18.6 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

سالگرہ کیک کھا کر موت کی نیند سونے والی بچی کے دادا کا دہل دہلا دینے والا ویڈیو بیان

اشتہار

حیرت انگیز

پٹیالہ: بھارتی پنجاب کے شہر پٹیالہ میں ایک دس سالہ معصوم بچی اپنی سالگرہ کا کیک کھانے کے بعد ہمیشہ کی نیند سو گئی تھی، بچی کے دادا کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ دل دہلا دینے والے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہیں۔

پٹیالہ میں رہنے والے اس بدقسمت خاندان کا کہنا ہے کہ ان کی 10 سالہ بچی کی سالگرہ کا کیک کھانے سے موت ہو گئی ہے، یہ کیک آن لائن آرڈر کیا گیا تھا، بچی کی موت سے چند گھنٹے قبل لی گئی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنی سالگرہ مناتے ہوئے بہت خوش نظر آ رہی ہے۔

بچی کے دادا نے ویڈیو میں بتایا ’’ہم نے 6 بجے آن لائن کیک کا آرڈر دیا، جو سوا چھ پر پہنچا اور سوا سات پر کیک کاٹا گیا، جسے کھانے کے بعد گھر میں سب کی طبیعت بگڑ گئی، دس سالہ مانوی اور اس سے چھوٹی 8 سالہ بہن کو الٹیاں آئیں، چھوٹی نے الٹی میں کیک نکال دیا لیکن مانوی کا کیک نہیں نکلا۔‘‘

- Advertisement -

دادا کے بیان کے مطابق ’’مانوی کے منہ سے جھاگ نکلی تھی، ہم نے اسے معمولی الٹی سمجھا، پھر وہ سو گئی لیکن پھر اٹھی، گلا خشک ہونے کی شکایت کی اور پانی مانگا، پانی پی کر وہ پھر سو گئی، لیکن صبح 4 بجے کے قریب ہم نے دیکھا کہ وہ ٹھنڈی پڑی تھی جس پر ہم اسے اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے آکسیجن دی، ای سی جی کی اور پھر کہا کہ وہ مر گئی ہے۔‘‘

10 سالہ لڑکی اپنی ہی سالگرہ کا کیک کھا کر موت کے منہ میں چلی گئی

واضح رہے کہ اس واقعے کی ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے، تاہم لڑکی کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔ بچی کے دادا نے کہا ’’آن لائن آرڈر کیے جانے والے کھانے کو لے کر لوگوں میں تشویش بڑھ گئی ہے، ڈلیوری پلیٹ فارمز کو چاہیے کہ وہ کھانا چیک کرنے کے بعد صارف تک پہنچائیں۔‘‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں