جمعہ, جون 20, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 1939

ویرانے میں مزار کی دیکھ بھال کون کرتا ہے؟

0
gravyard

قدیم استاد شاعر شمس الدّین فیض حیدر آباد دکن کے دربارِ آصفی سے وابستہ اور منصب و جاگیر سے سرفراز تھے۔ اسی سرزمینِ دکن کے ڈاکٹر زور ؔ نے بھی ادبی دنیا میں شاعر، افسانہ نگار، بلند پایہ نقاد، با کمال محقق اور ادبی مؤرخ و سوانح نگار کے طور پر خوب شہرت پائی اور خاص طور پر لسانیات و دکنیات میں ان کا کوئی ثانی نہیں۔

ڈاکٹر صاحب ایک روز دکن کے استاد شاعر شمس الدین متخلص بہ فیض سے متعلق تحقیقی مضمون لکھنے کی غرض سے ان کی قبر پر پہنچے۔ یاد رہے کہ فیض صاحب 27 نومبر 1866ء میں انتقال کرگئے تھے۔ ڈاکٹر زور ؔنے قبر پر حاضری کے وقت وہاں ایسا کچھ دیکھا، جو اُن کے لیے باعثِ حیرت تھا اور اس کا تذکرہ ادبی رسالہ ”سب رس” کے ڈاکٹر زور ؔنمبر میں ملتا ہے۔

اس کی راوی ڈاکٹر سیدہ جعفر ہیں جو ”سب رس” کی اشاعتِ خاص میں محی الدین قادری زور ؔپر اپنے مضمون میں لکھتی ہیں کہ ایک روز ڈاکٹر زور ؔکہنے لگے کہ ”بڑی تلاش اور تحقیقِ بسیار کے بعد لال دروازے کے اس گورستان کا پتا چلایا جہاں اوائل دور کے قدیم استاد شاعر میر شمس الدین فیض ؔکا مدفن تھا۔ یہاں ہر طرف ایک ہُو کا عالم تھا۔ قبروں کی حالت انتہائی شکستہ تھی۔ ہر طرف مٹی کے ڈھیر اور کوڑا کرکٹ کے انبار لگے ہوئے تھے۔ مقامی لوگوں کی نشان دہی پر جب میں فیضؔ صاحب کی قبر پر پہنچا تو یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ ان کی قبر دوسروں کے مقابلے میں صاف اور گرد و غبار سے پاک تھی۔ میں اپنی جگہ حیران تھا کہ اس ویرانے میں فیض صاحب کے مزار کی دیکھ بھال کون کرتا ہے؟ غرض میں فاتحہ خوانی کے بعد گھر واپس آگیا، لیکن یہ سوال میرے ذہن میں ہنوز موجود تھا۔ میں نے فیض ؔکا دیوان اٹھایا، اور اس سوال کا اعادہ کرتے ہوئے دیوان کھولا اور دائیں ہاتھ کے پہلے صفحے پر دیکھا تو سب سے اوپر یہ شعر لکھا پایا:

؎ موجۂ بادِ بہارِ چمنستانِ بہشت
مشہدِ فیضؔ پہ جاروب کشی کرتا ہے

’لڑکیوں نے ڈکیتی پلان کی، پولیس مقابلے میں لڑکے مارے گئے‘

0

کراچی میں 3 دسمبر کو پیرآباد کے علاقے میں ہونے والے پولیس مقابلے میں بلاول اور نقاش کی ہلاکت کے واقعے پر ایڈیشنل آئی جی کی قائم کردہ تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ مکمل کر لی۔

رپورٹ کے مطابق مدعی مبارک شاہ کے گھر ہوئی پوری واردات لڑکیوں نے پلان کی تھی، لائبہ کے کہنے پر اس کا دوست بلاول ساتھی نقاش کو لے کر واردات کیلئے پہنچا تھا۔

مدعی کی بھتیجی صابرہ نے گھر میں ٹیوشن پڑھانے آئی بہنوں سے مل کر منصوبہ بنایا تھا۔ بھتیجی نے مالی طور پر اچھا سلوک نہ ہونے پر واردات کا منصوبہ بنایا۔

تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مدعی مبارک شاہ اور اہل خانہ گھر سے گئے تو بھتیجی نے لڑکیوں کو بتایا کہ آجاؤ جس پر لائبہ نے اپنے دوست بلاول اور اس کےساتھی نقاش کو اپنا برقعہ پہنا کر گھر بھیجا، لائبہ نے کہا ہم یہ برقعہ پہن کر روز جاتے ہیں کوئی نہیں پہنچانےگا۔

دونوں لڑکے برقعہ پہن کر مبارک شاہ کے گھر پہنچے تو قریبی دکاندار نے جوتےدیکھ  لیے جس پر دکاندار نے فوری مبارک شاہ کو بتایا تو وہ پولیس کو اطلاع کر کے گھر پہنچ گیا۔

پولیس کےساتھ مبینہ مقابلےمیں دونوں نوجوان مارے گئے۔ پولیس نے مقابلے میں 19 گولیاں چلنےکا دعویٰ کیا مگر گھر سے اتنی گولیوں کےشواہد نہیں ملے۔

بزرگ شہریوں کیلیے سینئر سٹیزن کارڈ کا اجرا

0
نادرا نے شناختی کارڈز بنوانے والوں کو خبردار کر دیا

محکمہ سماجی بہبود سندھ اور نادرا کی جانب سے سینئر سٹیزن کارڈ کا اجرا کر دیا گیا۔ سندھ سینئر سٹیزن کارڈ کے اجراء کے بعد سندھ بزرگ شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔

سماجی بہبود کے وزیر میر طارق علی خان تالپور کا کہنا ہے کہ سندھ سینئر سٹیزن کارڈ کا اجراسے جو بزرگ شہریوں کو طبی سہولیات، سفر میں آسانی اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرے گا۔

سماجی بہبود کا محکمہ سندھ نے نادرا کے تعاون سے بزرگ شہریوں کی معاونت کے لیے اس تاریخی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ نادرا کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ سینئر سٹیزن کارڈ 60 سال یا اس سے زائد عمر کے 37 لاکھ شہریوں کو فائدہ پہنچائے گا۔

کارڈکے ذریعے انہیں صحت کی دیکھ بھال، سفر کی سہولیات اور دیگر شہری خدمات تک بہتر رسائی فراہم کی جائے گی۔

وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ سینئر سٹیزن کارڈ ہماری بزرگ آبادی کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ہمارے بزرگ شہری ہماری تاریخ اور ثقافت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ان کے لیے عزت اور سکون کے ساتھ زندگی گزارنا ہمارا اخلاقی فرض ہے، سندھ حکومت بزرگ شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے، اور یہ کارڈ ان کئی اقدامات میں سے ایک ہے۔

ڈی جی نادرا سندھ احتشام شاہد نے کہا کہ سندھ سینئر سٹیزن کارڈ ہمارے بزرگ شہریوں کے لیے مختلف خدمات تک رسائی کو نمایاں طور پر آسان بنائے گا، سندھ سینئر سٹیزن کارڈ بزرگ شہریوں کے لیے ایک شناختی ذریعہ کے طور پر کام کرے گا، سینئر سٹیزن کارڈ بزرگ شہریوں کو صحت کی دیکھ بھال اور سفر کے فوائد سمیت ضروری خدمات تک رسائی فراہم کرے گا۔

جرمنی کے لیے نائیکوپ کی فیس کتنی ہے؟

0
نائیکوپ

قومی شناختی کارڈ نائیکوپ نادرا کی جانب سے پاکستان کے شہریوں کو جاری کیا جاتا ہے جو بیرون ممالک میں رہائش پذیر ہوتے ہیں یا ملازمت کے لیے بیرون ملک جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پاکستان کا کوئی بھی شہری مطلوبہ ملک کے لیے دستاویز کے لیے درخواست دے سکتا ہے اور دوہری شہریت کی صورت میں ویزا حاصل کیے بغیر پاکستان کا سفر کر سکتا ہے۔ اسمارٹ نائیکوپ کے لیے درخواست دینے کے لیے پاسپورٹ نمبر لازمی ہے۔

نائیکوپ ہولڈر درج ذیل فوائد سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، بغیر ویزا کے غیر ملکی پاسپورٹ پر پاکستان میں داخل ہو سکتے ہیں۔

نائیکوپ ہولڈر کو بھی پاکستانی شہری تسلیم کیا جاتا ہے، جائیدادیں خرید و فروخت کر سکتے ہیں، پاکستان میں بینک اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں، پاکستانی پاسپورٹ حاصل کر سکتے ہیں، نائیکوپ ہولڈر کو پاکستان میں رہتے ہوئے ووٹنگ کا حق حاصل ہے۔

نادرا نے دنیا کے ممالک کو دو زمروں میں تقسیم کیا ہے،  زون اے اور زون بی۔ دونوں زونز کے لیے فیس کا ڈھانچہ بھی مختلف ہے۔ جرمنی سمیت مختلف ممالک زون اے میں آتے ہیں۔

دسمبر 2024 تک پاکستانی روپے میں نئے نائیکوپ کی عام فیس 11,340 روپے، ارجنٹ فیس 16,589 روپے اور ایگزیکٹو فیس 21,820 روپے ہے۔

نئے اسمارٹ نائیکوپ کے لیے آن لائن نارمل فیس 39 ڈالر، ارجنٹ فیس 57 ڈالر اور ایگزیکٹو فیس 75 ڈالر مقرر ہے۔

سائبرکرائم نے جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے 26 ملزمان کو گرفتار کرلیا

0
شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ بھجوانے میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار

ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ پنجاب سے سائبر کرائم ونگ نے جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے 26 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کےخلاف ٹاسک فورس نے گرینڈ آپریشن کیا، ایف آئی اے نے بتایا کہ صوبہ پنجاب سے سائبر کرائم نے 26 ملزمان کو پکڑا ہے، لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں 66 ایف آئی آرز کا اندراج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ سائبر کرائم ونگ اسلام آباد نے 51 ایف آئی آرز کا اندراج کیا، ملتان میں ایف آئی اے کی کارروائی میں 14 افراد کو گرفتار کیا گیا، 30 سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔

کراچی میں 16، سکھر میں 4 اور حیدرآباد میں 5 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا، ایف آئی اے کوئٹہ کی جانب سے بھی 3 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حکام مزید کہا کہ ایف آئی اے نے ملک بھر میں 30 سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کو بھی گرفتارکرلیا ہے۔

دریں اثنا پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے سائبرکرائم نے خاتون کو بلیک میل کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کیا، ایف آئی نے بتایا کہ ملزمان نے خاتون کی قابل اعتراض ویڈیوز شیئرکیں، ہراساں کیا۔

بھارتی اداکارہ کے بیٹے کی لاش کھیتوں سے برآمد

0
سپنا سنگھ

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکار سپنا سنگھ کے 14 سالہ بیٹے کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ سپنا سنگھ کا 14 سالہ بیٹا آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم تھا جس کی لاش برآمد ہونے پر اداکارہ نے بریلی میں احتجاج کیا۔

ساگر کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا لیکن موت کی درست وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے تاہم رپورٹ میں زہر یا منشیات کی زیادہ مقدار کا ذکر موجود ہے۔

پولیس نے اداکارہ کے بیٹے کے دو دوستوں کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت انوج اور سنی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں سنی اور انوج نے بتایا کہ ساگر نے زیادہ مقدار میں الوکل اور منشیات کا استعمال کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ منشیات کے زیادہ استعمال کے بعد وہ گر گیا تھا اور اس کے گرنے کے بعد وہ دونوں گھبرا کر لاش کو کھیت میں چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔

پولیس کے مطابق ساگر آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا اور بریلی کے علاقے آنند وہار کالونی میں اپنے ماموں اوم پرکاش کے ساتھ رہ رہا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

0
پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ
فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے، اسی ماہ توسیع کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ میں اس بار ہونے والی توسیع کے تحت 10 مزید ارکان شامل کئے جائیں گے، رواں ماہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کابینہ میں توسیع کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔

قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ کے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف پرانے اور تجربہ کار افراد کو کابینہ میں لانے کے خواہاں ہیں، سردار یوسف، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور بیرسٹرعقیل کا نام ان میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ حنیف عباسی، سعد وسیم، شیخ آفتاب کے نام پر بھی غور جاری ہے، لیگی قیادت کے درمیان 2 خواتین کو بھی کابینہ میں لانے پرمشاورت جاری ہے۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس: پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ زیر غور لائے جانے کا امکان

پاکستانی وکٹ کیپر نے امریکی پیشکش ٹھکرا دی

0

پاکستان کے نوجوان وکٹ کیپر محمد اخلاق کو امریکی کرکٹ کی جانب سے پیشکش کی گئی۔

چیمپئنز کپ میں ڈولفنز ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد اخلاق نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں امریکا میں پروفیشنل کرکٹ کھیلنے کی پیشکش موصول ہوئی ہے تاہم، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام کرکٹ پاکستان کے لیے کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس پیشکش کے بارے میں بات کرتے ہوئے اخلاق نے کہا کہ میرا پاکستان چھوڑ کر کسی دوسرے ملک میں پروفیشنل کرکٹ کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے میری کرکٹ پاکستان کے لیے ہے، اور میں یہاں کھیلنا چاہتا ہوں۔

Hong Kong Cricket Sixes: Sri Lanka claim second title after easing past  below-par Pakistan | South China Morning Post

اخلاق نے سرفراز احمد کے ساتھ وکٹ کیپنگ کی تجاویز شیئر کرنے کے بارے میں بھی کہا ہم وکٹ کیپنگ کے بہت سے تجربے کا تبادلہ کرتے ہیں، اور میں اس شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے سخت محنت کر رہا ہوں۔

انہوں نے پاکستان کے لیے ہانگ کانگ سکسز میں اپنی حالیہ کارکردگی کا مزید تذکرہ کیا، جہاں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور حالیہ ریڈ بال اور گلوبل T20 فارمیٹس کے دوران لوئر آرڈر میں اپنی میچ جیتنے والی اننگز کا بھی ذکر کیا۔

’میرے بھائی کو مشکل میں نہ ڈالا کریں، اچھے انسان ہیں‘

0
فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے پارلیمنٹ کی راہداری میں مصافحہ کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کی راہداری میں سینیٹر فیصل واوڈا اور بیرسٹر گوہر نے مصافحہ کیا اور مسکراہٹوں کا تبادلہ کیا گیا۔

دونوں کو ساتھ دیکھ کر صحافی نے کہا کہ ابھی آپ سے متعلق ہی سوال کررہے تھے۔

جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میرے بھائی کو مشکل میں نہ ڈالا کریں، اچھے انسان ہیں۔

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ آج سے مذاکرات شروع نہیں ہورہے لیکن ہم کوشش کررہے ہیں، جوکمیٹی بنائی ہے اس کا پراسس فالو ہونا چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی بنائی ہے تاکہ کسی حل پر پہنچ جائیں اور سیاسی مسائل کامستقل حل ڈھونڈا جائے، چاہتے ہیں مذاکرات ہوں اور کسی حل تک پہنچا جائے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت نےابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو اپنے لوگوں سے کوئی خطرہ نہیں۔

لندن، سارہ شریف قتل کیس میں عدالت نے باپ اور سوتیلی ماں کو مجرم قرار دیدیا

0

لندن میں سارہ شریف قتل کیس میں عدالت نے مقتولہ کے باپ اور سوتیلی ماں کو مجرم قرار دیدیا، عرفان نے سارہ کے زخموں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

مقتول سارہ کے والد عرفان شریف اور اس کی سوتیلی ماں بینش بتول بچی کے قتل کے سزاوار پائے گئے ہیں، دوران سماعت عرفان شریف نے سارہ کو آئے زخموں کی ذمہ داری قبول کی تھی، جس کے بعد عدالت نے آج فیصلہ سنایا۔

اس ماہ کے شروع میں سارہ شریف قتل کیس کی سماعت مکمل ہو گئی تھی اور جیوری کو اپنا فیصلہ سنانا تھا، 10 سالہ سارہ شریف کی لاش ووکنگ میں گھر سے گزشتہ سال 10 اگست کو ملی تھی۔

لندن میں سارہ شریف قتل کیس کی سماعت مکمل ہو گئی

10 سالہ سارہ شریف کے قتل کیس میں والد، سوتیلی ماں اور چچا کے خلاف اولڈ بیلی کی عدالت میں چلنے والے مقدمے کی سماعت مکمل ہوگئی تھی، جج نے جیوری کو اپنا فیصلہ دینے کے لیے کہا تھا۔

جیوری ممبران نے کیس پر غور کرنے کے بعد الگ الگ اپنا فیصلہ دیا، یہ جیوری 9 خواتین اور 3 مردوں پر مشتمل تھی، ہائیکورٹ کے جج نے جیوری ممبران کو ہدایت کی تھی کہ اگر ہو سکے تو وہ ایک متفقہ فیصلے کے ساتھ واپس آئیں۔