ہوم بلاگ صفحہ 12241

ڈونلڈ ٹرمپ کا جاتے جاتے ایران پر ایک اور وار

0
ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مدت پوری کرنے کے آخری مراحل میں بھی روش نہ بدلی، ایران کی 12کمپنیوں کیخلاف نئی پابندیاں عائد کردیں،  ، ٹرمپ کی مدت صدارت 20 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔

امریکا نے ایران کی اسٹیل اور دیگر دھاتیں تیار کرنے والی 12 کمپنیوں اور ان میں سے ایک کمپنی کی غیر ممالک میں موجود تین ایجنٹ کمپنیوں کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

امریکا نے اسٹیل اور دھاتیں تیار کرنے والی ایک درجن ایرانی کمپنیوں کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اس کے علاوہ دھاتوں اور کانکنی کے شعبے سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی کی تین غیر ملکی ایجنٹ کمپنیوں کے خلاف بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ ان پابندیوں کا مقصد ایران کو اقتصادی طور پر مزید مشکلات میں ڈالنا ہے۔

امریکا نے دھات سازی کے لیے سامان تیار کرنے والی ایک چینی کمپنی پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں۔ امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق چینی کمپنی کائیفینگ پِنگمائی نامی کمپنی نے دسمبر 2019ء سے جون 2020ء کے دوران ایرانی دھات ساز کمپنیوں کو ہزاروں میٹرک ٹن ایسا کاربن میٹیریل فراہم کیا جو اسٹیل کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔

امریکا کی طرف سے جن 12 ایرانی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے ان میں ‘مڈل ایسٹ مائنز اینڈ منرل انڈسٹریز ڈیویلپمنٹ ہولڈنگ بھی شامل ہے۔ ایرانی وزارت خزانہ کے مطابق اسی کمپنی کے جرمن شہر ہیمبرگ میں واقع ذیلی ادارے جی ایم ای پراجیکٹس ہیمبرگ پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اسی کمپنی کے چین اور برطانیہ میں قائم ذیلی ادارے بھی پابندیوں کی زد میں آئے ہیں۔

امریکی سیکرٹری خزانہ اسٹیون منوچن کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایرانی حکومت کو پیسے کی فراہمی روکنے کے فیصلے پر قائم ہے کیونکہ اس نے دہشت گرد گروپوں کی پشت پناہی، جابرانہ حکومتوں کی مدد اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مدت صدارت 20 جنوری کو ختم ہو رہی ہے جب ڈیموکریٹک پارٹی کے نو منتخب شدہ صدر جو بائیڈن اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد یہ عہدہ سنھبالیں گے۔

سونے کی قیمت میں حیران کن کمی، ڈالر بھی سستا ہوگیا

0

کراچی : عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملک میں بھی سونے کی قیمتیں کم ہوگئیں جبکہ ڈالر کی قدر میں بھی کمی کا رجحان رہا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار 250 روپے ہوگئی۔

فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے کمی سے 98 ہزار 808 روپے رہی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 39 ڈالر کمی کے بعد 1915 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 650 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 16 ہزار 650 روپے ہوگئی تھی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 556 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 8 روپے رہی تھی۔

ڈالر کی قدر میں کمی

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 27 پیسے کمی سے 160 روپے 02 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد سومرو مبینہ قبضے میں ملوث نکلے

0

کراچی: سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد سومرو مبینہ قبضے میں ملوث نکلے، اسسٹنٹ کمشنر نے غیر قانونی بنگلوں پر لال رنگ کا نشان لگادیا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کڈنی ہل پہنچیں ، جہاں انہوں نے دس سے 12بارہ بنگلوں پر لال نشان لگایا، انہیں بنگلوں میں سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد سومرو کا بنگلہ بھی آگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارک کیا گیا بنگلہ نمبر 114 میاں محمد سومرو کی ملکیت ہے، لیڈی اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے 15 روز میں بنگلہ خالی کرنےکا حکم دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کڈنی ہل پر بنے تمام بنگلے کروڑوں روپے مالیت کے ہیں۔

بعد ازاں متعلقہ انتظامیہ نے کڈنی ہل پر بنائے گئے گھروں اور بنگلوں کے خلاف آپریشن کیا اس دوران دو بنگلوں کے دروازے اکھاڑ پھینکے، آپریشن کے وقت اسسٹنٹ کمشنر وقوعہ پر موجود رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کمشنر کراچی کو کل تک “کڈنی ہل ” سے تجاوزات ختم کرانے کا حکم

واضح رہے کہ انتیس دسمبر کو چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد نے کمشنر کراچی کو ایک روز میں کڈنی ہل کی زمین سے تمام تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا تھا، چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ اگر کل تک کڈنی ہل کی زمین کلیئر نہ ہوئی تو کمشنر کو جیل بھیج دیں گے۔

سندھی زبان کے مشہور شاعر، ادیب اور صحافی انور پیرزادو کی برسی

0

سندھی اور انگریزی زبان کے مشہور شاعر، ادیب اور صحافی انور پیرزادو 7 جنوری 2007ء کو انتقال کرگئے تھے۔ آج ان کی برسی ہے۔ انور پیرزادو سندھ کے ضلع لاڑکانہ سے تعلق رکھتے تھے۔

25 جنوری 1945ء کو پیدا ہونے والے انور پیرزادو(انور پیرزادہ) نے 1969ء میں انگریز ادبیات میں ایم اے کے بعد سندھ یونیورسٹی میں بطور لیکچرار عملی زندگی کا آغاز کیا، لیکن بعد میں صحافت سے وابستہ ہوگئے۔ وہ لاڑکانہ اور سکھر میں نامہ نگار کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے رہے اور بعد میں مختلف اخبارات عوامی آواز، برسات، سندھ ٹریبیون اور ریجنل ٹائمز آف سندھ کے مدیر کی حیثیت سے کام کیا۔

انور پیرزادو کا شمار ان صحافیوں اور قلم کاروں میں ہوتا ہے جنھوں نے آزادیِ صحافت کی جدوجہد میں حصّہ لیا اور انھیں دو مرتبہ جیل بھی جانا پڑا۔ انور پیرزادو کی سندھی شاعری کا مجموعہ اے چند بھٹائی کھے چھیجن کے نام سے اشاعت پذیر ہوا تھا۔ ان کی مرتب کردہ انگریزی کتب میں سندھ گزیٹئر، لاڑکانہ گزیٹئر اور بے نظیر بھٹو اے پولیٹیکل بائیو گرافی شامل ہیں۔

انور پیرزادو نے اس زمانے میں نہ صرف خود تعلیم حاصل کرکے عملی زندگی میں قدم رکھا اور لکھنے پڑھنے کا سلسلہ جاری رکھا بلکہ اپنے علاقے کے لوگوں کو بھی تعلیم کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے ان میں شعور پیدا کرنے کے لیے کوشاں رہے۔

سندھی ادب میں اپنی تخلیقات اور سرگرمیوں سے نام و پہچان بنانے کے ساتھ ساتھ انور پیرزادو نے انگریزی صحافت میں بھی خوب نام پیدا کیا۔

سال 2020 میں خلع کے کیسز میں اضافہ

0

کراچی: سال 2020 میں ملک بھر میں خلع اور علیحدگیوں کے کیسز میں اضافہ ہوگیا، ماہرین نے اس کی وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کے مل کر چلنے سے ہی شادی کا ادارہ قائم رہ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سال 2020 میں ملک بھر میں خلع کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا، صوبہ سندھ میں 5 ہزار 198 خواتین نے خلع کے لیے عدالتوں سے رجوع کیا جس میں سے 4 ہزار سے زائد کیسز کا تعلق کراچی سے تھا۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے مسز خان نے کہا کہ خواتین کو سمجھوتے کرنا ضروری ہے، ان کا سمجھوتے نہ کرنا خلع کے بڑھتے کیسز کی وجہ ہے۔

ماہر قانون عثمان فاروق نے بتایا کہ خلع اور علیحدگیوں کی سب سے بڑی وجہ بے جوڑ شادیاں ہیں، آج کل تعلیم اور کلاس کے حوالے سے بے جوڑ شادیاں کی جارہی ہیں جو آگے چل کر مسائل کا سبب بنتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شادیاں کرتے ہوئے ذات پات کا خیال رکھنا بھی ایک اہم مسئلہ ہے تاہم اب یہ رجحان کم ہورہا ہے، اس کا ایک نقصان یہ بھی ہوا کہ پہلے ایک شادی میں بیچ بچاؤ کروانے والے خاندان کے بے شمار افراد ہوا کرتے تھے جن کا کردار اب کم ہوگیا۔

عثمان فاروق کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کا ذمہ داریوں کوسمجھنا بھی ضروری ہے، کسی ایک فریق پر تمام ذمہ داریاں ڈال دینے سے کام نہیں چلتا۔ علاوہ ازیں جب دو افراد ایک دوسرے کی زندگی میں شامل ہوتے ہیں تو انہیں ایک دوسرے کوسمجھنے کا موقع دینا چاہیئے اور دیگر افراد کو مداخلت سے باز رہنا چاہیئے۔

انہوں نے بتایا کہ خلع اور علیحدگی کے بعد دونوں خاندانوں میں لڑائیاں شروع ہوجاتی ہیں علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر بھی ایک فریق کو بدنام کرنا شروع کردیا جاتا ہے خصوصاً یہ کام خواتین کے خلاف زیادہ کیا جاتا ہے۔ ایسے اقدامات سے باز رہنا چاہیئے اور معاملات کو احسن طریقے سے ختم کرنا چاہیئے۔

عثمان فاروقی نے مزید کہا کہ شادی ایک یونٹ ہے اور اس کے ٹوٹنے سے صرف دو افراد متاثر نہیں ہوتے بلکہ دو خاندان اور ان کے بچے بھی اس کی زد میں آتے ہیں۔ اس یونٹ کے بکھرنے سے معاشرے کے بکھرنے کا بھی خدشہ ہے۔

پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، 7 خطرناک دہشتگرد گرفتار

0

خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے سرگودھا سے 7 خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کر کے صوبے میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی۔

انٹیلی جنس اداروں کی کامیابی سے پنجاب بڑی دہشتگردی سےبچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مشترکہ آپریشن کر کے سرگودھا سے 7خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگردوں کا نیٹ ورک پڑوسی ملک کی ایجنسی کی ایما پر دہشتگردی کرنا چاہتا تھا، دہشتگردوں کا نیٹ ورک پاکستان میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کرانا چاہتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے مخالف فرقے کی اہم شخصیات کو نشانہ بناناتھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ادارہ برائے انسداد دہشتگردی (نیکٹا) نے ملک کے معاشی و اقتصادی حب کراچی میں دہشتگردی کے خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کیا۔

مراسلہ کے مطابق غیر ملکی ایجنسیاں کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں اور شہر کے اہم سرکاری دفتر یا عمارت کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

پی ایس ایل 6؛ کھلاڑیوں کیلیے سخت کورونا پروٹوکولز

0

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے لیے سخت کوویڈ 19 پروٹوکولز بنانے کا پلان تیار کر لیا گیا۔

پی ایس ایل کے میچز کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی طور برداشت نہ کرنے کا فیصلہ ‏ کیا گیا ہے، پی ایس ایل کے لیے بائیو سیکور ببل 15 فروری سے شروع ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق غیر ملکی کھلاڑی ایک منفی ٹیسٹ کے ساتھ پاکستان پہنچیں گے ‏اور کراچی میں کھلاڑیوں کی مزید دو مرتبہ ٹیسٹنگ ہوں گی۔

ٹیسٹنگ میں منفی نتائَج آنے کے بعد ٹریننگ کی اجازت دی جائے گی ‏اور ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑی کو پانچ روزہ آئسولیشن میں رہنا پڑے گا۔

آئسولیشن کے دوران بھی دو بار ٹیسٹنگ کے مرحلے سے گزرنا پڑے گا۔

پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن 20 فروری سے کراچی میں شروع ہو گا۔ ایونٹ دو مرحلوں کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔

نوجوان کی ہلاکت : سائٹ اے تھانے کی حدود میں ہونیوالا پولیس مقابلہ جعلی نکلا

0

کراچی : ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسران نے سائٹ اے تھانے کی حدود میں ہونیوالے پولیس مقابلے کی رپورٹ تیار کرلی، ابتک کے شواہد کے مطابق سلطان نذیرقصور وار نہیں لگتا۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کی حدودمیں ہونیوالا پولیس مقابلہ جعلی نکلا، ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ تفتیشی افسران نے رپورٹ تیار کرلی، ابتک کےشواہدکےمطابق سلطان نذیرقصوروارنہیں لگتا۔

ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہسی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد کا مشاہدہ کیا گیا، لگتا ہے جیسے سلطان نذیر کو وہاں سے گزرتے ہوئے گولی لگی، سلطان نذیر ملزم نہیں تھا۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ لگتا ہے پولیس اہلکار فائرنگ کرنے میں غلطی کرگئے، تحقیقاتی ٹیم رپورٹ میرےپاس ابھی نہیں پہنچی، شواہدکی بنیاد پریہ کہہ سکتا ہوں سلطان نذیر راہگیر تھا۔

یاد رہے کراچی کے علاقے سائٹ ایریا حبیب چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان ہلاک ہوگیا تھا، مقتول سلطان نذیر کے اہلخانہ نے مقابلے کو جعلی قرار دیا ہے، لواحقین کے احتجاج کے دوران ایس ایچ او سائٹ اے محمد ایاز تھانے سے فرار ہوگئے۔

بعد ازاں سائٹ اے تھانے کی حدود میں مبینہ جعلی مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ سائٹ اےمیں درج کرلیا گیا، مقدمہ جاں بحق نوجوان کےکزن سلیم اللہ کی مدعیت میں درج کیاگیا ، مقدمےمیں اختیارات کاناجائزاستعمال،غفلت،قتل کی دفعات شامل کی گئی۔

میاں بیوی کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

0
قاتل گرفتار

لاہور : پولیس نے ڈیڑھ ماہ قبل پر اسرار انداز میں قتل ہونے والے معمر میاں بیوی کے قاتل کو ڈھونڈ نکالا، ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزم نے عمر رسیدہ جوڑے کو موت کی نیند سلادیا تھا۔

لاہور پولیس نے اندھے قتل کی تفتیش کے بعد قاتل کو گرفتار کرلیا ہے اس حوالے سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ڈیڑھ مہینہ پہلے لاہور میں میاں بیوی کو قتل کرنےوالا ان کا پڑوسی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم شہباز نے ڈیڑھ ماہ قبل میاں بیوی کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کیا، مقتولین میں80سالہ محمدانور اورانک ی اہلیہ جس کی عمر76سالہ نسیم شامل ہیں۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ پڑوس میں رہنے والا ملزم شہباز رقم لوٹنے کیلئے مقتولین کے گھر میں داخل ہوا اورواردات کے بعد دونوں معمر افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مقتولین کے دونوں بیٹے بیرون ملک رہائش پذیر ہیں، دوںوں میاں بیوی اکیلے ہی گھر میں قیام پذیر تھے۔

علاوہ ازیں سی سی پی او نے نالے سے 8سالہ بچے کی لاش ملنے کا سختی سے نوٹس لیا ہے، اس حوالے سے غلام محمود ڈوگر نے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

ذرائع کے مطابق سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچا کر ورثا کو انصاف فراہم کیا جائےگا، یاد رہے کہ ارسلان نامی بچے کے اغوا کا مقدمہ گزشتہ روز تھانہ نشتر میں درج ہوا تھا۔

لاہور :گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری کرنے والا گروہ گرفتار

0

لاہور:ایف آئی اے نے انسانی گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھ ملزمان کو دھرلیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق کارروائی ملتان میں واقع جناح اسپتال کے قریب عمل میں لائی گئی، ملزمان ایک لاکھ روپے سے غیر قانونی گردے کی پیوندکاری کا معاہدہ کرچکے تھے۔

حکام کے مطابق ملزمان اس سے قبل بھی 2019 میں وہاڑی کے رہائشی کا رضاکارانہ گردہ حاصل کرچکےتھے،زیادہ پیسوں کی لالچ کے پیش نظر ملزمان نے اب تین مزید افراد کا گردہ نکالنا تھا۔

کامیاب کارروائی کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث اہم ملزم گرفتار

یاد رہے لاہور میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کی خبریں سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے اور پولیس کو احکامات جاری کررکھے ہیں۔