اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں شدت کے بعد اچانک بڑی فوجی مشق کا آغاز کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جنگی مشقوں میں تمام ڈائریکٹوریٹس، آپریشن ڈویژنز، جنرل اسٹاف اور ونگز شرکت کریں گے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرپرائز مشقوں کا مقصد شمال میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کو مضبوط کرنا تھا۔
دوسری جانب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اسماعیل ہانیہ سے ملاقات میں کہا کہ غزہ کی عوامی مزاحمت کے نتیجے میں مسئلہ فلسطین اب عالم اسلام کا مشترکہ مسئلہ بن چکا ہے، غزہ کی صورتحال امریکہ اور بعض مغربی ممالک کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ اور بعض مغربی ممالک کیلیے غزہ کی صورت حال انتہائی شرمناک ہے۔
ایران کی سرکاری خبر ایجنسی ایرنا کی رپورٹ کے مطابق تہران میں موجود حماس کے سیاسی بیورو چیف اسماعیل ہانیہ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ غزہ کی صورتحال امریکہ اور بعض مغربی ممالک کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے، خطے میں مسائل کی جڑ اسرائیل ہے۔ غزہ کی عوامی مزاحمت کے نتیجے میں مسئلہ فلسطین اب عالم اسلام کا مشترکہ مسئلہ بن چکا ہے۔
پاکستان میں ترکیے کا ویزا گھر بیٹھے آسانی سے حاصل کریں، مگر کیسے؟
حماس کے چیف اسماعیل ہانیہ نے ملاقات میں ایرانی صدر کو غزہ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔