ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

موسم گرما میں گاڑی میں یہ چیزیں ہرگز نہ رکھیں!

اشتہار

حیرت انگیز

موسم گرما میں کئی چیزیں گاڑی میں رکھنا شدید نقصان دہ ہوسکتا ہے اگر گرمی ہو تو کون سی چیزیں گاڑی میں نہیں رکھنی چاہئیں اس حوالے سے سعودی محکمہ ٹریفک نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سعودی عرب بھی اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور اس کے کئی شہروں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر چکا ہے۔ اس شدید موسم گرما کے دوران سعودی محکمہ ٹریفک نے گاڑی مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ خطرے کا باعث بننے والی اشیا کو اپنی گاڑی میں ہرگز نہ رکھیں جس کی وجہ سے بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ٹریفک پولیس کی جانب سے ویڈیو پیغام تمام گاڑی مالکان کے لیے جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ اس شدید گرم موسم میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ شیشے کی بوتل میں موجود ایئر فریشنر کا اسپرے، گیس سیلنڈرز، پاور بینک، بیٹریاں، موبائل فون، مائع گیس والے لائٹرز اور ان سے ملتی جلتی اشیا کو اپنی گاڑی میں زیادہ دیر کے لیے نہ رکھیں۔

- Advertisement -

ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ اشیا مذکورہ اشیا موسم گرما میں خاص طور پر دوپہر کے وقت جب گاڑی دھوپ میں کھڑی ہوں اور وہاں ہوا کا گزر نہ ہو تو وہ گاڑی میں آگ لگنے کا سبب بن سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ ان دنوں پاکستانی سوشل میڈیا پر بھی ایسی کئی ویڈیوز گردش کرتی رہی ہیں جس میں مذکورہ بالخصوص ایئرفریشنر رکھی گئی گاڑیاں دھوپ میں پارک کیے جانے کے باعث آتشزدگی کا شکار ہوئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں