ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

حکومت اور کے الیکٹرک کے مابین تنازع حل

اشتہار

حیرت انگیز

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مدد سے حکومت نے کراچی الیکٹرک (کے الیکٹرک) کے ساتھ تنازعات حل کر لیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مدد سے حکومت نے کے الیکٹرک کے ساتھ تنازعات حل کر لیے ہیں جس کے بعد قومی اقتصادی کمیٹی نے کے الیکٹرک کے ساتھ زیرالتوا چار معاہدوں پر دستخط کی منظوری دے دی ہے۔

ان معاہدوں کو تین سال پہلے حتمی شکل دے دی گئی تھی تاہم ان پر دستخط نہیں ہو سکے تھے۔ یہ معاہدے کراچی اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بہتر خدمات دینے میں مددگار ثابت ہوں گے جب کہ ان معاہدوں سے سعودی اسٹیک ہولڈرز کے اٹھارہ سال پرانے خدشات بھی دور ہو جائیں گے۔

- Advertisement -

دوسری جانب کے الیکٹرک نے 3 ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی بنانے کا منصوبہ بھی حکومت کو پیش کر دیا ہے۔ فریقین میں بجلی کی قیمت کی ادائیگی میں اصل رقم کی ادائیگی کے معاملات پر بھی سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں