15 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

پشاور کے تھانہ متنی پر دہشت گردوں کے حملے کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: پولیس اسٹیشن متنی پر دہشت گردوں کے حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں ٹی ٹی پی عبدالرحیم گروپ کے پانچ دہشت گردوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے تھانہ متنی پردہشت گردوں کے حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا، مقدمہ ایس ایچ او تھانہ متنی لائق زادہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ مقدمے میں انسداد دہشت گردی سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں اور ایف آئی آر میں ٹی ٹی پی عبدالرحیم گروپ کے پانچ دہشت گرد نامزد کئے گئے ہیں۔

- Advertisement -

ٹی ٹی پی گروپ کی جانب سے تھانےکونشانہ بنانےکا کی اطلاع پہلےسےموجود تھی ،دہشت گردوں نےرات کی تاریکی میں بھاری ہتھیاروں سےتھانےپرحملہ کیا تاہم پولیس نےبروقت جوابی کارروائی کی، جس سےحملہ آور فرارہوگئے۔

سی ٹی ڈی ٹیم نے تھانہ متنی کا دورہ کرکےاہم شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں