اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

عمران خان کی گرفتاری پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ برہم، آئی جی اسلام آباد سمیت اعلیٰ حکام 15 منٹ میں طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد،ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور سیکرٹری داخلہ کو 15 منٹ میں طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہائیکورٹ کی حدودکےاندرعمران خان کوگرفتار کیاگیاہے، گرفتاری کےدوران اسلام آبادہائیکورٹ کےشیشےبھی توڑے گئے۔

- Advertisement -

،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے برہم ہوتے ہوئے کہا یہ آپ نے کیا کیا ہے؟ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال ہے، میں تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہوں، آئی جی اسلام آباد،ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور سیکرٹری داخلہ 15منٹ میں پیش ہوں، اگر 15 منٹ میں پیش نہ ہوئے تو وزیراعظم کو طلب کرلوں گا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پیش ہو کر بتائیں کہ کیوں کیا، کس مقدمے میں کیا؟ آپ نے غلط کام کیا ہے جس نے بھی کیا ہے۔

چیف جسٹس نے ایڈوکیٹ جنرل کو ہدایت کی کہ فوری طور پر بتائیں عمران خان کو کس نے گرفتار کیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں