ہوم بلاگ صفحہ 6297

پاک انگلینڈ پانچواں ٹی 20 ٹاکرا: لاہور پولیس سیکیورٹی کے لئے تیار

0

لاہور : لاہور پولیس پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ کی سکیورٹی کے لئے تیار ہے، ٹیموں کے روٹس کی بلند عمارتوں،اسٹیڈیم ،اہم پوائنٹس پر اسنائپرز تعینات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک انگلینڈ پانچواں ٹی 20 آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلاجائے گا ، لاہور پولیس میچ کی سکیورٹی کے لئےتیار اور الرٹ ہے۔

سربراہ لاہورپولیس غلام محمودڈوگر نے بتایا کہ میچ کا پرامن انعقاد اور محفوظ ماحول میں ورلڈکلاس کرکٹ یقینی بنائیں گے۔

غلام محمودڈوگر کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں، شائقین کرکٹ اور شہریوں کو بھرپورسکیورٹی فراہم کریں گے اور ٹیموں کے روٹس، قیام گاہ سمیت قذافی اسٹیڈیم پر سکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیئے ہیں۔

سی سی پی او نے کہا کہ ٹیموں کے روٹس کی بلند عمارتوں،اسٹیڈیم ،اہم پوائنٹس پر سنائپرز تعینات ہیں۔

انھوں نے ہدایت کی کہ پولیس افسران اور جوان الرٹ رہیں،شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔

خیال رہے پاک انگلینڈ سات میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز دو دو سے برابرہے، پانچواں معرکے میں دونوں ٹیمیں شام ساڑھےسات بجے ٹکرائیں گی، شائقین تمام میچ اےآروائی زیپ پربراہ راست دیکھ سکتے ہیں۔

امریکی رکن کانگریس کی پاکستان کیلئے ریلیف بل لانے کی یقین دہانی

0

واشنگٹن: امریکی کانگریس کی فنانس کمیٹی کی چیئر پرسن میکسن واٹرز نے پاکستان کیلئے ریلیف بل لانے کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نےامریکی کانگریس کی فنانس کمیٹی کی چیئرپرسن میکسن واٹرزسے ملاقات کی۔

ملاقات میں مسلمان رکن کانگریس الہان عمر، ڈیموکریٹ رہنما طاہرجاوید بھی شریک تھے، میکسن واٹرز کی ارکان کانگریس کے ہمراہ پاکستانی سفارتخانے میں بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے پاکستان میں سیلاب کی صورتحال سےامریکی وفد کوآگاہ کیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں عالمی برادری کا تعاون ناگزیر ہے، پاکستان میں سیلاب سے تیس بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔۔

میکسن واٹرز نے کانگریس میں پاکستان کیلئےریلیف بل لانے کی یقین دہانی کرائی۔

ڈیموکریٹ رہنما طاہرجاوید نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ پاکستانی سیلاب زدگان کیلئے امداد بڑھائیں۔

ایران سے تیل خریدنے کے لیے سری لنکا کا اہم قدم

0

کولمبو: روسی تیل خریدنے کے بعد سری لنکا نے ایران سے بھی تیل خریدنے کے لیے بات چیت شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر اتوار کو سری لنکن اور ایرانی وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ امور پر اہم بات چیت ہوئی۔

منگل کو سری لنکن وزیر خارجہ علی صابری نے برطانوی ٹیبلوئیڈ اخبار دی مرر کو فون پر بتایا کہ یو این جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائن ملاقات میں ان کی ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے خام تیل کی خریداری سمیت کئی اہم امور پر گفتگو ہوئی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ خام تیل کی خریداری ان اہم شعبوں میں سے ایک ہے جس پر تبادلہ خیال کیا گیا، سری لنکا حکومتی سطح کے معاہدے پر ایران سے خام تیل خریدنا چاہتا ہے، اس طرح ثالثوں کے بغیر لین دین ہو سکے گی۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے سخت پابندیاں عائد ہونے کی وجہ سے ایران کے ساتھ تجارت ممنوع ہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق اتوار کو ہونے والی اس ملاقات کے حوالے سے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ ایرانی کمپنیاں سری لنکا میں انفرا اسٹرکچر کے منصوبوں کو انجام دینے اور اس جنوبی ایشیائی ملک کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں۔

بلوچستان میں سیلاب سے نقصانات کا سلسلہ جاری

0

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں سیلاب سے نقصانات کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 325 افراد جاں بحق اور 2 لاکھ سے زائد گھر تباہ ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مزید 35 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب متاثرہ گھروں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار ہوگئی، سیلاب سے 75 ہزار گھر مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔

بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 325 ہوگئی، سیلابی صورتحال سے 5 لاکھ سے زائد مویشی ہلاک ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال سے بلوچستان میں مجموعی طور پر 103 ڈیمز متاثر ہوئے، 9 لاکھ ایکڑ زرعی رقبے کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ زرعی مقاصد کے لیے استعمال 4 ہزار سے زائد سولر پلیٹس اور ٹیوب ویلز کو بھی نقصان ہوا۔

بھارت میں بنے لالی پاپ مضر صحت، عوام استعمال نہ کریں، حکام کا انتباہ

0

عمان کے فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی سینٹر نے ہندوستان میں تیار کردہ ایک برانڈ کے لالی پال کو مضر صحت قرار دیتے ہوئے عوام کو اسے استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔

ٹٓائمز آف عمان کی رپورٹ کے مطابق فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی سینٹر نے بھارت میں "کنگ پاپ” برانڈ کے تیار کردہ "لولی پاپ” کینڈی میں آلودگی کے باعث اسے عوام کے لیے مضر صحت قرار دیا ہے اور عوام سے کہا ہے کہ وہ اس کے استعمال سے گریز کریں۔

فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی سینٹر کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں میں تیار کی جانے والی کچھ "کنگ پاپ” جن کی معیاد کی مدت بظاہر اپریل 2022 سے مارچ 2024 تک ہے، تاہم اس کے ظاہری سانچوں میں آلودگی پائی گئی ہے۔

اس حوالے سے ادارے کا مزید کہنا ہے کہ صارفین کی صحت اور حفاظت کے مفاد میں مرکز فی الحال اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے کہ مقامی بازار متاثرہ مصنوعات سے پاک ہوں، اگر مارکیٹ میں اسی سے متعلق کوئی چیز سے ہے تو متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے آگاہ کیا جائے۔

’24 گھنٹے کے اندر پاکستان کا قرضہ 1350ارب روپے کم ہوگیا’

0

اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ24گھنٹے کے اندر پاکستان کا قرضہ 1350ارب روپے کم ہوگیا، روپے کی قدر سے کھیلنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ڈالرسستا ہونے کا کریڈٹ خود لے لیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ وطن واپس پہنچا ہوں تو نو سے دس روپے ڈالرکم ہوگیا، جس سے چوبیس گھنٹے میں پاکستان کےقرضے تیرہ سو پچاس ارب روپے کم ہوگئے۔

اسحاق ڈار نے روپے کی گراوٹ کو بھی مصنوعی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بڑا چیلنج ہے، روپے کی قدر کیساتھ ہمیں مہنگائی کا سامنا ہے ، مہنگائی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور یوٹیلیٹی اسٹورزپربڑھتی قیمتیں بھی مسائل میں شامل ہیں۔

انھوں نے ڈالر زخیرہ کرنے والوں کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ روپے کی قدر سے کھیلنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں، ایک دن میں روپیہ مضبوط ہونے سے1350 ارب کا قرضہ کم ہوا ہے، مہنگائی کم کرنے کے لیے ہر قدم اٹھاؤ ں گا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 1999میں ڈالر کے فکس ریٹ کو مارکیٹ بیس کیا تھا، ہنڈی والے پاکستانی روپے کو یرغمال نہیں بنا سکتے، نہ ماضی میں پاکستانی روپے کو یرغمال بننے دیا نہ آئندہ بننے دیں گے۔

کراچی میں سرکاری افسر کے گھر بڑی ڈکیتی

0

کراچی میں سرکاری افسر کے گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے، ڈاکو کروڑوں روپے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر لے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کے علاقے ملیر شاہ لطیف اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کے گھر میں گزشتہ شب ڈاکو دھڑلے سے داخل ہوئے اور کروڑوں روپے نقدی، زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس نے سکندر علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مدعی سکندر علی کا موقف ہے کہ گزشتہ رات پونے بارہ بجے وہ گھر کا دروازہ کھول کر گاڑی پارک کر رہا تھا کہ اچانک دو مسلح ملزمان اندر داخل ہوگئے، ایک ملزم نے میرے سر پر پستول رکھ کر اندر جانے کا کہا اور بات نہ ماننے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

سکندر کے مطابق ملزمان بزور اسلحہ گھر میں داخل ہوئے اور مجھ سمیت تمام گھر والوں کو ایک کمرے میں بند کرکے لوٹ مار شروع کردی۔

ایف آئی آر کے مطابق ڈاکوؤں نے ڈھائی کروڑ روپے مالیت سے زائد کی ڈکیتی ماری، ملزمان الماری میں رکھے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے کے علاوہ 20 لاکھ روپے کے پرائز بانڈ اور 55 تولا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔

کسان اتحاد کا احتجاج: شہریوں کی آسانی کیلئے اسلام آباد میں بند راستے کھول دیئے گئے

0

اسلام آباد : وفاقی دالحکومت میں پولیس نے شہریوں کی آسانی کیلئے کسان اتحاد کے احتجاج کے پیش بند ٹی چوک روات کے راستے کھول دئیے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دالحکومت اسلام آباد میں کسان اتحاد کی ممکنہ احتجاجی ریلی کے پیش نظر راستے بند کردیئے، جس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے راستے سیل ہونے پر ٹریفک کے رش اور شہریوں کی آسانی کیلئے ٹی چوک روات کے راستے کھول دئیے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ ریڈزون اور ڈی چوک کے راستے بھی محدود پیمانے پر کھول دئیے گئے ہیں۔

آئی جی اسلام آبادڈاکٹراکبر ناصرنے شہریوں کی آسانی کے پیش نظر متبادل انتظامات کی ہدایت کی۔

ترجمان نے بتایا کہ شہریوں کو آمدورفت میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، احتجاجی مظاہرےمیں اسلام آبادمیں داخل ہونے سے پہلےمذاکرات ہونگے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز،ڈی سی اسلام آباداورانتظامیہ موقع پرموجود ہوں گے۔

شمالی برطانیہ نے ایک ایئرپورٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا

0

لندن: شمالی انگلینڈ نے ڈانکاسٹر ایئرپورٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں کساد بازاری کے اثرات کے باعث شمالی انگلینڈ نے ڈانکاسٹر شیفیلڈ ایئر پورٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایئر پورٹ کے بند ہونے سے 800 سے زائد ملازمین اکتوبر کے آخر تک بے روزگار ہو جائیں گے۔

انتظامیہ کے مطابق ڈانکاسٹر ایئر پورٹ کے اخراجات زیادہ ہونے کی وجہ اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، دوسری طرف ایئر پورٹ انتظامیہ نے پبلک فنڈ سے پیسے لینے سے بھی انکار کر دیا۔

برطانوی پاؤنڈ اسٹرلنگ کو ریکارڈ کمی کا سامنا

ڈانکاسٹر ایئر پورٹ سے 54 سے زائد مقامات کے لیے فضائی آپریشن جاری تھا، اور 14 لاکھ سے زائد مسافر اس سے استفادہ کرتے تھے۔

پاکستان کے لیے چارٹرڈ فلائٹ بھی ڈانکاسٹر ایئر پورٹ سے آپریٹ ہوتی تھی۔

روس سے جرمنی گیس سپلائی کرنے والی زیر سمندر پائپ لائنز پُراسرار دھماکے کے بعد پھٹ گئیں

0

ماسکو: روس سے جرمنی کو گیس سپلائی کرنے والی پائپ لائنز پُراسرار دھماکے کے بعد پھٹ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق یورپ کو گیس سپلائی کرنے والی دو روسی پائپ لائنز میں تین جگہوں سے پراسرار گیس لیکیج جاری ہے۔

زیرِ سمندر گیس لیکیج کی ہنگامی بنیادوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے، دونوں پائپ لائنز سوئیڈن اور ڈنمارک کے نزدیک بحیرہ بالٹک میں سات سو پچاس میل تک پھیلی ہوئی ہیں۔

یورکرین جنگ شروع ہونے کے بعد ان پائپ لائنز کو بند کر دیا گیا تھا۔

یورپی سیکیورٹی نے بتایا کہ نارڈ اسٹریم ون اور ٹو میں گیس لیک سے پہلے زیرِ سمندر میں د و دھماکے ریکارڈ کیے گئے

نارڈ اسٹریم ’ون` اور ’ٹو` کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ واضح نہیں ہے اور حکام کی جانب سے تخریب کاری کے امکان کو مسترد نہیں کیا جارہا، دیکھنا ہوگا کہ گیس لیکج سے کس کو فائدہ ہو گا۔

دوسری جانب امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ یورپ کو متبادل گیس فراہم کرنے پر تیار ہے، یوکرین جنگ کے نتیجے میں مغربی پابندیوں کے جواب میں روس نے مبینہ طور پر یورپ کو گیس کی سپلائی بند کی ہوئی ہے۔