جمعرات, دسمبر 26, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 19940

انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت پلوامہ جیسی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہا ہے، شاہ محمود قریشی

0
شاہ محمود قریشی

ملتان: شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق  بھارت اپریل ہی کے مہینے میں پلوامہ جیسے  ایک نئے واقعے کی منصوبہ بندی کررہا ہے ، ممکنہ ہدف مقبوضہ کشمیر ہوسکتا ہے، اس حوالے سے پاکستان پی فائیو ممالک کے سفیروں کو بحیثیت مبصر صورتحال کا جائزہ لینے کی دعوت دے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  شاہ محمود قریشی نے اپنے آبائی علاقے ملتان میں اتوار کے روز  نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ  بھارت 16 سے 20 اپریل کے دوران پلوامہ کی طرز پر کوئی کارروائی کرکے  پاکستان پر سفارتی دباؤ بڑھانے کی کوشش کرے گا۔

صحافیوں سے گفتگو کے آغاز پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  قومی سلامتی سےمتعلق موضوع پربات کرناچاہتاہوں،قومی سلامتی کامعاملہ بہت سنجیدہ ہے۔14فروری کوپلواماکاواقعہ رونماہوا،پلواماواقعےکےبعدبھارت کارویہ سب نےدیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ  بھارت نےپاکستان کوموردالزام ٹھہرانےکی کوشش کی،بھارت نےپاکستان پرانگلیاں اٹھائیں، الزامات کی بوچھاڑکی۔ اس کے برعکس پاکستان کارویہ سب کے سامنے ہے،بھارت کشیدگی بڑھاتارہااورپاکستان کم کرنےکےاقدامات کرتارہا۔ بھارت کی جانب سے جنگی کیفیت کو ہوا دی گئی اور پورےخطےکےامن واستحکام کومتاثر کیاگیا۔ پاکستان کو اس معاملےپرکل بھی تشویش تھی اور آج بھی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پی 5ملکوں کےسفیروں کواسلام آبادطلب کرنےکافیصلہ کیا ہے ،پانچوں سفیروں کودعوت دی،اپنی تشویش سےآگاہ کیا ہے ۔ ہم چاہتےہیں کہ  عالمی برادری بھارت کےغیرذمہ دار رویےکانوٹس لے، اور بھارت کو تنبیہ کرےکہ وہ اس راستےپرنہ چلے۔

ان کا کہنا تھا کہ 26فروری کوبھارت نےپاکستان کے خلاف جارحیت کرتے ہوئے 1971کےبعد پہلی بارایل اوسی کوعبور کیا۔ بھارت کی اس  کارروائی پرذمےدارممالک یہ جانتے ہوئے بھی  خاموش رہے کہ بھارت کی یہ حرکت یو این چارٹرڈ کی خلاف ورزی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مستند انٹیلی جنس  اطلاعات  ہیں کہ بھارت ایک نیا منصوبہ تیارکررہاہے،بھارت کی جانب سےپلاننگ کی جارہی ہے،اطلاع کےمطابق16سے20اپریل تک بھارت کارروائی کرسکتاہے۔مقبوضہ کشمیرمیں پلواما جیساواقعہ رونماکیاجاسکتاہے،مقصدیہ ہوگاکہ پاکستان پرسفارتی دباؤ بڑھایاجائے۔بھارت کی جانب سےخطرناک کھیل کھیلاجارہاہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جوانکشاف کرنےجارہاہوں اس کوماضی سےجوڑیں تواحساس ہوگاکہ مودی سرکارنےسیاسی مقاصد کیلئےالیکشن میں خطےکےامن کوداؤپرلگایا ہے اور بھارتی میڈیا نے  بھی اس چیز کو رپورٹ کیا۔حال ہی میں بھارتی کابینہ کمیٹی سیکیورٹی کااجلاس ہوا جس  کی صدارت بھارتی وزیراعظم نےکی تھی۔اس اجلاس میں تینوں مسلح افواج کےافسران شریک  ہوئے۔ ان افسران کا کہنا تھاکہ وہ  پاکستان کے خلاف کارروائی کے لیے  تیارہیں،ان کےافسران کہتےہیں کہ  ہمیں سیاسی اجازت چاہیے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ جنگ کے بادل ابھی بھی پوری طرح چھٹےنہیں،مودی کہتےہیں میں نےتوفوج کو فری ہینڈدےرکھاہے۔ نریندر مودی کی یہ قابل تشویش اورقابل غوربات ہے،ایسی باتیں جنگ کی جانب دھکیلنےکےمترادف ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں شدت آئی ہے،پلوامہ واقعےکےبعدمقبوضہ کشمیرمیں جبراورتشدد بڑھ گیاہے اور اگر بھارت کےاس عمل کونظراندازکیاگیاتو جنوبی  ایشیاکااستحکام متاثرہوسکتاہے۔

انہوں نے ایک با ر پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پہلےبھی اور آج بھی کشمیرکی سیاسی جدوجہدکوسراہتاہے ،پاکستان ہمیشہ سے کشمیریوں کاساتھ دیتارہاہےاوردیتا رہےگا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہکشمیرکےمعاملےپرپاکستان کےساتھ پرکسی کوحیرت نہیں ہونی چاہیے۔ دنیانےدیکھا ہے کہ بھارت کےپروپیگنڈےکی قلعی کھل گئی ہے،عالمی میڈیا نےبھارت کےپروپیگنڈےکوبےنقاب کیا ہے۔

جو لوگ دیوار بنا رہے وہ دیوارکے اندر ہی قید ہوجائیں گے، پوپ فرانسس

0
پوپ فرانسس

ویٹی کن سٹی : پوپ فرانسس نے تارکین وطن کے ساتھ ناروا سلوک کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ امریکا تارکین وطن سے آباد ہوا آج انہیں روکا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری کے رومن کیتھولک فرقے کے سربراہ پوپ فرانسس نے تارکین وطن کے معاملے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ دیوار بنا رہے ہیں وہ دیوار کے اندر ہی قید ہوجائیں گے۔

پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ حضرت عیسیٰ بھی مہاجر تھے، ہم سب مہاجر ہیں۔

پوپ فرانسس نے مشرق وسطیٰ میں بچوں کی موت کا ذمہ یورپ اور امریکا دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان، شام اور یمن میں معصوم بچے امریکا اور یورپ کی وجہ سے مر رہے ہیں۔

مسیحی پیشوا کا کہنا تھا کہ اگر یہ امیر ممالک جنگ کےلیے ہتھیار ہی فراہم کریں تو معصوم لوگوں اور بچوں جانیں بچ سکتی ہیں۔

[bs-quote quote=”حضرت عیسیٰ بھی مہاجر تھے، ہم سب مہاجر ہیں۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”پوپ فرانسس” author_job=”مذہبی پیشوا مسیحی برادری” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2019/04/pope-francis-60×60.jpg”][/bs-quote]

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے میکسیکو کی سرحد سے غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے والی تارکین وطن کو روکنے کےلیے امریکا اور میکسیکو کے درمیان واقع سرحد پر دیوار تعمیر کروا رہے ہیں۔

امریکی صدر میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کےلیے کانگریس سے فنڈ جاری کروانے کےلیے ملک میں امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن بھی کروایا تھا جبکہ ایمرجنسی نافذ کرکے فنڈ جاری کرنے کی بھی دھمکی دی تھی۔

یاد رہے کہ مارچ کے اختتام میں دورہ مراکش کے دوران پوپ فرانسس نے جنونیت کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں مستقبل کے لیے مذہبی رہ نما اصولوں کی مناسب تیاری کی ضرورت ہے۔

پوپ فرانسس نے ضمیر کی آزادی اور مذہبی آزادی کا انسانی وقار کے بنیادی حق کے طور پر دفاع کیا ہے۔

مسیحوں کے روحانی پیشوا نے مختلف عقیدوں کے پیروکاروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ باہمی بھائی چارے کے ساتھ مل جل کر رہیں۔

پاکستان کا آئین اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے، پاکستانی سفیر اسد مجید

0
پاکستانی سفیر

واشنگٹن : امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر کا عیسائی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری دنیا بھر میں اپنا مذہبی تہوار ایسٹر عقیدت و احترام منارہی ہے اس موقع پر امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں واقع پاکستانی سفارت خانے میں ایسٹر کی تقریب منعقد ہوئی جس میں عیسائی و دیگر مذاہب کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔

ایسٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید نے کہا کہ پاکستان تمام اقلیتوں کی بھرپور نمائندگی کرتا ہے، کرتارپور راہداری پاکستان کی جانب سے امن و محبت کا پیغام ہے، سکھ کمیونٹی کی شدید خواہش تھی کہ کرتارپور راہداری کھلے۔

اسد مجید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکورٹی صورتحال انتہائی بہتر ہوچکی ہے، پاکستان سیاحت کے لئے بہترین ملک ہے، پاکستان نے اپنی ویزا پالیسی مکمل طور پر تبدیل کی ہے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ ملک میں مذہبی سیاحت کو بھی فروغ دے رہے ہیں، پاکستان تمام پڑوسی ممالک سے بہترین تعلقات چاہتا ہے، بھارت کے ساتھ امن اور افغانستان کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں : مسیحی  برادری ایسٹر کا تہوار کب مناتی ہے

خیال رہے کہ مسیحی تہوار وں میں مرکزی اہمیت رکھنے والا تہوار ایسٹر 22 مارچ سے 25 اپریل کے درمیان ہر سال الگ الگ تاریخوں پر منایا جا تا ہے‘ 21 مارچ کے بعد آنے والے پہلے اتوار کے بعد آنے والے اتوار کو ایسٹر منایا جاتا ہے۔

اس موقع پر عالمِ عیسائیت کی اہم ترین مذہبی تقریبات مشرق وسطیٰ میں یروشلم اورکیتھولک عیسائی عقیدے کے مرکز ویٹی کن میں منعقد ہوتی ہیں‘ کیتھلوک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پاپائے روم خصوصی دعا کرواتے ہیں۔

ڈیفنس میں فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت دو جاں بحق، ملزم گرفتار

0

کراچی : سیکیورٹی اداروں نے ڈیفنس میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں دو ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک ہوئے تھے، پولیس نے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ایک ملزم کو نجی اسپتال سے گرفتار کیا تھا، ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد کا کہنا تھا کہ ملزم واردات کے وقت نشے کی حالت میں تھا۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ ملزم نذیر کو زخمی اور عینی شاہد نے شناخت کرلیا ہے، ملزم نذیر ساحل تھانے میں قتل کے مقدمے میں بھی ملوث ہے۔

ایس ایس پی پیر محمد نے بتایا کہ ملزم الکوحل اور آئس عادی ہے اور پولیس اہلکار کو ٹارگٹ کرتے وقت بھی ملزمان نشے کی حالت میں تھے، جو بھی سامنے آیا ملزمان نے ان پر فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مزمان نے ایک گاڑی کو بھی روکا تھا، قریبی قونصلیٹ کے سیکیورٹی گارڈز نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تھی۔

پولیس ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم نے 2018 میں دشمنی پر ایک شخص کو قتل کیا تھا، ملزمان کی گاڑی کا فرانزک کیا جارہا ہے، گاڑی سے شراب کی بوتلیں اور منشیات برآمد کی گئیں۔

ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ ڈبل کیبن گاڑی میں دو لوگ تھے، واقعے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر جاں بحق ہوا جبکہ ایک زخمی ہوا تھا۔

ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ پولیس نے نجی اسپتال سے گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا جائے گا۔

اسپیشل برانچ کے اہلکاروں سے مل کر انسانی اسمگلنگ کرنے والا ملزم گرفتار

0
انسانی اسمگلنگ

کراچی : ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث مفرور ملزم گرفتار کرلیا، ملزم اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے لوگوں کوبنگلادیش بھجواتاتھا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل برانچ کے اہلکار بھی انسانی اسمگلنگ میں ملوث نکلے، ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن سرکل نے کامیاب کارروائی کرکے ایک مفرور ملزم سلیمان کو گرفتار کیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم سلیمان اسپیشل برانچ اہلکاروں کے ذریعے انسانی اسمگلنگ کا کام کرتا تھا، ملزم اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کے ذریعے جعل سازی کرکے لوگوں کو بنگلادیش بھجواتا تھا۔

اس حوالے سے ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سلیمان کو ایئرپورٹ پرتعینات اسپیشل برانچ کے افسران واہلکاروں کا مکمل تعاون حاصل تھا اور اسپیشل برانچ اہلکار انسانی اسمگلنگ میں سہولت کار کا کردار ادا کرتے تھے۔

اس سے قبل گزشتہ سال 18 ستمبر کو کوئٹہ میں ایف آئی اے نے انسانی اسمگلرز کے خلاف اہم کارروائی کی تھی، جس کے باعث غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 19 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ مئی 2016 میں بھی لاہور میں پولیس نے انسانی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے سرغنہ مجاہد حسین اور اس کے ساتھی محمد امین کو گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: فیصل آباد میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 19 افراد گرفتار

یاد رہے کہ ملزمان گزشتہ کئی سالوں سے انسانی اسمگلنگ کا کاروبار کر رہے تھے، دونوں ملزمان ایف آئی اے کو مطلوب تھے ملزمان کے قبضہ سے ملکی وغیر ملکی پاسپورٹس دولاکھ سے زائد نقدی ویزا کارڈز اور شناختی کارڈز برآمد ہوئے تھے۔

لاہورایئر پورٹ : چھ من سے زائد ہیروئن اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام

0
ہیروئن اسمگل

لاہور/ اسلام آباد : اے این ایف کے عملے نے چھ من سے زائد ہیروئن اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنادی، غیر قانونی طور پر دیسی گھی لے جانے والے مسافر کی ایئر پورٹ پر عملے سے ہاتھا پائی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اے این ایف کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آئل فلٹر کے ڈبوں میں چھپائی گئی کروڑوں روپے مالیت کی250کلو ہیروئن برآمد کرلی۔

اس حوالے سے اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ کنسائنمنٹ سیالکوٹ کے ایک تاجر نے کینیڈا کے لئے بک کرائی تھی، برآمد ہونے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپے ہے۔

علاوہ ازیں اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کے اہلکاروں اور مسافرکے درمیان ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا ہے،جھگڑا مسافر کو دیسی گھی بیرون ملک لے جانے سےمنع کرنے پر ہوا۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ بوتل میں دیسی گھی پر پابندی کے باعث مسافر کو روکا گیا، روکنے پرمسافر نے موبائل فون سے ویڈیو بنانے کی کوشش کی جس پر تلخ کلامی ہوئی۔

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے انصاف میں تاخیرکی وجہ قاتلوں کا طاقتور ہونا ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری

0
طاہرالقادری

لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے انصاف میں تاخیر کی بڑی وجہ قاتلوں کا دولت مند اور طاقتور ہونا ہے۔

یہ بات انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے انصاف میں تاخیر کی بڑی وجہ قاتلوں کا دولت مند اور طاقتور ہونا ہے۔

پانچ سال کے بعد تمام تر قانونی جدوجہد کے باوجود حصول انصاف کی جدوجہد17جون2014 کی پوزیشن پر ہے، جب بھی کوئی پیشرفت ہوتی ہے کوئی نہ کوئی رکاوٹ آجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نظام مظلوموں کی بجائے ظالموں کا تحفظ کرتا ہے، حالات جیسے بھی ہیں مگر حصول انصاف کی جنگ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

فیڈرل کونسل کے اجلاس میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری،قاضی زاہد حسین، خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، سید الطاف حسین شاہ، فیاض وڑائچ، قاضی شفیق الرحمن، انجینئر رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، نوراللہ صدیقی ،جواد حامد ،مظہر محمود علوی ،چودھری عرفان یوسف، فرح ناز نے شرکت کی۔

مریضوں کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی ہمارا مشن ہے، عثمان بزدار

0

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صحت مند زندگی اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے اور صحت مند افراد سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔

نئے پاکستان میں شعبہ صحت کی بہتری او ر مریضوں کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی ہمارا مشن ہے، شعبہ صحت کو عوام کی توقعات کے مطابق بنانے کیلئے اصلاحات کا جامع پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ہیلتھ کیئر سسٹم کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اہداف مقرر کئے گئے ہیں،ہسپتالوں میں مریضوں کو جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے جامع روڈ میپ پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور تحریک انصاف کی حکومت شعبہ صحت میں اصلاحات کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہیلتھ کیئر سسٹم کے روایتی نظام میں تبدیلی لا کر مریضوں کو جدید علاج معالجہ مہیا کریں گے اور ہیلتھ کیئر سسٹم میں اصلاحاتی پروگرام کے دورس نتائج حاصل ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع کیلئے صحت انصاف کارڈ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا دائرہ کار بتدریج پورے صوبے میں پھیلایا جائے گا۔

بلاشبہ صحت انصاف کارڈ عام آدمی کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کی جانب ایک انقلابی اقدام ہے اور اس کارڈ کے ذریعے ہر خاندان 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک طبی سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کر سکتا ہے۔

بلوچستان کی پسماندگی کے ذمہ دار یہاں کے حکمران رہے ہیں، وزیراعلیٰ جام کمال

0
جام کمال خان

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان کی پسماندگی اور غربت کے ذمہ دار یہاں کے حکمران رہے ہیں، وسائل کا غلط استعمال ہوگا تو غربت اور پسماندگی بڑھے گی۔

یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جام کمال نے کہا کہ بلوچستان کی تقدیر کے فیصلے چند لوگ کم معلومات پر کرتے رہے، بلوچستان کی پسماندگی اور غربت کے ذمہ دار یہاں کےحکمران رہے ہیں۔

یہاں کبھی بھی سندھ، پنجاب اور کے پی کے سے آکر کوئی وزیراعلیٰ نہیں بنا، وسائل کا غلط استعمال ہوگا تو غربت اور پسماندگی بڑھے گی۔

جام کمال کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ آج پی ایس ڈی پی پر شور کررہے ہیں وہ دو ہیں، عام لوگوں کو پتہ ہی نہیں پی ایس ڈی پی کے نام پر کیا کھیل کھیلا جاتا رہا ہے، وسائل کے بہتر استعمال سے ترقی کے ثمرات علاقوں تک پہنچائیں گے۔

وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ وسائل کا غلط استعمال ہوگا تو غربت اور پسماندگی بڑھے گی، ڈھائی سوارب روپے بلوچستان کی ترقی پر خرچ ہوں گے توخوشحالی آئے گی، ہم نے اختیارات کی مرکزیت ختم کرکے اسے نچلی سطح تک منتقل کیا ہے۔

کراچی، تین روزہ نمائش شہریوں کی توجہ کا مرکز، عوام کا سیلاب امڈ آیا

0

کراچی: شہر قائد کے علاقے حسن اسکوائر پر واقع ایکسپو سینٹر میں تین روزہ نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں دوسرے روز ہی عوام کا سیلاب امڈ آیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر میں ” مائی کراچی اواسس آف ہارمونی”کے نام سے ہونے والی تین روزہ نمائش شہریوں کی توجہ کا مرکزبن گئی۔

 دوسرے اور ہفتے کے روز نمائش دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں خواتین، بچے، بوڑھے اور نوجوان شریک ہوئے اور انہوں نے مختلف اسٹالز سے اپنی من پسند اشیاء خریدیں۔

ہفتے کے روز کورکمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل ہمایو عزیز نے خصوصی شرکت کی جبکہ ترکی، انڈونیشیا کے قونصل جنرل سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ مائی کراچی نمائش میں مختلف اقسام کے اسٹالز لگائے گئے جہاں رعایتی قیمتوں پر اشیاء فروخت کی جارہی ہیں۔

نمائش کے دوسرے روز فلپائن اور انڈونیشیا کے کلچرل گروپس نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا، علاوہ ازیں ہال نمبر 6 میں سندھ ڈرائیونگ لائسنس برانچ نے اسٹال لگایا جہاں سے شہریوں کو لائسنس بھی جاری کیے گئے۔

اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے شاندار میوزیکل پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں نامور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ یاد رہے کہ شہر قائد میں گزشتہ 16 برس سے مائی کراچی نمائش کا اہتمام کیا جارہا ہے۔