ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بریانی کے علاوہ بابر اعظم کو اور کیا کھانا پسند ہے؟ دلچسپ ویڈیو پر میمز کی بھرمار

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ کے لیے بھارت جانے والی پاکستان ٹیم کے کپتان حیدرآباد دکن کی بریانی کے رسیا تو ہیں لیکن انہیں ایک اور کھانا بھی بہت پسند ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے تاریخی شہر حیدرآباد دکن میں گزشتہ ایک ڈیڑھ ہفتے سے ڈیرے ہیں جہاں قومی ٹیم کی خوب آؤ بھگت اور شاہانہ ضیافت کی جا رہی ہے۔ ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت کپتان بابر اعظم کو بھی حیدرآباد کی بریانی بہت من بھائی جس کا انہوں نے کیپٹنز ڈے تقریب اور اس کے علاوہ بھی برملا اظہار کیا۔

تاہم بابر اعظم کو بریانی کے علاوہ ایک اور غذا بھی بہت مرغوب ہے جس کو کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل یہ ویڈیو پاکستان نیدر لینڈ میچ میں گرین شرٹس کی فتح کے بعد ڈریسنگ روم میں پلیئرز کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقدہ تقسیم ایوارڈز کی تقریب ہے جس میں کپتان کو تقریب سے بے خبر انتہائی ذوق وشوق سے نوڈلز کھاتے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کھلاڑیوں میں ایوارڈز تقسیم کر رہے ہیں جب کہ اس دوران بابر اعظم کو کھانے سے بھرپور انصاف کرتے اور لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایوارڈ کے اعلان ہونے پر بھی وہ کھانے کی طرف پوری طرح متوجہ رہتے ہیں منہ میں نوڈلز بھرے تالیاں بجاتے ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دلچسپ میمز کی بھرمار ہوگئی۔

یے، اس تقریب سے ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بن گیا جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو دورانِ تقریب کھانے سے لطف اندوز ہوتے اور ایوراڈ کے اعلان ہوتے ہی تالیاں بجاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

ایک صارف نے بابر اعظم کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں صبح بیدار ہوئی، یہ ویڈیو دیکھی اور پھر میں نے ناشتے میں نوڈلز ہی کھائے۔

 

ایک دل جلے صارف نے لکھا کہ ہمارا دن برباد کرنے کے بعد بابر اعظم اب مزے سے نوڈلز کھا رہے ہیں۔

 

ایان نامی صارف نے کہا کہ بابر اعظم کی نوڈلز ویڈیو وائرل ہونے پر اس کی فروخت میں اضافہ ہو جائے گا۔

 

ایک چٹورے صارف نے کہا کہ بابر اعظم کو اس طرح دل جمعی سے نوڈلز کھاتے دیکھ کر مجھے بھی یہ کھانے کی خواہش ہو رہی ہے۔

’ساؤ باری بتا چکے ہیں‘ بابر اعظم کا شاستری کو حیدرآبادی اسٹائل میں دلچسپ جواب

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنا افتتاحی میچ نیدر لینڈ کو ہرا کا ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا تاہم اس وقت سری لنکا کے خلاف میچ میں آئی لینڈرز بیٹرز نے پاکستانی بولرز کی درگت بنا رکھی ہے اور 26 اوورز میں ایک وکٹ پر 192 رنز بنا لیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں