ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

بھارتی نیوی نے ڈرامے بازی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی نیول چیف ایڈمرل ہری کمار نے ڈرامے بازی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا لیکن دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا بھارتی بحریہ کا یہ ڈراما فلاپ ہو گیا۔

بھارتی بحریہ کی دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے اور صومالیہ کے قریب پھنسے لائیبیرئین تجارتی جہاز کو بحری قزاقوں سے چھڑانے کا ڈراما بے نقاب ہو گیا ہے۔

اپنے مغربی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے بھارتی بحریہ غلامی میں تلوے چاٹنے کی تمام حدیں پار کر گئی۔ گزشتہ دنوں بھارتی دفاعی ذرائع نے بحیرہ عرب میں قزاقی سے نمٹنے کے لیے 4 جنگی جہاز روانہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن جس قزاقی کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا گیا وہ سرے سے ہوئی ہی نہیں۔

- Advertisement -

جس بحری جہاز کو آزاد کروانے کا دعویٰ کیا گیا اس پر کوئی بحری قزاق موجود ہی نہیں تھا یوں بالی ووڈ کی فلم کی طرح لکھا گیا قزاقی کا ڈرامہ اپنی موت آپ مر گیا۔

حقیقت میں بحیرہ عرب کو نو پائریسی زون قرار دیا جا چکا ہے۔ بھارتی نیوی ایسے کارنامے کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے جو سرے سے وجود ہی نہیں رکھتا۔

اس فلاپ ڈرامے کے بعد سوالات اٹھ گئے ہیں کہ بھارتی نیول چیف ایڈمرل ہری کمار بحیرہ عرب میں قزاقی کے بارے میں حقائق سے لاعلم ہیں یا مکر کر رہے ہیں؟ کیا بھارتی نیول چیف کو ان کے ماتحتوں نے نہیں بتایا کہ بحیرہ عرب قزاقی سے پاک خطہ ہے؟

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں