وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں لوگوں کو خریدنےکا ایڑی چوٹی کا زور لگایا گیا اس کے باوجود ہمارے سارے ممبران منتخب ہوئے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کوتحریک عدم اعتمادکی باتوں پرشرم آنی چاہیے جو ووٹ ضائع ہوئےاس پربات ہورہی ہے، گزشتہ روزکی ویڈیوزآج کےنتائج کی تائیدہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ خدشات جو وزیراعظم ہمیشہ اٹھاتے رہے ہیں آج ثابت ہو گئے، وزیراعظم جن خدشات کا اظہار کرتے تھے کل رات ویڈیوسب نےدیکھی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن نےاس ملک کومعاشی اخلاقی طورپرمفلوج کردیاہے ان لوگوں نےماضی میں اقتدار میں آکراداروں کومفلوج کیا یہ لوگ اپنےمفادکیلےکرپشن کوآگےلےکرگئے اپوزیشن کی وجہ سےپاکستان بدقسمتی سے کنگال ہوگیاتھا ان کی اربوں کی جائیدادیں بیرون ملک ہیں، یہ وہی پرانانظام چاہتےہیں،سیاہ قوتیں ہیں جوپی ڈی ایم کی صورت میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی دباؤمیں آتاہےنہ آئےگا عمران خان ملک سےکرپشن کاخاتمہ کریں گے عمران خان ہی اس ملک کانظام تبدیل کرسکتےہیں وزیراعظم قابلیت ،جمہوریت اورخوشحالی پر یقین رکھتےہیں۔