بدھ, مئی 7, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 18521

بھارت میں کرفیو کے دوران ’کرونا‘ بچی کی پیدائش

0

نئی دہلی: بھارت کے شمال مشرقی علاقے سے تعلق رکھنے والے والدین نے کرفیو کے دوران پیدا ہونے والی بچی کا نام ’کرونا‘ رکھ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے گورکھ پور میں اتوار کے روز بچی کی پیدائش اُس وقت ہوئی جب ملک بھر میں حکومت کی جانب سے جنتا کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے 22 مارچ کو کرفیو نافذ کیا تھا اور عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ گھروں تک ہی محدود رہیں۔

گورکھ پور سے تعلق رکھنے والے شہری نتیش تریپاتھی (ماموں) کا کہنا تھا کہ بچی کی پیدائش اتوار کے روز اُس وقت ہوئی جب شہر میں کرفیو لگا ہوا تھا، ہمیں اپنی بہن کو اسپتال لانے میں بہت زیادہ مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے بچی کا نام کرونا رکھا ہے اور اب اسی نام سے ہی سرکاری دستاویز میں اُس کا اندراج کروائیں گے۔ ترپاتھی کا کہنا تھا کہ میں نے بچی کی والدہ (راگنی ترپاتھی) سے بھی کرونا نام رکھنے کی اجازت لی جس پر انہوں نے رضا مندی ظاہر کردی۔

ترپاتھی کا کہنا تھا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں کہ کرونا وائرس بہت ہی خطرناک وبا ہے جس کی وجہ سے اب تک دنیا میں ہزاروں لوگ مرچکے ہیں‘۔ انہوں نے نام رکھنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’ہماری بھانجھی اتحاد کی علامت ہے، جس روز یہ پیدا ہوئی اُس دن پورا بھارت متحد ہوکر کرونا جیسی وبا لڑ رہا تھا‘۔

کیا موسیقی جرائم کا راستہ روک سکتی ہے؟

0

یہ وینزویلا کی اس ہمہ جہت شخصیت کا تذکرہ ہے جو فنونِ لطیفہ کو سماج میں تبدیلی لانے کا مؤثر ذریعہ مانتے تھے۔

انھوں نے اپنے وطن میں موسیقی کے ذریعے تبدیلی کا آغاز کیا اور خاص طور پر نوجوانوں کو اس طرف راغب کیا۔

ہم بات کررہے ہیں Jose Antonio Abreu کی جو وینزویلا میں تعلیم، اقتصادیات، سیاست سمیت آرٹ کے مختلف شعبوں کا اہم اور روشن حوالہ ہیں اور 2018 میں آج ہی کے دن اس دنیا سے رخصت ہوئے تھے۔

انھیں اپنے فلسفے اور نظریات کے علاوہ سماجی خدمات کے حوالے سے دنیا بھر میں پہچانا جاتا ہے۔

وہ 1939 میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے وینزویلا میں لگ بھگ تیس برس قبل سماجی برائیوں اور سنگین نوعیت کے جرائم کی روک تھام کے لیے موسیقی کی مدد لینے کا ایک نظریہ پیش کیا۔ ان دنوں ملک میں ہر طرف قتل و غارت گری اور نوجوان منشیات کے عادی تھے۔ بدامنی، کرپشن کے علاوہ گینگ وار میں روزانہ ہلاکتوں کا سلسلہ جاری تھا۔

حکومت کو قائل کرتے ہوئے انھوں نے ملک میں دو برس کی عمر سے بچوں کو مفت موسیقی سکھانے کا سلسلہ شروع کیا۔

اس طریقہ تعلیم میں سماج کو مرکزی اہمیت حاصل تھی اور ایسی کلاسوں میں بچوں کو ایک دوسرے کا احترام اور باہمی تعاون کا درس بھی دیا جاتا۔ رفتہ رفتہ حالات بہتر ہوئے اور آج بھی وینزویلا میں موسیقی کو مثبت تبدیلیوں اور صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اہم خیال کیا جاتا ہے۔

(تلخیص و ترجمہ: عارف عزیز)

کرونا بیماری یا علامات چھپانے پر قید اور ہزاروں درہم جرمانہ

0

دبئی: متحدہ عرب امارات کے وزارت انصاف نے کہا ہے کہ وبائی امراض چھپانے والے شہری کو پانچ سال قید اور 10 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزارتِ انصاف نے وضاحت کی ہے کہ کرونا وائرس وبائی امراض میں شامل ہے، اگر کسی شہری نے علامات ظاہر ہونے کے بعد چوبیس گھنٹوں کے اندر وزارتِ صحت کو آگاہ نہیں کیا تو اُس پر وبائی امراض کے قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ طبی عملے پر لازم ہے کہ وہ وبائی امراض کا شکار مریضوں سے متعلق تمام معلومات چوبیس گھنٹے کے اندر متعلقہ محکمے کو فراہم کرے بصورت دیگر 10 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

وزارت انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وبائی امراض کی روک تھام کے حوالے سے بنائے جانے والے قانون میں ترمیم کر کے کرونا وائرس کو بھی شامل کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں: کویت: کرونا بیماری چھپانے پر پانچ سال قید اور ہزاروں دینار جرمانہ ہوگا

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اگر کوئی متاثرہ شخص یا اُس سے میل جول رکھنے والے افراد بھی حکومت کو بیماری سے متعلق آگاہ نہیں کریں گے تو انہیں بھی قانون کی خلاف ورزی پر سزا دی جائے گی‘۔

وزارت نے کہا ہے کہ ’وبائی مرض میں مبتلا ہونے والے شخص کی اطلاع حکومت کو نہ دینے پر کمپنی یا دفتر کے منیجر ، ساتھی کارکنوں پر جرمانہ عائد ہوگا اسی طرح  اگر مریض جہاز میں سوار ہے تو پائلٹ اور جہاز کے عملے پر بھی جرمانہ ہوگا‘۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’وبائی امراض کے انسداد کے قانون کی خلاف ورزی پر کم سے کم دس ہزار اور زیادہ سے زیادہ پچاس ہزار درہم جرمانہ عائد ہوگا، کوئی ایسا مریض جس کو اپنی بیماری کا علم ہو اور وہ سفر کرے یا دیگر شہریوں سے میل جول رکھے گا تو اُسے جرمانے کے علاوہ پانچ سال قید کی سزا بھی دی جائے گی‘۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ ’وبائی امراض کے انسداد کا قانون اس بیمار پر بھی لاگو ہوگا جو علاج نہیں کرواتا یا معالج کے مشورے پر عمل نہیں کرتا کیونکہ اُس کی یہ بیماری دوسروں کو متاثر کرسکتی ہے‘۔

حج سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں، اہم وضاحت سامنے آگئی

0

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے مذہبی امور نورالحق قادری نے حج سے متعلق افواہوں پر وضاحت کی ہے کہ سوشل میڈیا پر حج روکنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ فی الحال حج2020 نہ ہونے کی بات قبل از وقت ہے، امید ہے حج تک صورت حال بہتر ہوجائےگی، مصدقہ اطلاعات کے لیے وزارت کے آفیشل سوشل میڈیا کو فالو کریں، جھوٹی خبروں پر کان نہ دھریں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر حج روکنے کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں، حج انتظامات معمول کے مطابق جاری ہیں، ہم سعودی وزارت حج وعمرہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

وزیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے حج انتظامات روکنے سے متعلق حکم جاری نہیں کیا، سعودی حکام ایسے اعلان سے پہلے مسلم ممالک سے مشاورت کریں گے۔

خیال رہے کہ ان دنوں کروناوائرس کے پیش نظر سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ رواں سال حج نہیں ہوگا۔ البتہ اس حوالے سے اب تک کوئی حتمی رائے سامنے نہیں آئی ہے اور اسے محض افواہ تصور کیا جارہا ہے۔

گلگت بلتستان کے لوگوں کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، آرمی چیف

0

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج گلگت بلتستان کے عوام کی مشکلات سے آگاہ ہے، گلگت بلتستان کی حکومت اور سول انتظامیہ کے ساتھ کام کیا جا رہا ہے۔

پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جنگی بنیادوں پر اضافی وسائل متحرک کیے گئے ہیں، حکومت کے ساتھ مل کر تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، تمام پاکستانی کرونا وائرس سے مل کر لڑیں گے۔

پاکستانی قوم کو کوئی ہرا نہیں سکتا، آرمی چیف

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں اسپیشل کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں کورکمانڈرز نے اپنے اپنے ہیڈکواٹرز سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعےشرکت کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کو کوئی ہرا نہیں سکتا، پاک فوج ملک کی خدمت اورحفاظت کرتی رہےگی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے پاک افواج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انفرادی طور پر کرونا وائرس سے بچاؤ در حقیقت اجتماعی حفاظت کی بنیاد ہے۔

کروناوائرس: وزیراعظم کا ریلیف پیکج، اعلامیہ جاری

0

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کروناوائرس سے متعلق ریلیف پیکج کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امدادی پیکیج کا مقصد کروانا وبا سے متاثرہ افراد کو ریلیف دینا ہے۔ مزدوروں اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کے لیے 200ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ صنعتوں اور برآمدی شعبے کے لیے 100ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

پیکج میں ٹیکس ریفنڈ کے اجرا سمیت قرضوں اور سود کی ادائیگی میں سہولت کا اعلان کیا گیا ہے۔ زراعت اور ایس ایم ای کے لیے 100ارب روپے کی ریلیف مختص ہے۔ جبکہ شدید متاثرہ خاندانوں کے لیے 144ارب روپے کی ریلیف رکھی گئی ہے۔ ایک کروڑ 20لاکھ مستحق خاندانوں کو 4ماہ تک رقم فراہم کی جائے گی۔

ریلیف پیکج: وزیراعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے 50ارب جبکہ پناہ گاہوں کے لیے 6ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ گندم کی خریداری کے لیے 280ارب روپے مقرر کیے گئے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15،15روپے فی لیٹر کمی کی گئی۔ ریلیف کے تحت دو ہزار روپے تک گیس کے بلز 3ماہ کی آسان اقساط میں لیے جائیں گے۔ جبکہ انرجی فنڈز کے لیے 100ارب اور این ڈی ایم اے کے لیے 25 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وہ اشعار جن میں مختلف بیماریوں کا علاج موجود ہے!

0

ایک زمانہ تھا جب سبزیوں، پھلوں اور دیگر غذائی اجناس سے مختلف بیماریوں اور امراض کا علاج کیا جاتا تھا۔ خالص غذائی اجناس اور تازہ سبزیوں اور پھلوں کی افادیت اور ان کی خاصیت و تاثیر سے حکیم اور معالجین خوب واقف ہوتے تھے۔

آج جہاں نت نئے امراض اور بیماریاں سامنے آرہی ہیں، وہیں ان کے علاج کا بھی جدید اور سائنسی طریقہ اپنا لیا گیا ہے جو کہ ضروری بھی ہے۔ تاہم مہلک اور خطرناک امراض ایک طرف عام شکایات کی صورت میں بھی ہم قدرتی طریقہ علاج کی طرف توجہ نہیں دیتے۔

یہ نظم جہاں آپ کی دل چسپی کا باعث بنے گی، وہیں عام جسمانی تکالیف کے حوالے سے ایک حکیم جو کہ شاعر بھی تھے، ان کے تجربات اور معلومات کا نچوڑ بھی ہے۔

دیکھیے وہ کیا کہتے ہیں۔

جہاں تک کام چلتا ہو غذا سے​
وہاں تک چاہیے بچنا دوا سے

​اگر خوں کم بنے، بلغم زیادہ​
تو کھا گاجر، چنے ، شلغم زیادہ

جگر کے بل پہ ہے انسان جیتا​
اگر ضعفِ جگر ہے کھا پپیتا

جگر میں ہو اگر گرمی کا احساس​
مربّہ آملہ کھا یا انناس

​اگر ہوتی ہے معدہ میں گرانی​
تو پی لے سونف یا ادرک کا پانی

تھکن سے ہوں اگر عضلات ڈھیلے​
تو فوراََ دودھ گرما گرم پی لے

جو دُکھتا ہو گلا نزلے کے مارے​
تو کر نمکین پانی کے غرارے

​اگر ہو درد سے دانتوں کے بے کل​
تو انگلی سے مسوڑوں پر نمک مَل

شفا چاہے اگر کھانسی سے جلدی​
تو پی لے دودھ میں تھوڑی سی ہلدی
​​
دمہ میں یہ غذا بے شک ہے اچھی​
کھٹائی چھوڑ کھا دریا کی مچھلی
​​
جو بد ہضمی میں تُو چاہے افاقہ​
تو دو اِک وقت کا کر لے تُو فاقہ

کرونا وائرس کی ویکسین پر تحقیق، فواد چوہدری نے اہم اعلان کردیا

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ کرونا ویکسین پر تحقیق کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزارت سائنس نے ڈاکٹر عطا الرحمان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جو کروناویکسین اور اس سےمتعلقہ دیگر امورپر تحقیق کرےگی۔

انہوں نے بتایا کہ کمیٹی عالمی تحقیقی اداروں کی معاونت بھی حاصل کرے گی اس کے علاوہ کمیٹی سائنس فاونڈیشن  ڈیٹا ریسرچ شروع کررہی ہے کیونکہ ہمیں کئی سوالات کےجواب تلاش کرنا ہے۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 932 تک پہنچ گئی، سندھ میں 407، پنجاب 281، بلوچستان 110، خیبرپختونخواہ 38، گلگت بلتستان 80، اسلام آباد 15 اور آزاد کشمیر میں اب تک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق اب تک 7 اموات ہوئیں جبکہ 6 مریض صحت یاب بھی ہوئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 40 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

سندھ لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ، اشیائے خوردونوش کی دکانیں بھی بند رہیں گی

0

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کو مزید مؤثر کرنے کے لیے راشن کی دکانوں کو 12 گھنٹے تک بند رکھنے کی ہدایت جاری کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے خلاف سندھ حکومت نے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے صبح 8 سے رات 8 بجے تک شہر میں مؤثر لاک ڈاؤن کی ہدایت جاری کردی۔

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ رات 8 سے صبح 12 بجے تک پرچون کی دکانیں بند رکھی جائیں گی جبکہ اسپتال چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے بیکنگ شعبے کو بھی صرف ضروری برانچز کھولنے کی ہدایت کردی ہے۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن میں باہر نکلنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی پولیس کو ہدایت

یاد رہے کہ سندھ میں آج لاک ڈاؤن کا دوسرا روز تھا، حکومتی احکامات کے پیش نظر پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے بالکل غائب رہی جس کی وجہ سے دفاتر جانے والوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

اس سے قبل صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر شہریوں نے لاک ڈاؤن پر عمل نہ کیا اور  حکومتی احکامات پر سنجیدگی سے عمل نہ کیا تو صوبے بھر میں کرفیو بھی نافذ کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں لاک ڈاؤن میں سختی کرنے جا رہے ہیں: پولیس

سندھ بھر میں پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے مستعد جوان حکومتی احکامات پر عمل درآمد کروانے کے لیے سڑکوں پر  موجود ہیں اور وہ عوام سے بار بار ایپل کررہے ہیں کہ اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے شہری خود کو گھروں تک محدود کرلیں۔

بھارت میں21 روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان

0

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں 21 دن کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا، فیصلے پر رات 12 بجے سے عمل درآمد شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث بھارتی حکومت نے ملک بھر میں 21 روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔ لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلے پر رات 12 بجے سے عملدرآمد شروع ہوگا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ آئندہ21 دن کوئی گھر سے باہر نہ نکلے،اگر21 دن خیال نہ رکھا تو 21 سال پیچھے چلے جائیں گے۔

کرونا وائرس : بھارت میں 31مارچ تک لاک ڈاؤن نافذ

اس سے قبل گزشتہ روز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔نئی دہلی میں بس اور میٹرو سروسز کے ساتھ مسافر ٹرینوں اور غیر ضروری مسافر گاڑیوں کو روڈ پر لانے کی پابندی بھی عائد کی گئی۔

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کا کہنا تھا کہ نئی دہلی لاک ڈاؤن کے دوران ضروری اشیاء کی سپلائی اور ضروری دکانیں کھلی رہیں گی، اس کے علاوہ تمام ڈومیسٹک پروازیں بھی 31 مارچ تک بند رہیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عوام پر زور دیا تھا کہ وہ 22 مارچ کو خود پر جنتا کرفیو نافذ کریں۔ نریندر مودی کا کہنا تھا کہ یہ کرفیو خود پر قابو رکھنے کی علامت ہوگا، ہر شخص 10 لوگوں کا انتخاب کرے اور انہیں کسی بھی ذریعے سے اس کرفیو سے متعلق آگاہ کرے۔