ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

برطانیہ میں گھر میں‌ موجود خاتون کو گاڑی نے کچل دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانیہ میں وین تیز رفتاری کے باعث یولینڈ ڈرائیو میں واقع گھر میں گھس گئی، گاڑی کی زد میں آکر گھر میں موجود عمر رسیدہ خاتون ہلاک ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے علاقے کلیوڈون میں گاڑی تیز رفتاری کے باعث گھر میں گھس گئی، اس ہولناک حادثے کے نتیجے میں گھر میں موجود 90 سالہ خاتون گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگئیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز رات 8 بجے گاڑی یو لینڈ ڈرائیو کلیوڈون میں واقع گھر میں جا گھسی، ہولناک حادثے میں گاڑی کو بھی نقصان ہوا ہے۔

- Advertisement -

 برطانوی ہولیس کا کہنا تھا کہ حادثہ پیش آنے کی صورت میں گیس پائپ لائن کے متاثر ہونے کا خدشہ تھا جس کے باعث ریسکیوں اہلکاروں نے پڑوسیوں کو گھروں سے نکال لیا تھا۔

پولیس حکام نے کہا ہے کہ گاڑی کے اندر بیھٹے دونوں افراد ایون اور سومریسٹ کو جائے حادثہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کار حادثے میں ہلاک ہونے والی خاتون کے پڑوسی پاؤل ٹری کا کہنا تھا کہ ’میں اپنی زوجہ کے ہمراہ اپنے گھر میں موجود تھا تقریباً ساڑھے 8 بجے ہنگامی خدمات سرانجام دینے والی گاڑیوں کا قافلہ میرے پاس سے گزرا‘۔

گاڑی کی زد میں آنے والا متاثرہ گھر

ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے نیچے جاکر دیکھا تو گھر کے ریسکیو اہلکار سامنے والے گھر سے کسی کو نکال کر باہر کی طرف لارہے تھے، لیکن یہ نہیں معلوم کہ کون تھا۔

پولیس نے حادثے کے بعد روڈ کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا تھا، جس کے باعث علاقہ مکین خوف زدہ ہوگئے تھے۔ ریسکیو اہلکاروں نے علاقے کو کلیئر کردیا ہے، جس کے بعد معمولات زندگی دوبارہ بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں