اتوار, جون 29, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 16029

وزیر اعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا مقصد بتا دیا، وزرا اجلاس کی اندرونی کہانی

0

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اعتماد کا ووٹ لینے کا مقصد اپوزیشن کی پیسے کی سیاست کو بے نقاب کرنا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت حکومتی وزرا اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، اجلاس میں وزیر اعظم کو سینیٹ انتخابات کے نتائج پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جب کہ وزیر اعظم نے اجلاس کے شروع ہی میں اعتماد کا ووٹ لینے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

انھوں نے کہا اعتماد کا ووٹ لینے کا مقصد اپوزیشن کی پیسے کی سیاست کو بے نقاب کرنا ہے، فیصلہ کیا ہے اسی ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کروں گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا میں چوہوں کی طرح حکومت نہیں کر سکتا، جس کو مجھ پر اعتماد نہیں سامنے آ کر اظہار کرے، اقتدار عزیز ہوتا تو خاموش ہو کر بیٹھ جاتا، وزیر اعظم کا عہدہ اہم نہیں نظام کی تبدیلی میرا مشن ہے، اگر عوامی نمائندوں کو مجھ پر اعتماد نہیں تو کھل کر سامنے آئیں۔

سینیٹ‌ انتخابات میں‌ اپ سیٹ، وزیراعظم عمران خان کا ایوان سے متعلق اہم فیصلہ

انھوں نے کہا آج میرے مؤقف کو مکمل طور پر تقویت ملی ہے، ووٹ بیچنے اور خریدنے والوں کو بے نقاب کروں گا، شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، یہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، شفافیت کے لیے ہر فورم پر جائیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت نے اعتماد کے ووٹ کے حصول کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ آج اسلام آباد میں سینیٹ کی اہم نشست ہارنے کے بعد کیا گیا ہے، اپوزیشن کی جانب سے بھی عندیہ دیا گیا تھا کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جا سکتی ہے۔

اجے دیوگن کی گاڑی روکنا شہری کو مہنگا پڑگیا

0

ممبئی: بھارتی شہری کو بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی گاڑی روکنا مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست ممبئی میں فلم سٹی گیٹ کے قریب 28 سالہ بھارتی شہری رجدیپ سنگھ کو اجے دیوگن کی کار روکنے پر گرفتار کرلیا گیا۔

ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص نے یہ جاننے کے لیے اجے دیوگن کی کار روکی کے انہوں نے کسانوں کی حمایت میں کیوں آواز نہیں اٹھائی۔

پولیس کے مطابق رجدیپ سنگھ شمالی مضافاتی علاقے سنتوش نگر کا رہائشی ہے اور ڈرائیور کی نوکری کرتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ واقعہ صبح ساڑھے دس بجے کے قریب پیش آیا، رجدیپ سنگھ نے اجے دیوگن سے یہ پوچھنے کے لیے ان کی گاڑی روک لی کہ انہوں نے کسانوں کے حق میں آواز کیوں نہیں اٹھائی۔

بعدازاں اجے دیوگن کے باڈی گارڈ پردیپ اندراسین گوتم نے تھانے میں رجدیپ سنگھ کے خلاف درخواست دائر کی جس کے بعد پولیس نے رجدیپ سنگھ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے رجدیپ سنگھ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف آئی پی سی سیکشن 341 اور 504 کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری ہے، کسانوں کا مطالبہ ہے کہ تین متنازع زرعی قوانین کو واپس لیا جائے۔

کرونا وائرس، امریکی ریاستوں میں‌ کیا ہونے جارہا ہے؟ اہم فیصلہ

0

نیویارک: امریکا کی دو ریاستوں میں عائد کرونا کی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کی حکومت نے کرونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہفتے سے کاروبار مکمل طور پر بحال کردیا جائے گا جبکہ ریاست مسی سپی کی حکومت نے کل سے تمام کاروباری مراکز کھولنے کا اعلان کردیا۔

دوسری جانب امریکا میں وبائی امراض اور روک تھام کے مرکز سی ڈی سی کے ڈائریکٹر نے کرونا پابندیاں ختم کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے سخت اور بھرپور اقدامات کی وجہ سے کرونا کے خلاف جو کامیابی حاصل کی وہ سب ضائع ہونے کا خدشہ ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ کرونا کے انسداد اور روک تھام کے لیے ہم نے سخت محنت کی تھی، جو کامیابی ہمیں گزشتہ چند ماہ میں ملی اب ہم اُس سے محروم ہوسکتے ہیں۔

قبل ازیں امریکی صدر جوبائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ برس سے کرونا کی پابندیاں ختم ہوجائیں گی جس کے بعد زندگی معمول کے مطابق بحال ہوجائے گی۔

اندھیرے میں چمکنے والی شارک کی اقسام دریافت

0

آکلینڈ: سائنس دانوں نے نیوزی لینڈ کے قریب گہرے پانی میں اندھیرے میں چمکنے والی شارک کی تین اقسام دریافت کرلیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گہرے پانی میں چمکتی ہوئی آبی حیات کی موجودگی عام ہے لیکن کائٹ فن، لیک بیلی اور سدرن لینٹرن شارکوں میں چمکنے کا عمل پہلی بار تحریری شکل میں ریکارڈ کیا گیا۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ان میں 6 فٹ لمبی کائٹ فن شارک بھی شامل ہے جو اندھیرے میں چمکنے والی دنیا کی سب سے بڑی مہرے دار حیات ہے یعنی ریڑھ کی ہڈی رکھنے والا جانور ہے۔

 

نیوزی لینڈ اور بیلجیم کے سائنس دانوں پر مشتمل ریسرچ ٹیم نے یہ اقسام دریافت کی ہیں جس پر مزید تحقیق کی جارہی ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ آبی حیات کو سمجھنے میں یہ دریافت انتہائی اہم ہے کیونکہ کرہ ارض میں آبی نظام پر سب سے کم تحقیق ہوئی ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق چمکنے والی شارک کو سمجھنے میں مزید تحقیق کی جائے گی۔

دو امریکی ریاستوں میں کرونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان، سی ڈی سی کا اظہار تشویش

0

ٹیکساس: امریکا نے دو ریاستوں میں کرونا وبا کی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی ریاست ٹیکساس اور مسی سپی میں کرونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیکساس میں کاروبار اگلے ہفتے مکمل بحال کر دیا جائے گا، جب کہ ریاست مسی سپی میں کل سے تمام کاروبار کھول دیا جائے گا۔

تاہم سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) کی ڈائریکٹر ڈاکٹر روشیل والسنکی نے ان ریاستوں میں کرونا وبا سے متعلق اقدامات واپس لینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سخت محنت کے بعد کرونا وائرس پر قابو پانے میں جو کامیابی حاصل کی گئی ہے، اسے کھونے کا خدشہ ہے، انھوں نے ریاستوں سے کہا ہے کہ پابندیاں ہٹانے میں جلد بازی نہ کی جائے۔

انھوں نے وائٹ ہاؤس میں نیوز بریفنگ کے دوران کہا جنوری سے کو وِڈ 19 کے کیسز میں ہم جو کمی دیکھ رہے تھے، اب وہ پھر سے روزانہ 70 ہزار نئے کیسز میں تبدیل ہو چکی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ زندگی اگلے سال سے پہلے نارمل نہیں ہو سکے گی۔

واضح رہے کہ امریکا میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد اب 2 کروڑ 93 لاکھ، 84 ہزار ہو چکی ہے، جب کہ اموات کی تعداد بڑھ کر 5 لاکھ 29 ہزار 500 ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز امریکا بھر میں کرونا سے ہونے والی نئی اموات کی تعداد 1,989 ہے، جب کہ 57 ہزار کے قریب کیسز سامنے آئے۔

پشاور چڑیا گھر میں ننھے زیبرا کی آمد

0

پشاور: پشاور چڑیا گھر میں ننھے زیبرا کی آمد ہوئی ہے، جس کے بعد چڑیا گھر میں زیبراز کی تعداد 6 ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور چڑیا گھر انتظامیہ نے کہا ہے کہ گزشتہ دن زیبرا نے ایک بچے کو جنم دیا ہے، زیبرا کے ہاں مادہ بچہ پیدا ہوا۔

اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے ویٹرنری آفیسر پشاور چڑیا گھر ڈاکٹر عبدالقادر نے بتایا کہ بچے کا ہر طرح سے خیال رکھا جا رہا ہے، چڑیا گھر میں ہمارے پاس 5 زیبرا موجود تھے، جن میں 3 میل اور 2 فیمیل شامل تھے، اب مجموعی تعداد چھ ہو گئی اور مادہ زیبراز کی تعداد بھی 3 ہو گئی ہے۔

ڈاکٹر قادر نے بتایا کہ زیبرا کے ہاں جو بچہ پیدا ہوا ہے وہ بھی مادہ ہے، ساؤتھ افریقا سے زیبرا کے 2 جوڑے چڑیا گھر لائے گئے تھے، گزشتہ دو سال سے اب ان کی تعداد میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ زیبرا کے دو جوڑے چڑیا گھر سے وائلد لائف پارک کو دیے گئے ہیں، جن میں ایک ڈی آئی خان اور ایک جوڑا لکی وائلڈ لائف پارک میں ہے۔

لاہور چڑیا گھر کے ٹائیگر، ریچھ اور مادہ زیبرا کو پُر سکون موت دینے کا فیصلہ

ڈاکٹر عبدالقادر کا کہنا تھا زیبرا کا شمار قیمتی جانوروں میں ہوتا ہے اور اس کی قیمت 15 سے 20 لاکھ روپے تک ہے، خوشی کی بات یہ ہے کہ چڑیا گھر میں اب جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بُھولنے کی بیماری سے چھٹکارا کیسے ممکن ہے؟

0

یوں تو انسانی جسم کا ہر عضو قدرت کا انمول عطیہ ہے مگر دماغ کی حیثیت ان سب سے زیادہ اہم ہے۔ دماغ کی وجہ سے انسان خلا کو تسخیر کرنے کے ساتھ ساتھ نئی ٹیکنالوجی تیار کرتا چلا جارہا ہے۔

ایمنشیا ایک ایسا دماغی مرض ہے جس میں انسان اکثر باتیں بھول جاتا ہے، بازار جاتے ہیں تو بھول جاتے ہیں کہ خریدنا کیا تھا۔ امتحانات میں تیاری کرنے کے باوجود آدھا جواب بھول جاتے ہیں۔

کسی سے کافی عرصے بعد ملاقات ہوئی تو اس کا نام یاد نہ آیا۔ کسی کام کے لئے دوسرے کمرے میں گئے لیکن وہاں پہنچنے کے بعد سوچنے لگے کہ کس کام کے لئے آئے تھے۔

لیکن اگر آپ کو بھولنے کی بیماری ہے تو اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ آپ ضرورت سے کم نیند لے رہے ہیں، پریشانی کا شکار ہیں، جسمانی مشقت کم ہے یا جینیاتی مسئلہ ہے۔

وجہ خواہ کچھ بھی ہو، لیکن سب سے بڑی حقیقت یہ ہے کہ دماغی صحت میں خوراک کا کردار نہایت اہم ہے اور اگر آپ بھولنے کی شکایت کر رہے ہیں تو یقیناً اپنے دماغ کو درست غذا فراہم نہیں کرپا رہے۔

دماغ کے لیے مفید غذاؤں کا استعمال ہمارے جسم میں خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے اور خون زیادہ روانی سے ہمارے دماغ تک پہنچ پاتا ہے۔ جس کے باعث بھولنے کا عارضہ لاحق نہیں ہوتا۔ اب بھولنا بھول جائیں اور یہ سب شوق سے کھائیں۔

آپ کو گوشت پسند ہے تو شوق سے کھائیں، لیکن سبزیوں سے بھی لازمی ناطہ جوڑے رکھیں۔ کیونکہ یہ دماغی صحت کے لیے نہایت مفید ہیں۔ خاص طور پر پتوں والی سبزیاں مثلاً پالک، بند گوبھی اور سلاد پتہ وغیرہ۔

اس کے علاوہ پھل دل، دماغ اورجسم سب ہی کے لیے فائدہ مند ہیں لیکن چیری اور ایسے تمام پھل جن کے بیج گودے کے اندر ہوں، انسانی دماغ کے عمدہ غذا مانے جاتے ہیں۔ مثلاً کیلا، ٹماٹر اور اسٹرابری وغیرہ۔

دماغ کے ساتھ ساتھ ہڈیوں اور بالوں کے لیے مفید اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی وافر مقدار سی فوڈز میں موجود ہوتی ہے اس لیے ہفتہ میں دو یا تین بار اپنے کھانے میں گوشت کی جگہ مچھلی، جھینگا یا کوئی اور سی فوڈ شامل کریں اور اسے فرانی کرنے کے بجائے گرل، بوائل یا بیک کرلیں۔

اگر آپ یہ سب کھانا پسند نہیں کرتے تو اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرکے اس کے متبادل فوڈ سپلیمنٹ کا انتخاب کریں کیوں کہ یہ یادداشت بڑھانے کے لیے اکسیر ہے۔ مچھلی کا تیل بھی آپ کو یہی فائدہ دے سکتا ہے۔

کوئٹہ سے شکست کے بعد ملتان سلطانز کو ایک اور دھچکا

0

کراچی: پی ایس ایل 6 کے 14ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست کے بعد ملتان سلطانز کو ایک اور دھچکا لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان پاؤں پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے جس کے بعد ان کے پاؤں کا اسکین کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد ان کی اگلے میچ میں دستیابی کا بتایا جائے گا۔

محمد رضوان نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیند لگنے سے کافی درد ہورہا ہے، فوری طور پر اسکین کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملتان سلطانز کے کپتان کا کہنا تھا کہ کرکٹ پریشر کی گیم ہے مگر آج ہم پریشر ہینڈل نہیں کرسکے، نواز اور قیس نے آج بہترین بولنگ کی۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی کامیابی، ملتان سطانز کو شکست

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اہم مرحلوں پر اچھی بولنگ اور بہتر فیلڈنگ کی وجہ سے میچ میں کامیابی ملی۔

سرفراز احمد نے کہا کہ بیٹنگ کے بعد بولرز نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ڈیل اسٹین اور حسنین نے بھی اچھی بولنگ کی۔

ان کا کہنا تھا کہ عثمان نے پہلی ہی اننگز میں شاندار اننگز کھیلی، آج کے میچ میں ہم نے حکمت عملی تبدیل کی جس کا نتیجہ بھی اچھا آیا، آنے والے میچز میں جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔

جہیز کے مطالبے پر لڑکی کی خودکشی

0

بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں واقع علاقے کلثوم پورہ میں خاتون نے ہراساں اور جہیز کا مطالبہ کرنے پر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں واقع علاقے کلثوم پورہ کی رہائشی خاتون معراج بیگم نے شادی کے چودہ ماہ بعد خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق خودکشی کرنے والی خاتون کی چودہ ماہ قبل محمد عمران نامی شخص سے شادی ہوئی تھی۔ اہل خانہ کے مطابق شادی کے بعد سے شوہر اور سسرالی معراج بیگم کو مسلسل ہراساں اور جہیز دینے کا مطالبہ کررہے تھے۔

مقتولہ نے والدہ کو پندرہ روز قبل بتایا کہ عمران نے انہیں ایک لاکھ روپے لانے کے لیے والدین کے گھر بھیجا تھا جس کے بعد بیٹی بہت زیادہ دلبرداشتہ ہوگئی تھی۔ بیٹی کو ایک روز قبل جب والدین صبح کے وقت اٹھانے گئے تو وہ مردہ حالت میں پائی گئی۔

پولیس نے خاتون کی لاش کو قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا اور پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالے کیا۔

رپورٹ کے مطابق کلثوم پورہ پولیس نے اہل خانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ اہل خانہ نے ایف آئی آر میں محمد عمران اور اہل خانہ کو نامزد کیا اور بیٹی کی موت کا قصور وار بھی اُن کو ہی ٹھہرایا۔

پی سی بی کی کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین لگانے کی پیشکش

0

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں شامل تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کورونا ویکسین لگانے ‏کی پیش کش کر دی۔

پی سی بی نےپی ایس ایل کےتمام شرکاکی صحت اور حفاظت کےپیش نظرفیصلہ کیا ہے۔ پی سی ‏بی کی جانب سے ویکسین جمعرات کولگائی جائےگی۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے پاس اختیار ہو گا ‏کہ کورونا ویکسین لگوانا چاہتے ہیں یا نہیں۔

پی سی بی گزشتہ کچھ عرصے سےحکومت کےعہدیداران سے رابطے میں تھا۔ عہدیداران کوقومی ‏ٹیم کی عالمی مصروفیات اور پی ایس ایل کی اہمیت سےآگاہ کیا۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ پی سی بی تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت ‏کوبہت سنجیدگی سےلیتاہے اپنی ڈیوٹی آف کیئرپالیسی کےتحت ویکسین کا ایک حصہ حاصل کیا ‏ہے۔

وسیم خان نے کہا کہ ویکسین لیگ کےبائیوسیکیورببل میں موجود افرادکولگانےکی پیشکش کی ہے، ‏کھلاڑیوں اور آفیشلز کیلئےکورونا ویکسین لگوانا لازمی قرار نہیں دیا، ویکسین حکومتی پروٹوکولز ‏کے مطابق کوالیفائیڈ ہیلتھ ورکرز سےلگائی جائے گی۔