8.7 C
Dublin
اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

لندن: فائرنگ اور چاقو زنی کی واردات، دو افراد قتل 4 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : سال نو کے آغاز پر برطانوی دارالحکومت میں چاقو زنی کی مختلف وارداتوں میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ لندن کے علاقے پارک لین میں منعقدہ نجی محفل کے باہر چاقو زنی کی واردات ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ 37 اور 29 سالہ شخص اور 29 سالہ خاتون زخمی ہوئی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پارک لین میں چاقو بردار شخص کے حملے کے کچھ دیر بعد ساوتھ وارک میں ایک خاتون خنجر کے وار سے زخمی ہوئی جبکہ ہیکنی میں واقع نائٹ کلب میں ایک خاتون کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ پارک لین میں زخمی ہونے والے متاثرین کو فوری اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے تاہم شدید زخموں کے باعث متاثرین کی حالت نازک ہے۔

برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ پارک لین میں ہلاک ہونے والا شخص سیکیورٹی گارڈ ہے۔

پولیس کے مطابق ساوتھ وارک میں زخمی ہونے والی 30 سالہ خاتون کو اسپتال منتقل کرتے ہوئے ریسکیو عملہ طبی امداد فراہم کررہا تھا لیکن وہ راستے میں ہی ہلاک ہوگئی۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ساوتھ وارک میں چاقو زنی کی وار دات کا شکار ہونے والی خاتون کے قتل کے شبے میں 34 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔

مزید پڑھیں : مانچسٹر میں چاقو بردار شخص کا حملہ، تین افراد زخمی

یاد رہے کہ 31 دسمبر کی شام برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں واقع وکٹوریہ ریلوے اسٹیشن پر مسلح شخص نے شہریوں پر چاقو سے حملہ کردیا تھا، جس کے نتیجے پولیس افسر سمیت چار افراد زخمی ہوئے تھے، چاقو زنی کی واردات میں زخمی ہونے والے متاثرین کو اسپتال منتقل کردیا تھا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کرنے بعد گھر بھیج دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں