پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

قابل اعتراض سوال ، پرچہ بنانے والے یونیورسٹی پروفیسر کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :کامسیٹس یونیورسٹی میں قابل اعتراض سوال پر مبنی پرچہ بنانے والے پروفیسر کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کامسیٹس یونیورسٹی کے پرچے میں قابل اعتراض سوالنامے کے معاملے پر پرچہ بنانے والے پروفیسر کیخلاف  مقدمہ اندراج کی درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست عمادالطاف نامی شہری کی جانب سےدائر کی گئی ہے ، تھانہ شہزادٹاؤن میں درخواست چیئرمین پاکستان نظریاتی پارٹی لائرزونگ نے دائر کی۔

- Advertisement -

درخواست گزار نے کہا کہ سوشل میڈیاپرکامسیٹس یونیورسٹی کاپرچہ دیکھا، پرچےمیں اسلامی معاشرےکےشعائرکی خلاف ورزی پرمبنی سوالات تھے۔

درخواست میں کہا گیا کہ سوالات معاشرےمیں بگاڑ،بےحیائی پھیلانےکاموجب بن سکتےہیں، پرچہ خیرالبشرنامی پروفیسر نے بنایا، ملزم کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

یاد رہے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے پروگرام بی ای ای کے پہلے سمسٹر کے امتحان میں انگریزی کے کمپوزیشن کے پرچے میں دو بہن بھائیوں میں غیر فطری تعلق کا سوال پوچھا گیا تھا۔

نامناسب سوال پر طلبہ کو 300 الفاظ پر مشتمل چار پیراگراف لکھنے کا کہا گیا تھا، غیر اخلاقی سوال سے طلبہ میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں