ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

شاہ رخ کی بیٹی کو زویا اختر نے کس چیز سے نمٹنے کی ٹریننگ دی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف ڈائریکٹر زویا اختر نے شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانا سمیت خوشی اور آگستیا کو اقربا پروری کے حوالے سے ہونے والی بحث سے نمٹنے کی ٹریننگ دینے کا انکشاف کیا ہے۔

زندگی نہ ملے گی دوبارہ جیسی فلم کی ڈائریکٹر نے اعتراف کیا کہ انھوں نے اپنی آنے والی فلم ‘دی آرچیز’ کے اسٹار کڈز سوہانا خان، خوشی کپور اور آگستیا نندا کو اقربا پروری کے حوالے ہونے والی بحث سے نمٹنے کے گُر سکھائے ہیں۔

ذرائع ابلاغ پر خبریں آنے کے بعد کہ شاہ رخ خان کی بیٹی، سری دیوی کی بیـٹی اور امیتابھ بچن کا نواسہ زویا اختر کی ہدایت میں بننے والی نئی فلم ‘دی آرچیز’ کا حصہ ہیں، تب سے یہ اسٹار کڈز حالیہ دنوں میں اقربا پروری پر ہونے والی بحث کا ہدف بن گئے تھے۔

- Advertisement -

زویا اختر نے بتایا کہ کس طرح انھوں نے بچوں کو ان سب چیزوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار کیا۔ انھوں نے کہا کہ جیسے جیسے آپ جوان ہوتے ہیں اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی بھی چاہت رکھتے ہیں، جب آپ ایسے والدین کے سائے میں پروان چڑھیں جنھیں آپ سراہتے بھی ہوں تو آپ وہی کچھ کرتے ہیں جو وہ کر رہے ہوتے ہیں۔

زویا نے کہا کہ سادہ سی بات ہے کہ کسی کو بھی یہ کہنے کا حق کس طرح ہو سکتا ہے کہ آپ یہ نہیں کر سکتے، آپ وہ نہیں کرسکتے، حقیقت یہی ہے کہ اگر آپ سخت محنت کرتے ہوئے اپنے کام کو بہتر طریقے سے انجام دیتے ہیں تو پھر کوئی بھی آپ کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔

انھوں نے کہا کہ آپ کسی دوسرے کو کنٹرول نہیں کرسکتے مگر خود کو کرسکتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سوہانا خان، خوشی کپور اور آگستیا نندا دی آرچیز سے فلم انڈسٹری میں اپنا ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں