالک کے مہمان پرندے پاکستان آتے ہیں۔ انہیں دیکھنے اور ان کی تصاویر کیلئے ہر ممکن کوشش کرتا ہوں۔