ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

تیسری ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل، پاکستان کتنی سیریز کھیلیے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی نے تیسری ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کا اعلان کر دیا ہے جس میں پاکستان چھے سیریز کھیلے گا دیگر تمام ٹیمیں بھی اتنی ہی باہمی سیریز کھیلیں گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی سی سی نے تیسری ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کا اعلان کر دیا ہے جس میں پاکستان سمیت تمام ٹیمیں 6، چھ باہمی سیریز کھیلیں گی، جن میں تین سیریز ہوم اور تین اوے ہوں گی۔

پاکستان اس سائیکل میں مجموعی طور پر 14 ٹیسٹ میچز کھیلے گا۔ شاہینوں کو انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی میزبانی کرنی ہے جب کہ سری لنکا، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سے اُن کے دیس میں جاکر کھیلنا ہے۔

- Advertisement -

تیسرے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی کے لیے شاہین اپنی مہم کا آغاز آئندہ ماہ دورہ سری لنکا میں دو ٹیسٹ سیریز سے کریں گے۔ اس کے بعد پاکستان کو جنوبی افریقہ بھی جانا ہے اور اگر اہم پوائنٹس پانے ہیں تو پھر دسمبر جنوری میں آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہی ہرانا ہوگا۔

قومی ٹیم کی ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے خلاف دو ہوم سیریز قدرے آسان ہیں مگر انگلینڈ کو ہرانا پاکستان کے لیے بڑا امتحان ثابت ہوسکتا ہے۔

دوسری آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فاتح آسٹریلیا ہے۔ پاکستان اب تک فائنل میں رسائی حاصل نہیں کر سکا ہے۔ تیسری ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل گوکہ دو سال دور ہے لیکن ہر ٹیم اس کے لیے ابھی سے پیش قدمی شروع کر رہی ہے اور پاکستان کے لیے پہلا چیلنج آئندہ ماہ ہونے والا دورہ سری لنکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں