ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ایشان کشن اور شریاس ائیر بھارتی کرکٹ بورڈ کے نشانے پر آ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی نوجوان کرکٹر ایشان کشن اور شریاس ائیر انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نشانے پر آ گئے ہیں اور بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چیف سلیکٹر اجیت اگارکر کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے 24-2023 کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست بنا لی ہے جس میں شریاس ائیر اور ایشان کشن شامل نہیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بورڈ نے دونوں نوجوان کرکٹر کو ڈومیسٹک کرکٹ کو نظر انداز کرنے پر سینٹرل کانٹریکٹ سے نظر انداز کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ایشان کشن، شریاس ایئر اور دیپک چہر جاری ڈومیسٹک ٹورنامنٹ رنجی ٹرافی کے سیزن میں شامل ہونے پر دلچسپی ظاہر نہیں کر رہے۔

- Advertisement -

 ایشان کشن نے آخری مرتبہ نومبر 2023 میں انڈیا کے لیے آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 میچ کھیلا تھا دوسری جانب شریاس ائیر رنجی ٹرافی میں آسام کے خلاف ممبئی کا آخری لیگ میچ نہیں کھیلے تھے جبکہ انہوں نے جمعے کو بروڈا کے خلاف کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں بھی شرکت کرنے سے معذرت کر لی تھی۔

واضح رہے کہ بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے گزشتہ ہفتے ہی سینٹرل کنٹریکٹ لینے والے کھلاڑیوں کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو ڈومیسٹک کرکٹ پر فوقیت دینے پر خبردار کیا تھا اور واضح کیا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ نہ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے تاہم کچھ کھلاڑی بورڈ کی جانب سے خبردار کیے جانے کے باوجود ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیل رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں