ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

’ایشوریا رائے کو ’پلاسٹک‘ بول کر بہت سی دشمنیاں مول لیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اداکارہ ایشوریا رائے کو ’پلاسٹک‘ بول کر بہت سے دشمن بنا لیے۔

ماضی میں عمران ہاشمی کو ’کافی ود کرن‘ شو میں ایشوریا رائے، مہیش بھٹ اور ملائکہ شراوت سے متعلق متنازع تبصرے سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

حال ہی میں عمران ہاشمی سے ایک انٹرویو کے دوران ’کافی ود کرن‘ شو میں شرکت کے بعد مقبولیت سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ شرکت کی وجہ سے میں نے بہت سے دشمن بنا لیے۔

- Advertisement -

متعلقہ: ’لوگ ایشوریا رائے سے جلتے ہیں‘

جب ان سے شوز میں شرکت نہ کرنے کے بارے میں پوچھا تو اداکار نے کہا کہ یہ شوز سنبھالنے کیلیے بہت زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں دوبارہ ’کافی ود کرن‘ میں گیا تو تنازعات میں اضافہ ہو جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ میں کسی کے خلاف نہیں ہوں۔

یاد رہے کہ عمران ہاشمی نے ’کافی ود کرن‘ کے سیزن 4 میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے متعدد سوالوں کے جواب دیے۔

شو میں ان سے پوچھا گیا کہ پلاسٹک کا نام سنتے ہی آپ کے سامنے کون سا اداکار یا اداکارہ کا چہرہ آ جاتا ہے۔ اس پر عمران ہاشمی نے فوراً ایشوریا رائے کا نام لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں