بدھ, اپریل 30, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 3819

ایرانی صدر نے دورہ پاکستان پر روانہ ہونے سے پہلے کیا کہا؟

0

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد روانہ ہونے سے پہلے تہران میں پریس کانفرنس کی۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد روانہ ہونے سے پہلے تہران میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان عوامی اور حکومتی سطح پر تاریخی تعلقات قائم ہیں۔ ماضی سے لے کر آج تک دونوں کے درمیان بہت اچھے سیاسی، اقتصادی اور مذہبی تعلقات ہیں۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ مختلف بین الاقوامی مسائل پر ایران اور پاکستان مشترکہ موقف رکھتے ہیں جن میں انسانی حقوق، فلسطین اور دہشت گردی کے خلاف جنگ وغیرہ شامل ہیں۔ دونوں ممالک ان امور پر ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ سیکیورٹی، اقتصادی اور تجارتی امور پر مذاکرات ہوں گے، باہمی تجارت کا حجم بڑھاکر 10 ارب ڈالر تک لے جائیں گے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے مزید کہا کہ پاکستان ایرانی مارکیٹ سے فائدہ اٹھاسکتا ہے۔ ان کے دورے کے دوران ایرانی تجارتی وفد اس حوالے سے پاکستانی تاجروں کو اعتماد میں لینے کی کوشش کرے گا۔

کچرہ چننے والی خاتون زیادتی کے بعد قتل

0

بھارت میں خواتین انتہائی غیر محفوظ ہوگئیں، جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات خواتین کے لئے خوف کی علامت بن چکے ہیں۔ ایک اور واقعے میں کچرہ چننے والی خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کچرہ چننے والی خاتون کا اجتماعی عصمت ریزی کے بعد قتل کیا گیا۔ افسوسناک واقعہ کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں اتوار کی صبح پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق موسی پیٹ جنکشن کے نزدیک اتوار کے صبح سیلار میں ایک دکان کے شٹر کے سامنے 45 سالہ خاتون کی نعش پڑی ہوئی ملی، پولیس مذکورہ مقام پر پہنچی تو اسے خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا شک ہوا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ دو نوجوانوں نے خاتون کو گلی میں لے جا کر اس سے کچھ دیر بات کی، اس کے بعد خاتون کو زبردستی سیلار میں لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

بعد ازاں دونوں ملزمان موٹر سائیکل پر وہاں سے کوکٹ پر لے کی طرف فرار ہوگئے۔

شادی سے واپسی پر خوفناک ٹریفک حادثہ، نو افراد ہلاک

پولیس کا کہنا ہے کہ اجتماعی زیادتی کے بعد خاتون کو قتل کیا گیا، معاملے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

وفاقی کابینہ نے ایران کے ساتھ مزید 2 ایم اویوز کی منظوری دیدی

0

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ایران کے ساتھ مزید 2 ایم اویوز کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور ایران نے ورک فورس اور فلم و سنیما میں تعاون کے لیے ایم اویوز کا فیصلہ کیاہے، وفاقی کابینہ سے سرکولیشن پر الگ الگ سمریوں کی منظوری لے لی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ایرانی صدر کے دورہ پاکستان میں متوقع ہے، دونوں ممالک میں ہنر مند افرادی قوت کے تبادلے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

ایم او یوز کے تحت ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ تعاون کو فروغ دیا جائے گا، ایم او یوز کے تحت ورکرز ویلفیئر فنڈ کے قیام کا جائزہ لیا جائے گا، ایک دوسرے کے ممالک میں ماہر و فود کی سطح پر دورے کیے جائیں گے۔

دونوں ممالک میں فلم کے تبادلے اور سنیما کو آپریشن کا ایم ایو یو بھی ہوگا، ایم او یو کے تحت فلم کے لیے جوائنٹ پروڈکشن پراجیکٹس کیے جائیں گے، ایک دوسرے کی فلم انڈسٹری کو سمجھنے کے لیے وفود کا تبادلہ کیا جائے گا۔

ایم او یوز کے تحت پاکستان اور ایران میں فلم ویکس اور دیگر ثقافتی تقریبات کا انعقاد ہوگا۔

سلمان خان کے پرستار کو مذاق کرنا مہنگا پڑ گیا

0
سلمان خان کو قتل کرنے کیلیے بنایا گیا منصوبہ سامنے آگیا

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اپنے گھر پر فائرنگ کے بعد سے مسلسل خبروں میں ہیں اب ان کے ایک پرستار کو مذاق اتنا مہنگا پڑا کہ وہ سلاخوں کے پیچھے پہنچ گیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق باندرہ پولیس نے سلمان خان کے گھر فائرنگ کرانے کے کیس میں مطلوب ملزم گینگسٹر لارنس بشنوئی کے نام سے بالی ووڈ سپر اسٹار کی رہائش گاہ سے ٹیکسی بک کروانے پر ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔

ممبئی پولیس کا کہنا ہے ملزم کی شناخت غازی آباد، اتر پردیش کے رہنے والے 20 سالہ نوجوان روہت تیاگی کے طور پر کی گئی ہے، جس نے لارنس بشنوئی کے نام پر اداکار سلمان خان کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹ سے باندرہ پولیس اسٹیشن تک کیب بُک کرائی تھی۔

پولیس کے مطابق جب کیب ڈرائیور سلمان خان کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹ پہنچا اور وہاں موجود چوکیدار سے بکنگ کے بارے میں پوچھا تو چوکیدار پہلے تو حیران اور پریشان ہوا پھر اس نے فوری طور پر قریبی باندرہ پولیس اسٹیشن کو بکنگ کی اطلاع دی اور پولیس نے کیب ڈرائیور سے پوچھ گچھ کر کے آن لائن کیب بُک کرنے والے شخص کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

پولیس نے کہا جس شخص نے کیب بک کی تھی وہ غازی آباد کا رہنے والا 20 سالہ طالب علم نکلا، جس نے مذاق کے طور پر گینگسٹر لارنس بشنوئی کے نام پر ٹیکسی بُک کروائی تھی۔

پولیس نے ملزم غازی آباد اتر پردیش سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور ممبئی کی عدالت نے اسے مزید تفتیش کے لیے باندرہ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

دوسری جانب ممبئی کرائم برانچ نے سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار دو ملزمان وکی گپنا اور ساگر پال کو کرائم برانچ کی تحویل میں دے دیا ہے۔

سلمان خان کے گھر فائرنگ کیس میں اب تک کی سب سے بڑی پیش رفت

واضح رہے کہ 14 اپریل کو ممبئی کے معروف علاقے باندرہ میں اداکار سلمان خان کی رہائشگاہ گلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر موٹر سائیکل سوار دو افراد نے فائرنگ کی تھی جنہیں گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ پولیس اس کیس میں جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی اور اس کے بھائی کو مطلوب ملزم قرار دے چکی ہے۔

ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار بادشاہ ایک بار پھر ساتھ ساتھ، ویڈیو وائرل

0

معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں بھارتی گلوکار و ریپر بادشاہ سے ملاقات کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر معروف بھارتی گلوکار و ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ کے ساتھ نئی ویڈیوز و تصاویر شیئر کی ہے جس میں دونوں پرسنل کنسرٹ کرتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں ہانیہ عامر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ یہاں بادشاہ کا کنسرٹ جاری ہے اور میں اس کنسرٹ کی واحد شرکا ہوں، اسی مزاحیہ کنسرٹ میں بادشاہ نے ہانیہ عامر کے لیے مختلف گانے گنگنائے جبکہ اداکارہ نے بھی بھارتی گلوکار کے کہنے پر گانا گایا۔

اسی دوران بادشاہ نے ہانیہ عامر سے پوچھا کہ کیا تمھیں لگتا ہے کہ سوشل میڈیا پر اتنا ایکٹیو رہنا چاہیے جس پر ہانیہ نے کہا کہ یار! آپ کا مسئلہ کیا ہے؟ جس پر بادشاہ نے جواب دیا۔

بھارتی گلوکار بادشاہ نے کہ کہ ’میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں اتنی محنت کرتا ہوں لیکن سوشل میڈیا پر میری اتنی فین فالوونگ نہیں جتنی تمہاری ہے، ایسا کیوں ہے؟‘۔

بھارتی گلوکار کی بات سُن کر ہانیہ عامر اپنی ویڈیو کا اختتام کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ پاکستانی اور بھارتی مداحوں کا شکریہ، شب بخیر۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ہانیہ عامر نے دبئی میں بھارتی گلوکار و ریپر بادشاہ سے ملاقات کی تھی جس کے  بعد ان کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں کی جا رہی تھی۔

بابر اعظم، ورلڈ کپ 1992 کے فاتح کپتان کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

0
عبدالقادر پٹیل بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم 1992 میں پاکستان کو ون ڈے ورلڈ کپ جتوانے والے لیجنڈری سابق کپتان کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

سابق لیجنڈری چیمپئن کرکٹر عمران خان نے بطور کپتان 187 میچوں میں پاکستان ٹیم کی قیادت کی جن میں 89 میں فتوحات سمیٹیں۔ 67 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ 26 ٹیسٹ میچز ڈرا کھیلے جب کہ ایک میچ ٹائی ہوا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان بابراعظم 1992 میں پاکستان کو آئی سی سی ورلڈکپ جتوانے والے لیجنڈری کرکٹر عمران خان کا ریکارڈ توڑنے سے محض 10 میچز دور رہ گئے۔

بابر اعظم نے فتوحات میں سابق کپتان وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اس فہرست میں دوسرے نمبر کے ساتھ عمران خان کا ریکارڈ توڑنے کے انتہائی قریب آ گئے ہیں جس کے لیے انہیں صرف 11 میچوں میں فتوحات کی ضرورت ہے۔

بابر اعظم نے اب تک بطور کپتان 138 میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کیا ہے جس میں 79 میچز میں وہ سرخرو رہے، 44 میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا، چار میچز ڈرا جب کہ ایک ٹائی ہوا ہے۔

 

پاکستانی کرکٹرز کو اچھی کارکردگی کا صلہ ملنے لگا

واضح رہے کہ پاکستان کو بطور قائد سب سے زیادہ میچز جتوانے میں وسیم اکرم 78 فتوحات کے ساتھ تیسرے، مصباح الحق 77 اور انضمام الحق 66 فتوحات کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

سعودی عرب: مدینہ بس سروس نے خدمات کا دائرہ وسیع کردیا

0

سعودی عرب میں مدینہ ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے حرمین ٹرین کے مسافروں کیلیے بس سروس کے نظام کو مزید بہتر کردیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق زائرین کو مدینہ ریلوے اسٹیشن سے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور وہاں سے اسٹیشن پہنچانے کے لیے روزانہ صبح 7 سے رات 11 بجے تک ٹرین کے شیڈول کے مطابق سروس جاری ہے۔

اپریل کے وسط میں سعودی ریلوے (سار) کی جانب سے اضافی ٹرین ٹرپس کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔

حرمین ایکسپریس ٹرین کی رفتار 300 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ اس کے پانچ سٹیشن ہیں۔ جدہ کا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جدہ سلیمانیہ، مکہ مکرمہ، رابغ کا ملک عبداللہ اکنامک سٹی اور مدینہ منورہ ہیں۔ٹرین میں آمد ورفت کے حوالے سے 95 فیصد تک وقت کی پابندی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مدینہ اسٹیشن سے روزانہ صبح 6 بجے حرمین ٹرین جدہ کے کنگ عبدالعزیز سٹیشن کے لیے روانہ ہوجاتی ہے اور نان سٹاپ 7 بج کر 48 منٹ جدہ ایئرپورٹ پہنچ جاتی ہے، جبکہ مدینہ سے صبح ساڑھے سات بجے روانہ ہوکر 9 بجکر 11 منٹ جدہ کے سلیمانیہ اسٹیشن اور پھر 9 بجکر 50 منٹ پر مکہ مکرمہ پہنچ جاتی ہے۔

ٹرین جدہ ایئرپورٹ سے صبح 6 بجے روانہ ہوکر نان سٹاپ 7 بجکر 48 منٹ پر مدینہ منورہ پہنچ جاتی ہے، جبکہ صبح 7 بجے مکہ مکرمہ سے روانہ ہونے والی ٹرین 7 بجکر 28 منٹ پر جدہ کے سلیمانیہ جدہ اسٹیشن پر رکتی ہے اور 9 بجکر 20 منٹ پر مدینہ منورہ پہنچ جاتی ہے۔

سعودی عرب میں کب تک بادل برستے رہیں گے؟

واضح رے کہ حرمین ٹرین میں 417 مسافروں کی گنجائش ہے۔ اس کا مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ تک کا فاصلہ 450 کلو میٹر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستانی کرکٹرز کو اچھی کارکردگی کا صلہ ملنے لگا

0

قومی کرکٹرز کو اچھی کارکردگی پر ہر میچ میں ٹیم منیجمنٹ کی جانب سے میچز میں بہترین کارکردگی دکھانے پر کھلاڑیوں کو ایوارڈز دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ با آسانی 7 وکٹوں سے جیتا۔ فتح کا کریڈٹ بولرز کو جاتا ہے جنہوں نے کیویز کو 90 رنز پر ڈھیر کیا۔ 13 رنز دے کر 3 وکٹیں لینے والے شاہین شاہ آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی دیا گیا تو سینیئر بولر محمد عامر نے 13 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر چار سال بعد قومی ٹیم میں واپسی کا شاندار جشن منایا۔

قومی کرکٹرز کی اس انفرادی کارکردگی کو پاکستان کرکٹ ٹیم منیجمنٹ کی جانب سے کھلاڑیوں کو ایوارڈز دینے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور دوسرے میچ میں شاہین شاہ آفریدی اور محمد عامر کو اعزازات دیے گئے۔

سینیئر ٹیم منیجر وہاب ریاض نے ایوارڈ دینے کی روایت کا آغاز کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کو بہترین فیلڈر کا ایوارڈ دیا جب کہ محمد عامر کو امپیکٹ پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا۔

وہاب ریاض نے سینیئر بولر محمد عامر کو میچ بال پیش کی۔

قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم ترین کھلاڑی زخمی ہوکر نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر

اس موقع پر وہاب ریاض کا کہنا تھا  کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھ کر ان کی حوصلہ افزائی کے لیے نئی روایت قائم کی جا رہی ہے۔ ابرار احمد اور محمد رضوان نے بھی میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پیپر ملز میں زہریلی گیس سے 4 مزدور جاں بحق

0

چکوال: پنجاب کے شہر چکوال میں منوال پیپر ملز میں زہریلی گیس سے 4 مزدور جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق چکوال میں واقع منوال پیپر ملز کے اندر چار مزدور صفائی کرتے ہوئے 8 فٹ گہرے ٹینک میں گر گئے، جس سے وہ جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے نام عامر، ذیشان، محمد ثاقب اور جمشید بتائے گئے ہیں، حادثے کے بعد پولیس اور انتظامیہ نے پیپرز مل کو سیل کر دیا ہے۔

پیپرز مل کے مالک کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو قتل کر کے جلا دیا

سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو قتل کر کے جلا دیا

0

راولپنڈی: تھانہ چونترہ کی حدود اڈیالہ میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو جلا کر قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چکوال کی رہائشی خاتون راضیہ کو مبینہ طور پر سسرالیوں نے جلا کر قتل کر دیا، خاتون کے والد کی مدعیت میں پولیس نے خاوند اور ساس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق چکوال کی رہائشی خاتون راضیہ کی شادی 9 سال قبل تصدق حسین سے ہوئی تھی، ملزم تصدق نے اپنی ماں نسیم اختر کے ساتھ مل کر اپنی بیوی راضیہ بتول کو قتل کر دیا، راضیہ کے والد کا کہنا تھا کہ ملزمان مقتولہ سے گھریلو معاملات پر لڑائی جھگڑا کرتے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کیا جا چکا ہے اور اب رپورٹ کا انتظار ہے، اس واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ و دیگر شواہد کی روشنی میں ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

تاہم دوسری طرف مقتول خاتون کے لواحقین نے کہا ہے کہ انھیں پولیس کی تفتیش پر تحفظات ہیں، کیوں کہ 3 روز گزرنے کے باوجود تحقیقات آگے نہیں بڑھی ہیں۔