اتوار, ستمبر 29, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 10223

یورپی سیفٹی ایجنسی ‘ایاسا’ کا پاکستانی طیاروں سے پابندی ہٹانے سے انکار

0
پی آئی اے فضائی میزبان

کراچی : یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا نے پاکستانی طیاروں سے پابندی ہٹانے سے انکار کردیا اور کہا اکاؤ آڈٹ کا یورپی روٹ پر پابندی سے کوئی تعلق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کے خط کاجواب دے دیا ، جس میں یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا نے اکاو آڈٹ پرپی آئی اے کی یورپی پروازوں پر پابندی ختم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خط ایاسا کے ایگزیکٹوڈائریکٹر نے سی ای اوپی آئی اے کو لکھا، جس میں کہا گیا ہے کہ اکاؤ آڈٹ کا یورپی روٹ پر پابندی سے کوئی تعلق نہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایاسا اور اکاو آڈٹ کے بعد بھی سی اےاے کی کارکردگی کا جائزہ لےگی، پابندیاں ہٹانے کے لیے ایاسا متعلقہ حکام سےمشاورت کرے گا۔

پاکستانی ائیرلائنزسے پابندیاں ختم کرنے کے لیے ایاسا سی اےاے کا آڈٹ کرائے گی ، ایاسا آڈٹ کے بعد یورپی روٹ کی پابندیاں ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

ایاسا نے پی آئی اے کی جانب سے سیفٹی مینجمنٹ سسٹم کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایاسا تیسرے ملک کے ذریعے پابندی اٹھانے کے لئے آڈٹ کراسکتا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ پیشہ ورانہ لائسنس سے متعلق ایاسا حکام کی تحقیقات اب بھی جاری ہیں ، کورونا کے باعث ایاسا عملے کی سفری سرگرمیاں محدودہیں، کورونا صورتحال بہتر ہوتے ہی آڈٹ کرایا جائے گا۔

سوات میں لینڈ سلائیڈنگ، 2 بچے جاں بحق

0

شانگلہ: خیبرپختونخواہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 2 کمسن بچے جاں بحق جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر شانگلہ ضیاء الرحمن کے مطابق شانگلہ کے علاقے الپوری فیض آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مکان مکمل طور تباہ ہوگیا،واقعے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ 4 خواتین زخمی ہوگئیں

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور ریسکیو کا عمل شروع کیا تاہم انہیں بھاری پتھروں کو ہٹانے میں سخت دشواری کا سامنا ہے جس کے باعث ملبے تلے دبے گھر کے سربراہ اور دو بچوں کا تاحال ریسکیو نہیں کیا جاسکا ہے۔ڈپٹی کمشنر شانگلہ کے مطابق بارش بھی امدادی کاموں میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے، بھاری پتھروں کو ہٹانے کےلئے پاک فوج سے مدد طلب کرلی گئی ہے، زخمی خواتین کو علاج معالجے کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بشام سوات روڈ ہر قسم کی ٹریفک کےلئے گزشتہ پندرہ گھنٹے سے بند ہے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ روڈ کلئیر ھونے تک سفر سے گریز کریں۔

پاکستان میں کورونا کی خطرناک صورتحال ، ایک دن میں 12 اموات ، 6 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

0

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی صورتحال خطرناک ہونے لگی ، ایک دن میں چھ ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے اور 12 مریض جاں بحق ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے ، نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے۔

جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 12 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 29 ہزار 77 ہوگئی ہے۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 58 ہزار 902 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے مزید 6 ہزار950 کیسز رپورٹ ہوئے ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 11.10 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے ایک ہزار ے زائد زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 60 ہزار 019 تک پہنچ گئی ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 20 ہزار 415 ، پنجاب میں 4 لاکھ 60 ہزار 335 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 83 ہزار 865 اور بلوچستان میں 33 ہزار 729 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 15 ہزار 939 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار480 اور آزاد کشمیر میں 35 ہزار130 کیسز سامنے آچکے ہیں

کورنگی : فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کا ڈراپ سین

0

کراچی : گزشتہ رات کورنگی کراسنگ کے قریب فائرنگ سے2افراد کے زخمی ہونے کا واقعہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

دونوں زخمیوں نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ انہیں گولیاں کورنگی ڈھائی نمبر کے علاقے میں لگیں، ان کا کہنا تھا کہ شادی میں فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔

فائرنگ کے واقعے کی ابتدائی تحقیقات جاری ہیں تاہم پولیس نے ان کا جھوٹ پکڑلیا، زخمی افراد کے ایک زیرحراست ساتھی سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد اپنے ساتھی ارباز کی فائرنگ سے زخمی ہوئے، موقع سے فرار ہونے والے ارباز کے پاس ہی پستول تھا۔

پولیس کے مطابق گاڑی رکشوں سے ٹکرائی تو ارباز کار چھوڑ کر فرار ہوا، فرار ملزم کا کورنگی ڈھائی نمبر میں رینٹ اے کار کا کاروبار ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کار پر گولیوں کے نشانات موجود نہیں، فائرنگ کہاں ہوئی اس مقام کا تعین کیا جارہا ہے، گاڑی میں 4 افراد سوار تھے جن میں سے2زخمی ہوئے۔

تحسین اور معیز نامی زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، کار سوار ایک شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے، خوش دل نامی زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ملزم علاقے میں لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہا تھا، اسلحہ، چھینے گئے موبائل فون، کیش اورموٹرسائیکل برآمد کیے گئے ہیں۔

بھارت میں 35 پاکستانی یوٹیوب چینلز کو بند کردیا گیا

0

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے 35 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی دعوے دار ملک بھارت صحافت سے خوفزدہ ہوگیا، مظلوم نہتے کشمیریوں کی آواز بننے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا مکروہ چہرہ دکھانے پر 35 پاکستانی یوٹیوب چینلز کو بلاک کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جن یوٹیوب چینلز کو بلاک کیا گیا ہے ان میں پاکستانی صحافیوں کے چینلز بھی شامل ہیں۔

بھارت کی وزارت اطلاعات و نشریات نے ایک پریس کانفرنس میں یوٹیوب چینلز پر پابندی کا اعلان کیا، جن یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی گئی ہے ان کی ویڈیوز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

بھارت کے وزیر اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ دو ٹویٹر، دو انسٹاگرام، دو ویب سائٹس اور فیس بک اکاؤنٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان اکاؤنٹس کا تعلق پاکستان سے ہے جن پر بھارت مخالف خبروں کی تشہیر کی جاتی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی 20 یوٹیوب چینلز کو اسی طرح کی بندش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بلوچستان میں بارش، برفباری برسانے والا طاقتور سسٹم داخل

0

بلوچستان میں بارش اور برفباری برسانے والا طاقتور سسٹم داخل ہوگیا ہے جو صوبے کے مختلف علاقوں میں آئندہ 2روز تک بارش اور برفباری کا باعث بنے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان میں نیا طاقتور سسٹم داخل ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں آئندہ 2روز تک صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے نے اس حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ 2 روز تک کوئٹہ، زیارت، بارکھان، پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ، کوہلو، قلات، قلعہ سیف اللہ میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ہرنائی میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ مزید بارش اوربرف باری ہوسکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے اس حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے جب کہ کان میترزئی، کوژک ٹاپ، زیارت میں ہیوی مشینری پہنچا دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی میں سردی کی نئی لہر آنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔

قانون کے رکھوالوں کو پڑگئی قانون شکنی بھاری، ویڈیو دیکھیں

0

کار میں سفر کے دوران موج مستی کرنے والے بھارتی گجرات کے 4 پولیس اہلکاروں کو ماسک نہ لگانے اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پرمعطل کردیا گیا

زندگی کبھی خوشیوں سے لبریز ہوتی ہے تو کبھی دکھ کی ایسی گھٹا چاہتی ہے کہ زندگی کا رنگ ہی بدل جاتا ہے، ایسا ہی کچھ ہوا بھارتی گجرات میں جہاں 4پولیس اہلکار کار میں میوزک پر موج مستیاں کررہے تھے، لیکن یہ خوشی ان کے لیے ملازمت سے معطلی کا پروانہ ثابت ہوئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں گجرات پولیس کے 4اہلکار دوران سفر کار میں چلنے والے میوزک پر پولیس وردی پہنے ڈانس اور موج مستی کررہے ہیں، اس موقع پر انہوں نے نہ ماسک لگائے ہوئے ہیں اور نہ ہی سیٹ بیلٹ باندھی ہوئی ہے، موج مستی کرتے اہلکاروں میں سے ہی ایک اہلکار نے  ہی اپنے موبائل سے ان لمحات کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

اس ویڈیو کا سوشل میڈیا پر آنا تھا کہ سمجھو پورے بھارت میں ایک بھونچال آگیا، ویڈیو سوشل کے ساتھ مین اسٹریم میڈیا پر بھی چل نکلی جس پر محکمہ پولیس بھی حرکت میں آگیا اور ایس پی مائر پاٹل نے فوری طور پر ان چاروں اہلکاروں کو معطل کردیا۔

سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ مذکورہ اہلکاروں نے پولیس کی وردی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرکے محکمے کا نام بدنام کیا ہے۔

ویڈیو اور اس کی پاداش میں ملنے والی سزا پر سوشل میڈیا پر  لوگوں کی مختلف رائےسامنے آرہی ہے، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹھیک ہے انہوں نے جو کیا غلط کیا لیکن معطلی کڑی سزا ہے، جرمانہ کافی تھا، جب کہ سوشل میڈیا پر ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو محکمہ پولیس کے اس فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ معطلی کا فیصلہ بالکل درست ہے کیونکہ انہوں نے ٹریفک قوانین کو توڑا ہے۔

ٹی وی شو میں بچوں نے مودی کا مذاق اڑا دیا

0

بھارت میں ایک ٹی وی شو میں بچوں نے وزیراعظم نریندر مودی کا مذاق اڑا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست تامل ناڈو میں بی جے پی نے زی تامل پر نشر ہونے والے رئیلٹی ٹی وی شو ’جونیئر سپر اسٹارز سیزن 4’ کے حال ہی میں نشر ہونے والی قسط پر سوال اٹھایا جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ دو بچوں کے مقابلے میں ایک ایسا خاکہ پیش کیا گیا جس کا مقصد وزیراعظم نریندر مودی کا مذاق اڑانا تھا۔

بی جے پی رہنما نرمل کمار نے چینل سے پروگرام کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس شو میں نریندر مودی کے خلاف تبصرے کیے گئے ہیں۔

شو کو 15 جنوری کو نشر کیا گیا اس قسط میں دو بچے بادشاہ کے روپ میں دکھائی دیے، تامل کامیڈی اداکار واڈی ویلو نے بادشاہ کا کردار ادا کیا جو ملک میں غربت اور قحط کی حالت میں بھی عالیشان زندگی گزارتا ہے۔

زی تامل کے شو میں بچے اس بادشاہ کی کہانی سنا رہے ہیں جو ملک کی کرنسی کی ویلیو کو کم کرتا ہے تاکہ وہ اپنے کرپشن سے بنائے گئے پیسے کو بچا سکے لیکن وہ اس میں بری طرح سے ناکام ہوجاتا ہے۔

بادشاہ کا لباس پہنے بچہ حیران ہے کہ اس کے ملک کی ترقی کو کیا چیز روک رہی ہے، بعدازاں وہ اس نتیجے پر پہنچتا ہے کہ یہ کالا دھن ہے اور کہتا ہے کہ اگر تمام پیسے کی ویلیو گرادی جائے تو ہمیں اس سے نجات مل سکتی ہے۔

وزیر کے لباس میں ملبوس دوسرا بچہ جواب دیتا ہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ ایک ملک میں پیش آیا تھا، جہاں کے بادشاہ نے بھی آپ کی طرح یہ احمقانہ حرکت کی تھی۔

بی جے پی رہنما نے الزام عائد کیا ہے کہ اس شو میں وزیراعظم نریندر مودی کا مذاق اڑایا گیا ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ  شو کو بند کیا جائے۔

فلک شبیر نے سارہ خان کیلیے اپنا مشہور گانا گنگنایا، ویڈیو وائرل

0

معروف گلوکار فلک شبیر نے اہلیہ و اداکارہ سارہ خان کے لیے اپنا مشہور گانا گنگنایا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

گلوکار فلک شبیر کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کسی تقریب میں گانا گا رہے ہیں، فلک نے گانا شروع کرنے سے پہلے اہلیہ سارہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سارہ یہ یہ گانا آپ کے لیے ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلک اپنا مشہور گانا ’تو میرا دل میری جان ہے، جانِ جہاں تو میرا مان ہے‘ گا رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Page 3 Magazine (@page3magazine)

وائرل ویڈیو میں ناصرف فلک شبیر گانا سنا رہے ہیں بلکہ تقریب میں شریک لوگ بھی ان کی آواز سے آواز ملا کر یہ گانا گا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ سارہ خان نے انسٹاگرام پر شوہر فلک شبیر اور ننھی بیٹی عالیانہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میں بابا کی گود میں خود کو محفوظ محسوس کرتی ہوں۔‘

سارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھی عالیانہ کو فلک شبیر گود میں اٹھائے ہوئے ہیں اور اسے سلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

اس سے قبل بھی سارہ نے بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ عالیانہ کو پیار کررہی ہیں، اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’ماں بننا ایک بے حد حیرت انگیز اور خوبصورت احساس ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

یاد رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں گزشتہ سال اکتوبر میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، ننھی پری کا نام عالیانہ فلک رکھا گیا۔

کورونا کے وار تیز، اسلام آباد کی کئی گلیاں سیل کرنے کا فیصلہ

0

 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد کل رات 12 بجے سے 24 گلیوں کو سیل کردیا جائے گا

کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھنے پر اسلام آباد کے 21 تعلیمی ادارے پہلے ہی بند کردیے گئے ہیں تاہم اب انتظامیہ نے کل رات 12 بجے سے24 گلیوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اے آر وائی نیوز کے مطابق اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا اعلامیہ سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مختلف سیکٹرز کی 24 گلیوں کو سیل کردیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جن گلیوں کو سیل کیا جائے گا ان میں اسلام آباد سیکٹرجی6 فور کی گلی نمبر 52,56,59,79 اور 80 شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سیکٹر ایف ٹین فور کی گلی نمبر 50،52 اور53 کو بھی سیل کیا جائے گا۔

سیکٹرایف الیون ٹو کی گلی نمبر 21 23 اور 28، سیکٹرجی الیون ٹو کی گلی نمبر 15،21 اور 46 بھی بند کردی جائیں گی۔

جب کہ سیکٹر ایف ایٹ ون کی گلی نمبر 31، 35،37،38،42،44 اور سیکٹرایف ایٹ تھری کی گلی نمبر5،6،10،11 اور 17 بھی اگلے حکم نامے تک سیل رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گلیوں کو سیل کرنے کا فیصلہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔