اشتہار

برطانیہ: مساجد کی دیواروں پر مسلمانوں کے خلاف نعرے لکھنے والا شخص گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں مساجد کی دیواروں پر مسلمانوں کے خلاف نفرت انگریز نعرے لکھنے والا شخص گرفتار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی پولیس کی جانب سے شہر لنکا شائر میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں نسل پرست شخص گرفتار ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ لنکا شائر کی مقامی مسجد کی دیوار پر گذشتہ روز متعصب اور نسل پرستانہ جملے لکھے گئے تھے، جس کے باعث ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس حکام کے مطابق ملزم کی جانب سے نفرت انگیز نعرے لکھنے کے بعد مسجد کی انتظامیہ نے اسے مٹا دیے تھے، لیکن گرفتار ملزم بعض نہ آیا اور اس نے پھر سے مسلمانوں کے خلاف نعرے لکھے۔

سینتالیس سالہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش کررہے ہیں جلد مکمل حقائق سامنے آئیں گے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس قسم کے مزید واقعات بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں جس کے باعث پولیس نے علاقے میں گشت بڑھا دی ہے اور مشکوک افراد پر خصوصی نظر رکھی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں برطانیہ میں علم کے حصول کے لیے کوشاں شامی بہن بھائیوں کو نسلی تعصب کی بنیاد پر اسکول میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

برطانیہ: پناہ گزین شامی بہن بھائیوں پر اسکول میں نسل پرستوں کا حملہ

برطانیہ کی کاؤنٹی یارکشائر کے ایک اسکول میں شامی پناہی گزین لڑکے اور لڑکی کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں 15 سالہ لڑکے پر اسکول کے متعصب طالب علم کی جانب سے زمین پر گرا کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں