اتوار, مئی 4, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 11957

بیٹنگ کوچ کی پچ سے متعلق پیشگوئی

0

بیٹنگ کوچ محمدیوسف نے کراچی کی پچ کو نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وکٹ دیکھ کر لگ رہا ہے کہ نتیجہ آئے گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ پنڈی میں پاکستان کی بیٹنگ دیکھ کرخوشی ہوئی اظہرعلی، امام الحق اور عبداللہ شفیق نے شاندار کھیل پیش کیا۔

محمدیوسف نے کہا کہ وکٹ دیکھ کر لگ رہا ہےکہ نتیجہ آئے گا پنڈی کی وکٹ کودھوپ نہیں لگی جس کی وجہ سے ایسا ہوا وکٹ پرہیوی رول لینےکی وجہ سےبھی ایساہوا آسٹریلیا والے بھی اپنی کنڈیشن سےفائدہ اٹھاتے ہیں۔

بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ ہم پنڈی میں12سیشن میں آسٹریلیا پر ہاوی رہے عبداللہ شفیق کامستقبل بہت روشن ہے کوشش کریں گے ہمارے بیٹسمین باہر جا کر بھی ایسے ہی رنز کریں۔

ٹرین پر چڑھ کر خودکشی کرنے والے نوجوان کے ساتھ کیا ہوا؟

0

بھارت سے ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک نوجوان نے ریل گاڑی پر چڑھ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔

ویڈیو بھارت کی وزارت ریلوے کی جانب سے جاری کی گئی ہے جسے سوشل میڈیا صارفین بھی شیئر کر رہے ہیں۔ نوجوان نے ریاست بہار کے دناپور اسٹیشن پر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

29 سیکنڈز پر مشتمل اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان ریل گاڑی کے انجن کی چھت پر موجود ہے اور خودکشی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ وہاں موجود عملے نے اس کی خودکشی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

ٹکٹ چیکنگ پر مامور ملازم نے نوجوان کو انجن کی چھت پر دیکھ کر دوڑ لگائی اور اسے پکڑ کر نیچے اتار دیا جس پر نوجوان بے ہوش کی حالت میں چلا گیا۔ اسٹیشن پر موجود عملے نے نوجوان کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔

وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ ہمیں اطلاع ملی کہ بہار کے دناپور اسٹیشن پر عملے نے ایک نوجوان کو ریل گاڑی کے انجن کی چھت پر دیکھا جو خودکشی کرنے کی کوشش کر رہا تھا، عملے نے فوری طور پر نوجوان کو پکڑ لیا اور اسے اسپتال منتقل کر دیا، ملازم نے انسانی جان بچا کر بہترین مثال قائم کی۔

اس سے قبل سیوڑی اسٹیشن پر ٹرین ڈرائیور نے اس وقت ہنگامی بریک لگائی تھی جب ایک شخص اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کے لیے ریل کی پٹری پر لیٹ کر ٹرین کا انتظار کر رہا تھا۔

ڈرائیور نے شخص کو پٹری پر لیٹا دیکھ کر بہت کم فاصلے پر بریک لگائی تھی۔ اس منظر کی ویڈیو پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

کراچی میں چند دن کی بچی کا پراسرار قتل

0

کراچی میں سفاک ملزم نے 22 دن کی بچی کو پراسرار طور پر قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 7 میں سفاک ملزم نے گھر میں گھس کر 22 دن کی بچی ذمیل دختر سعد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق بچی کی والدہ کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔

بچی کی ماں نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ گھر کی چھت سے ایک لڑکا آیا مجھے دھکا دیا جس سے میرا سر فریج سے لگا اور میں بیہوش ہوگئی۔

بچی کی والدہ کے مطابق جب میں ہوش میں آئی تو بچی کا گلا کٹا ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق اہلخانہ نے بتایا ہے کہ واقعے کے وقت گھر میں خاتون ہی موجود تھی اور بچی کے والد نوکری پر گئے ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ مشکوک لگ رہا ہے واقعے کی تفتیش جاری ہے، بچی ذمیل دختر سعد کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

’پہلے عدم اعتماد پھر پنجاب کا معاملہ دیکھیں گے‘

0

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عدم اعتماد سے ایک روز قبل ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اشارہ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے لاہور کے ایم پی ایز اور وزرا نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے کہا کہ پہلے عدم اعتماد پھر پنجاب کا معاملہ دیکھیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سوچا ہے کہ عدم اعتماد سے ایک دن پہلے ڈی چوک پر جلسہ کروں، جلسے میں بتاؤں گا اپوزیشن والے کیوں یہ سب کررہے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ ہر فیصلے کا مناسب وقت ہوتا ہے، احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے کو جلد نمٹانے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا تھا کہ کہ اوآئی سی اجلاس سے پہلے ہی عدم اعتماد کا معاملہ نمٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کیونکہ او آئی سی اجلاس کے وقت ملک سیاسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

مزید پڑھیں: تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

یاد رہے وزیراعظم نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے 5رکنی کمیٹی بنا دی ہے۔

کمیٹی ترین گروپ،علیم خان اور ق لیگ سے نئےوزیراعلیٰ کیلئےمشاورت کرے گی ، پارلیمانی پارٹی رہنماؤں سے بھی نئےوزیراعلیٰ کیلئے مشاورت کی جائے گی۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کی سینئرقیادت کے اہم اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے پتہ ہے کہ یہ کیاکرنےجارہے ہیں، یہ سارے ڈرے ہوئے ہیں، اسی لئے اکٹھے ہوگئے ہیں ، میرا پلان تیارہے، اب انہیں بتاؤں گا کہ سیاست کیسے کرتے ہیں۔

پینٹاگون نے یوکرین کے لیے لڑاکا طیارے امریکی اڈے بھیجنے پر کیا کہا؟

0

واشنگٹن: پینٹاگون نے یوکرین کے لیے لڑاکا طیارے امریکی اڈے بھیجنے کی پولینڈ کی پیش کش مسترد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولینڈ کی جانب سے جرمنی میں موجود امریکی اڈے پر یوکرین منتقل کرنے کے لیے جنگی طیارے بھیجنے کی پیش کش کی گئی تھی۔

پینٹاگون کے پریس سیکریٹری جون کربی نے بدھ کو میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور پولینڈ کے وزیر دفاع ماریُوز بلاسززاک نے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے، جس میں واشنگٹن نے امریکا سے متبادل طیاروں کے بدلے مِگ 29 لڑاکا جیٹ طیارے بھیجنے کی پولینڈ کی پیشکش رد کر دی۔

مگ 29 طیارے اڑانے کے لیے یوکرینی پائیلٹ تربیت یافتہ ہیں، تاہم کوئی بھی ملک یہ طیارے یوکرین کو فراہم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں، روس نے رواں ہفتے خبردار کیا تھا کہ جو ممالک حملوں کے لیے یوکرین کو ہوائی اڈے فراہم کریں گے وہ اس تنازعے میں براہِ راست ملوث سمجھے جائیں گے۔

تاہم یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی ایک طاقت ور فوجی مدد پر زور دیتے رہے ہیں جس میں دیگر ملکوں سے لڑاکا طیارے بھی شامل ہیں۔

جرمنی نے آنکھیں پھیر لیں

کربی نے کہا کہ امریکا، یوکرین کو فضائی دفاع اور بکتر شکن نظاموں سمیت مختلف ہتھیار فراہم کر رہا ہے، جو حملے روکنے میں مدد دے رہے ہیں، لیکن لڑاکا جیٹ طیاروں کی فراہمی کو غلط طور پر معاملے کو بڑھانے والا سمجھا جا سکتا ہے۔

امریکا کا مؤقف ہے کہ اگر یوکرین کو لڑاکا طیارے فراہم کیے گئے تو روس کی جانب سے اس کے نتیجے میں واضح ردِ عمل آ سکتا ہے، جس سے نیٹو کے ساتھ فوجی تناؤ بڑھنے کے امکانات میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

‘پارلیمنٹ لاجز میں ڈنڈا بردار جتھے لانا بدمعاشی ہے’

0

جمعیت علمائے اسلام کی انصار الاسلام فورس کی پارلیمنٹ لاجز میں سیکورٹی ریہرسل اور گشت پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے فوری کارروائی کی ہدایت کر دی۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں کسی کو ڈنڈا بردار جتھے لانےکی اجازت نہیں ایسا کرنا بدمعاشی ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں جن کی ڈیوٹی تھی ان کیخلاف بھی کارروائی ہوگی پارلیمنٹ لاجزمیں ایسے ڈنڈا بردار جتھے برداشت نہیں کیےجائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ 2 ایم این ایز کی آڑ میں ڈنڈا بردار جھتہ پارلیمنٹ لاجز میں گھس گیا پولیس فورس پہنچ گئی ہے ڈنڈا بردار جتھہ برداشت نہیں کیا جائے گا اپوزیشن کونظرآگیا ہےعدم اعتمادکی تحریک ناکام ہو گی اپوزیشن تحریک کی ناکامی کی وجہ سےایسی حرکتیں کررہی ہے۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں انصار الاسلام فورس سے متعلق سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پولیس سے غیرمحفوظ سمجھتا ہوں وہ پی ٹی آئی کےکنٹرول میں ہے بدنیتی اور برے ارادے کی تقویت نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی کسی بڑے جلسے میں پولیس پر انحصار نہیں کیا یہ حکومت بدنیتی ہے ہمارے اراکین کیخلاف کچھ کرنے کاارادہ رکھتی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی ہلچل میں تمام سیاسی جماعتیں رابطے میں ہیں صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشاورت کا عمل جاری ہے مختلف سوچ کو تقویت دینے کیلئے ملاقاتوں کی ضرورت ہوتی ہے اسی سلسلے میں ایم کیوایم قیادت بھی تشریف لائی اورمشاورت کی گئی۔

انصار الاسلام کے ایک رضاکار نے بتایا کہ اس بات کا خدشہ ہے کہ ایم این ایز کو اغوا کر کے انھیں حبس بے جا میں رکھا جا سکتا ہے۔

رضاکاروں کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت ہے تو امکان ہے کہ ادارے بھی ان کے ساتھ اس سلسلے میں تعاون کریں، اسی خدشے کے پیش نظر ہم ایم این ایز کو تحفظ دینے آئے ہیں۔

بس ڈرائیور نے یونیورسٹی طالبہ کو کچل ڈالا، ویڈیو سامنے آگئی

0

نئی دہلی: بھارت میں بس ڈرائیور نے یونیورسٹی طالبہ کو کچل ڈالا جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

بھارتی ریاست گجرات کے ضلع سورٹھ کے مہاراجا سیاجیراؤ یونیورسٹی کے اندر بس ڈرائیور نے 24 سالہ یونیورسٹی طالبہ شیونی سولنگی پر بس چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئی۔

طالبہ ایم ایس یونیورسٹی کی سائنس فیکلٹی میں ماسٹر آف کیمسٹری کی طالبہ تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبہ فون پر بات کرتے ہوئے یونیورسٹی کے اندر داخل ہورہی ہے اتنے میں بس ڈرائیور بریک لگانے کی بجائے اس پر بس چڑھا دیتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by OUR VADODARA™ (@ourvadodara)

حادثے کے بعد لڑکی کو فوری طو رپر اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

یونیورسٹی کی خاتون گارڈ کا کہنا ہے کہ میں طالبہ پر چیخی لینے وہ اپنے موبائل میں مصروف تھی وہ نہیں سن سکی اتنی دیر میں حادثہ ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی طالبہ کے اہلخانہ وڈودرا پہنچ گئے، شیوانی کے والد سوڑتھ میں نجی کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں انہوں نے بیٹی کو پڑھائی کے لیے وڈورا بھیجا تھا۔

daughter

پولیس نے بس ڈرائیور جیش پرمار کو گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

صبا قمر کو عرفان خان سے رابطے میں نہ رہنے کا افسوس

0

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے آنجہانی اداکار عرفان خان سے موت سے قبل رابطے میں نہ رہنے پر افسوس کا اظہار کر دیا ہے۔

اداکارہ صبا قمر نے آج سے تقریباً پانچ سال قبل فلم ”ہندی میڈیم“ سے بالی وڈ میں قدم رکھا جہاں انہیں عرفان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آیا۔ اس کے بعد اداکارہ نے کسی بھارتی فلم میں اداکاری نہیں کی۔

صبا قمر نے ”پنک ولا“ کو انٹرویو میں عرفان خان کے ساتھ فلم سیٹ پر ہونے والے تجربے پر کھل کر بات کی اور ان کی موقت سے پہلے رابطے میں نہ رہنے پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

عرفان خان اور صبا قمر کی فلم ”ہندی میڈیم“ مئی 2017 میں ریلیز ہوئی تھی جس نے اچھا بزنس کیا تھا، لیکن اس کے عرفان خان کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے تھے۔ بیماری کے باعث عرفان خان 29 اپریل 2020 کو 53 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

انٹرویو میں صبا قمر نے کہا کہ عرفان خان کی موت کی خبر سے شدید صدمہ پہنچا، مجھے اس بات کا افسوس ہے، فلم کے بعد جب عرفان کی طبیعت خراب ہوئی تو میں نے ان سے رابطہ کرنے کا ارادہ کیا لیکن شوٹنگ اور سفر میں مصروف رہنے کے باعث میں ایسا نہیں کر سکی، پھر ایک دن میں نے ان کی موت کے بارے میں سنا جس سے شدید صدمہ پہنچا، اس وقت مجھے احساس ہوا کہ جو وقت دستیاب ہو اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے کیوں کہ وقت کبھی پلٹ کر نہیں آتا۔

اداکارہ نے لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے انٹرویو میں کہا کہ اگر آپ کسی سے معافی مانگنا چاہتے ہیں یا اپنی محبت کا اظہار کرنا چاہتے ہیں تو فوراً سے کر دیں کیوں کہ پھر شاہد یہ لمحہ میسر نہ آسکے، مجھے یہی افسوس ہے کہ کاش میں عرفان خان سے اس وقت رابطہ کر لیتی اور ہماری کچھ باتیں ہو جاتیں۔

صبا قمر نے عرفان خان کے ساتھ کام کے دوران کچھ دلکش یادیں کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک بہترین اداکار تھے، مجھے ان کے ساتھ کام کر کے مزہ آیا، میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔

صبا قمر بالی وڈ میں بڑے عرصے بعد واپسی کے لیے ”زندگی“ اور ”زی فائیو“ کی ویب سیریز پر کام کر رہی ہیں۔

لندن کو فراموش کر کے لاہور میں ’گلزار‘ بسانے والی بمبا سدرلینڈ کا تذکرہ

0

پنجاب میں‌ ایک مضبوط سکھ سلطنت کی بنیاد رکھنے والے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی وفات کے بعد 1848ء میں انگریزوں نے پنجاب فتح کر لیا تھا۔ اس وقت سلطنت میں دلیپ سنگھ تخت نشیں تھا جسے ایک معاہدے کے تحت برطانوی راج تسلیم کرنے کے بعد برطانیہ بھیج دیا گیا جہاں‌ ملکہ اس خاندان کی سرپرست بن گئیں۔

سابق مہاراجہ دلیپ سنگھ نے بعد ازاں اپنا مذہب تبدیل کرلیا اور عیسائیت قبول کرنے کے بعد برطانوی اشرافیہ کا حصّہ بن گیا، لیکن اس کی شاہ خرچیوں اور کثرتِ شراب نوشی نے سب کچھ برباد کر دیا۔ 1895ء میں وہ پیرس میں کسمپرسی کے عالم میں اس جہانِ فانی سے کوچ کر گیا۔

دلیپ سنگھ کی پہلی بیوی سے چھے بچّے پیدا ہوئے جن میں سے ایک کا نام بمبا صوفیہ جندن (Bamba Sofia Jindan) تھا۔ اس نے 29 ستمبر 1869ء کو لندن میں آنکھ کھولی اور مشنری اسکول میں تربیت اور تعلیم کے مراحل طے کیے، لیکن اوائلِ عمر سے ہی وہ اپنی شاہی اور ہندوستانی شناخت کے بارے میں‌ سنجیدہ رہی۔ اسے اپنے دادا مہاراجہ رنجیت سنگھ کی سلطنت چلے جانے اور اپنے خاندان کی برطانیہ منتقلی کو ذہنی طور پر قبول کرنے میں‌ بڑی مشکل پیش آئی۔

بمبا کے دادا کا راج شمال مغرب میں درّۂ خیبر سے مشرق میں دریائے سُتلج تک اور برصغیر پاک و ہند کی شمالی حد سے جنوب کی طرف صحرائے تھر تک پھیلا ہوا تھا۔ لاہور سلطنت کا صدر مقام تھا اور اس کے والد دلیپ سنگھ سلطنت کے آخری مہاراجہ تھے۔شاہزادی بمبا سدرلینڈ 1957ء میں‌ آج ہی کے دن وفات پاگئی تھیں ان کی عمر 88 برس تھی اور وہ خاصی ضعیف اور ناتواں ہو گئی تھیں۔ بمبا سدرلینڈ فالج سے متاثر تھیں اور ان کی بینائی بھی کمزور ہوچکی تھی۔ ان کی تدفین برطانوی ہائی کمشنر کے زیرِ نگرانی گورا قبرستان میں کی گئی۔

لندن میں ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد شہزادی بمبا کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا تھا اور بعد میں‌ وہ امریکی شہر شکاگو کے ایک میڈیکل کالج چلی گئی تھیں۔ بیسویں صدی کے آغاز میں شہزادی بمبا نے ہندوستان آنا جانا شروع کیا اور لاہور کے حُسن اور سکھ دور اور شاہی خاندان کی یادگاروں نے انھیں یہیں‌ قیام کرنے پر مجبور کر دیا۔ شہزادی نے انگلستان کو چھوڑ کر لاہور کو اپنا مستقل ٹھکانہ بنا لیا۔ انھوں نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ کو ’گلزار‘ کا نام دیا اور اس میں کئی اقسام کے گلاب کے پودے لگا کر ان کی دیکھ بھال میں‌ مصروف ہوگئیں۔

سنہ 1915 میں شہزادی بمبا نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور کے پرنسپل ڈاکٹر ڈیوڈ سدرلینڈ سے شادی کر لی جو 1939 تک زندہ رہے۔ شہزادی بمبا کی شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال سے بھی ملاقاتیں‌ رہیں جو ان کی بے انتہا عزّت کرتے تھے۔ تقسیمِ ہند کے موقع پر وہ انگلستان، ہندوستان اور دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک میں رہنے کا فیصلہ کرسکتی تھیں جو ان کا حق تھا، لیکن انھوں نے لاہور میں اپنے والد دلیپ سنگھ کی جائیداد اور دیگر معاملات کو سنبھالنے کا فیصلہ کیا۔

شہزادی بمبا کو آرٹ سے گہرا لگاؤ تھا اور ان کے پاس بیش قیمت پینٹگز کا ایک خزانہ موجود تھا جسے وفات کے بعد ان کی وصیت کے مطابق ان کے خاص ملازم پیر کریم بخش سپرا کے سپرد کردیا گیا۔ اس میں واٹر کلر، ہاتھی کے دانتوں پر پینٹنگز، مجسمے اور آرٹ کے دیگر شاہکار شامل تھے۔ لندن میں سکھ خاندان کے نوادرات کو وصیت کے مطابق جب ملازم پیر کریم بخش نے حکومتِ پاکستان کے تعاون سے لاہور منگوانے کی درخواست دی تو اس کا احترام کیا گیا اور ایک ہفتے میں نوادرات لاہور پہنچ گئے۔ بعد میں ان اشیا کو شہزادی بمبا کی رہائش گاہ میں محفوظ کر دیا گیا اور پھر اسے قومی اثاثہ قرار دے کر لاہور کے شاہی قلعے میں محفوظ کر لیا گیا۔

پاکستان کپ میں مزید 4 سنچریاں

0

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان نے سدرن پنجاب کو 105 رنز سے شکست دے دی۔

فاتح ٹیم نے نوجوان حسیب اللہ اور تجربہ کار اسد شفیق کی سنچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔ حسیب اللہ نے 134 گیندوں پر ایک چھکے اور 20 چوکوں کی بدولت 142 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ اسد شفیق نے 78 گیندوں پر ایک چھکے اور 15 چوکوں کی مدد سے 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

جواب میں یاسر شاہ کی بہترین باؤلنگ کی بدولت سدرن پنجاب کی پوری ٹیم 215 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ یاسر شاہ نے 44 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شارون سراج 62 اور خوشدل شاہ 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے سینٹرل پنجاب کو 3 وکٹوں سے ہرادیا۔ سندھ نے 135 رنز کا ہدف 35.1 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اوپنر خرم منظور 42 اور محمد حسن ناٹ آؤٹ 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔ عثمان قادر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل سینٹرل پنجاب کی پوری ٹیم 29 اوورز میں 134 رنز پرآؤٹ ہوگئی تھی۔ عمر اکمل نے 39 رنز اسکور کیے تھے۔ شاہنواز دھانی اور ابرار احمد نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

ہاؤس آف ناردرن اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے ناردرن کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ خیبرپختونخوا نے 270 رنز کا ہدف تین گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ محمد سرور نے ایک چھکے اور 12 چوکوں کی بدولت 119 رنز اسکور کیے۔عماد وسیم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل عمر امین کی ناقابل شکست سنچری کی مدد سے ناردرن نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔ عمر امین نے 2 چھکوں اور 13 چوکوں کی بدولت ناٹ آؤٹ 124 رنز بنائے۔ محمد سرور نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔