ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بھارتی اینکر کے شاہین آفریدی سے متعلق سوال پر گوتم گمبھیر نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی ٹی وی پر سابق کرکٹرز کی جانب سے تجزیے اور تبصرے پیش کیے جارہے ہیں۔

ورلڈ کپ کی خصوصی نشریات میں اینکر نے سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر سے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے متعلق چبھتا ہوا سوال کیا جس کا انہوں نے احسن انداز میں جواب دیا۔

اینکر نے گوتم گمبھیر سے پوچھا کہ ایشیا کپ میں بھارت کی 228 رنز کی جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بھوت اترا ہے، کیا اب کیا وہ تھوڑا کم تھریٹ لگ رہے ہیں؟

- Advertisement -

گوتم گمبھیر نے کہا کہ ’ایک میچ میں شاہین آفریدی، شاہین آفریدی نہیں ہوسکتے اور ایک میچ میں ان کا بھوت اتر نہیں سکتا، جب انہوں نے پانچ آؤٹ کرے تھے تب بھی کوئی بھوت نہیں تھا جب انہیں کوئی وکٹ نہیں ملی تب بھی کوئی بھوت نہیں تھا۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ دن نیا ہے کنڈیشنز نئی ہیں، ایک کرکٹر کے سامنے کوئی بھی بولر بولنگ کررہا ہو یا کوئی بیٹر بیٹنگ کررہا ہوں اسے کوئی بھی آؤٹ کرسکتا ہے یا بیٹر کسی کے خلاف بھی رنز بناسکتا ہے۔

گوتم گمبھیر نے کہا کہ ’14 اکتوبر کو آپ اتنی ہائپ دیکھیں گے کہ لگے گا کہ ورلڈ کپ 14 اکتوبر کو ہی شروع ہوا اور اسی روز ختم ہوگیا لیکن سچائی یہ نہیں ہے سچائی یہ ہے کہ ورلڈ کپ کا فائنل ہی اصل میچ ہوگا۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ کل نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی جبکہ پاک بھارت ٹیمیں 14 اکتوبر کو مدمقابل آئیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں