پیر, جون 9, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 6571

پرویز الٰہی کا ضمانت کے باوجود رہائی کا معاملہ لٹک گیا

0
پرویز الٰہی میڈیکل

اسلام آباد: جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی کی ضمانت کے باوجود رہائی کا معاملہ لٹک گیا۔

پرویز الٰہی کے ضمانتی مچلکے تاحال جمع نہ کروائے جا سکے۔ ان کے وکیل سردار عبدالرازق خان کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کے ضمانتی مچلکے پیر کو جمع کروائیں گے، جس کے بعد رہائی کی روبکار عدالت جاری کرے گی۔

یاد رہے کہ آج انسداد دہشتگردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پرویز الٰہی کی منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔ سابق وزیر اعلیٰ کی درخواست ضمانت پر سماعت جج ابولحسنات ذوالقرنین نے کی تھی۔

متعلقہ: پرویز الٰہی نے اڈیالہ جیل سے اہم پیغام جاری کر دیا

پرویز الٰہی کے وکلا بابر اعوان اور سردارعبدالرازق خان عدالت میں پیش ہوئے۔ پراسیکیوشن نے بتایا کہ کیس کا ریکارڈ آج پیش کر دیں گے۔

وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی نامزد ملزم نہیں ہیں، ان کا کوئی کردار نہیں بنتا ہے، وہ نامعلوم آدمی نہیں ہیں پولیس نے اس کیس میں کوئی تفتیش نہیں کی۔

عدالت نے پرویز الٰہی کے وکلا اور پراسیکیوشن کے دلائل سننے کے بعد 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی اور انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔

’’میں کچھ کہنا چاہتا ہوں‘‘ اسامہ میر کا جذباتی ٹویٹ

0

ایسے وقت میں جب ایشیا کپ میں پاکستان کے اسپنرز بری طرح ناکام رہے اور شائقین نے ٹیم سے دور اسامہ میر کو یاد کیا جس پر لیگ اسپنر نے جذباتی ٹویٹ کرکے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایشیا کپ میں پاکستان سری لنکا سے اہم ترین میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہارنے پر ایونٹ سے خالی ہاتھ باہر ہوگیا۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر پاکستان کی بیٹنگ، فیلڈنگ اور بولنگ میں ناقص کارکردگی پر تنقید کی گئی بالخصوص نائب کپتان شاداب خان کے خراب پرفارمنس پر شائقین کرکٹ نے کڑی تنقید کرتے ہوئے ٹیم سے دور لیگ اسپنر اسامہ میر کے لیے آواز بلند کی۔

اس تمام صورتحال پر لیگ اسپنر اسامہ میر نے بھی ردعمل کا اظہار کیا اور اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لیے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کا سہارا لیا اور ایک جذباتی ٹویٹ کر ڈالا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔ اب تک ہزاروں صارفین اس کو دیکھ چکے اور ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

اسامہ میر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ میرے ان تمام فینز کا شکریہ جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا اور ان کی یہ حوصلہ افزائی میرے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔

لیگ اسپنر نے مزید لکھا کہ سپورٹ اچھی اور بری صورتحال دونوں صورتوں میں ہونی چاہیے لیکن ہمیشہ ہوتا یہ ہے کہ اچھے وقت میں ہر کوئی ہماری تعریف کرتا ہے اور جیسے ہی کھلاڑیوں سے کچھ میچز میں میدان میں کچھ اچھا نہیں ہو رہا ہوتا تو پھر ان سے بُرا کرکٹر کوئی اور نہیں ہوتا اور ایسے وقت میں سب اس کی حمایت اور سپورٹ چھوڑ دیتے ہیں۔

ایشیا کپ میں بچھا اسپنرز کا جال، مگر پاکستانی اسپنرز رہے بے حال

ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت کافی کڑا اور تکلیف دہ ہوتا ہے اور ہمیں (کھلاڑی) اپنے برے وقت میں آپ کی زیادہ سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔

اسامہ میر نے کہا کہ اس صورتحال میں جو بہت ضروری بات میں آپ سے کہنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ ایک دو میچز کسی بھی کرکٹر کے اچھا یا بُرا کھلاڑی ہونے کو ثابت نہیں کرتے۔ اگر شاداب خان نے چند میچز میں پرفارم نہیں کرسکے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ بُرے کھلاڑی ہیں۔

 

لیگ اسپنر نے کہا کہ اب ہر کوئی یہ بات کر رہا ہے کہ شاداب دوستی کی وجہ سے ٹیم میں ہیں جو ایک بے وقوفانہ بات ہے۔ ہر کھلاڑی میدان میں اپنا 100 فیصد دینے کی کوشش کرتا ہے اگر شاداب خان اگلے میچ میں اچھا کر گیا تو آج اس میں خامیاں تلاش کرنے والے اسے بہترین کھلاڑی قرار دے دیں گے۔ پرستاروں سے یہی کہنا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کے بدلتے وقت کے ساتھ اس طرح کے ردعمل اور بلا جواز تنقید سے گریز کریں۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ : نگران وزیراعظم بھی مشکل میں پھنس گئے

0
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے بعد نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کیس بھی بحال ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے فیصلے سے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کیس بھی بحال ہو جائے گا۔

انوار الحق کاکڑ پر این جی او کے ذریعے کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کا الزام تھا، نیب کوئٹہ نے 2020 میں انوارالحق کاکڑ کے خلاف انکوائری شروع کی تھی اور ڈی جی آپریشنز کی ہدایت پر انکوائری بند کرنے کی سفارش کی تھی۔

خیال رہے سپریم کورٹ کی جانب نیب ترامیم کالعدم قرار دیے جانے کے بعد عوامی عہدے رکھنے والی بہت سی شخصیات کے کیسز بحال ہوگئے، ان میں سابق صدر اور چھ سابق وزرائے اعظم شامل ہیں۔

نوازشریف، شہبازشریف، آصف زرداری اوریوسف رضا گیلانی کا توشہ خانہ کیس جبکہ آصف زرداری کیخلاف پنک ریزیڈنسی ریفرنس بھی بحال ہوگیا۔

شاہدخاقان عباسی کاایل این جی کیس احتساب عدالت منتقل ہوگا جبکہ راجہ پرویزاشرف کےخلاف رینٹل پاورکیسزبھی بحال ہوں گے۔

اسحاق ڈارکیخلاف آمدن سےزائداثاثہ جات ریفرنس احتساب عدالت کو منتقل ہوگا اور جعلی اکاؤنٹس کےمرکزی ملزم،عبدالغنی مجیداورانورمجیدکے مقدمات بھی بحال ہوگئے ہیں۔

سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا پہلا بڑا اقدام

0
قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ بار کی الوداعی عشائیے کی دعوت قبول کر لی

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سماعت کےلئے مقرر کردیا، ممکنہ طور سپریم کا فل کورٹ تشکیل دیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسی  نے پہلا بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سماعت کےلئے مقرر کردیا۔

کیس کی سماعت اٹھارہ ستمبر کو ہوگی، رجسٹرار آفس نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں، سپریم کورٹ کا لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ کا آٹھ رکنی لارجربینچ پہلے ایکٹ پر حکم امتناع جاری کرچکا ہے، ممکنہ طور سپریم کا فل کورٹ تشکیل دیے جانے کا امکان ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد بینچ تشکیل دیں گے۔

سری لنکا سے شکست کے بعد بابر اعظم کو کیا ہوا؟ کپتان کے والد کا انکشاف

0

پاکستان ٹیم جمعرات کو سری لنکا سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایشیا کپ سے باہر ہوگئی اس شکست کے بعد کپتان بابر اعظم کو کیا ہوا ان کے والد نے اہم انکشاف کیا ہے۔

ایشیا کپ کے اہم ترین میچ میں سری لنکا سے شکست کے بعد ایونٹ سے پاکستانی ٹیم کے باہر ہونے کے بعد قومی کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے ٹیم کی کارکردگی اور میچ میں جان مارنے کی تعریف بھی کی اور ساتھ ہی لکھا کہ بابر اعظم سری لنکا سے شکست کے بعد بات نہیں کر پا رہے۔

کپتان کے والد نے اپنی پوسٹ میں بابر اعظم اور پوری ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان نے آدھے کھلاڑیوں سے پورا میچ کھیلا اور ایک چوکے کے ساتھ آخری بال پر ہار گیا لیکن اس میچ میں مجھے مستقبل کے سپر اسٹار بالر زمان خان دکھائی دیے جو شدید پریشر میں بھی بہترین بال کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جیت ہار کھیل کا حصہ ہے پر ٹیم نے آدھی ہونے کے با وجود پورا مقابلہ کیا انشا اللہ ورلڈ کپ میں جب سب فٹ ہوں گے تو مزہ آئے گا۔

اعظم صدیقی نے کہا کہ میرے خیال میں ٹیم نے جان پوری لگائی ہم اس وقت ٹیم کا حوصلہ بنیں اور اُن کا دل بڑا کریں یہی حُب الوطنی ہے پاکستان زندہ باد۔

 

واضح رہے کہ جمعرات کی شب پاکستان ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے کے آخری مگر انتہائی اہم میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا سے شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہو گیا۔

’’گڈ ٹوسی یو آل مائی فرینڈز ‘‘ چیف جسٹس کی آخری دن وکلا سے گفتگو

0
چیف جسٹس عمر عطا بندیال

اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان عمرعطاء بندیال نے آخری دن وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’گڈ ٹوسی یو آل مائی فرینڈز‘‘، شکر گزار ہوں اللہ نے مجھ سے ملک اور انصاف کی خدمت لی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کورٹ روم میں آخری دن تھا، چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے آج 8مقدمات کی سماعت کی ، ان کیساتھ بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک بھی شامل تھیں۔

مقدمات میں پیش ہونے والے وکلا نے چیف جسٹس کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا شکریہ، میں آپ کے لئے دعا گو ہوں ، ’گڈ ٹوسی یو آل مائی فرینڈز’۔

جسٹس عمرعطاء بندیال نے کہا ہے شکر گزار ہوں اللہ نے مجھ سے ملک اور انصاف کی خدمت لی، میڈیا نے مجھے متحرک رکھا۔

چیف جسٹس نے وکلا اور صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا فیصلوں پر تنقید ضرور کرے لیکن ججوں پر نہ کرے۔

وکیل میاں بلال نے کہا جب ہائی کورٹ میں آپ کا پہلا کیس تھا تو بھی میں ہی آپ کے سامنے پیش ہوا، آج سپریم کورٹ میں آپ کا آخری کیس ہے تب بھی پیش ہو رہا ہوں، جس پر چیف جسٹس عمرعطابندیال کا کہنا تھا آپ کا کیس تو غیرمؤثر ہوگیا ہے، اگردلائل دیں گے تو دل کوخوش رکھنے کوغالب یہ خیال اچھاہے۔

جس پر میاں بلال کا کہنا تھا کہ آپ نے ہمیشہ تحمل سے ہمیں سنا تو چیف جسٹس نےکہا ہمارا فرض ہے سب کو تحمل سےسنیں، بار کی جانب سے ہمیشہ تعاون اور سیکھنے کو ملا۔

خیال رہے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کل اپنی آئینی مدت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گے۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ ، نیب راولپنڈی میں واپس ہونے والے تمام کیسز کی تفصیلات تیار

0
نیب ترامیم

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے نیب ترامیم کیس کے فیصلے کے بعد نیب راولپنڈی میں واپس ہونے والے تمام کیسز کی تفصیلات تیار کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے نیب ترامیم کیس کے فیصلے کے بعد کیسز کی بحالی کے معاملے پر نیب راولپنڈی میں واپس ہونے والے تمام کیسز کی تفصیلات تیارکر لی گئیں۔

نیب ترامیم کالعدم قرار دینے سے نگران وزیراعظم کا کیس بھی بحال ہو جائے گا اور فیصلے سے آصف زرداری کےجعلی اکاؤنٹ کیسزواپس احتساب عدالت کومنتقل ہوں گے۔

شاہدخاقان عباسی کا ایل این جی کیس اسپیشل جج سینٹرل سے واپس احتساب عدالت اور نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کا توشہ خانہ کیس واپس احتساب عدالت کومنتقل ہوگا۔

اس کے علاوہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس ، سردار مہتاب کیخلاف پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کا نیب کیس ، راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس بھی احتساب عدالت کو واپس ہوگا۔

نیب ترامیم کالعدم ہونے سے شہباز شریف اور نوازشریف کیخلاف توشہ خانہ کیس اور شوکت ترین کیخلاف ریفرنس بھی بحال ہوگا۔

راجہ پرویز اشرف ،عبدالغنی مجید اور انور مجید کے مقدمات سمیت نجی ہاؤسنگ سوسائٹی ،این سی اے کا پاکستانی شہری کیخلاف بھی کیس بحال ہو جائے گا۔

خیال رہے سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کی بعض شقیں کالعدم قرار دے دیں، عدالت نے فیصلے دیاکہ عوامی عہدوں پر بیٹھے تمام افراد کے مقدمات بحال کیے جاتے ہیں۔

عدالت نے 50 کروڑ کی حد سے کم ہونے پر ختم ہونے والے تمام مقدمات بحال کردیے اور نیب کو سات دن میں تمام ریکارڈ متعلقہ عدالتوں بھیجنے کا حکم بھی دے دیا۔

’روسی صدر کا بحرین کے بادشاہ کیلئے خاص تحفہ‘

0

روسی صدر پوتن کی جانب سے بحرین کے باد شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کو خاص تحفہ موصول ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر نے بحرین کے بادشاہ کے لئے سائبیریا کا نایاب ترین فالکن بھیجا ہے، جوکہ فالکنز کی ایک نایاب نسل سے تعلق رکھتا ہے۔

روسی صدر پوتن کی جانب سے بھیجا گیا یہ تحفہ بحرین کے بادشاہ کی تعریف کے ساتھ ساتھ دونوں رہنماؤں کے درمیان ممتاز تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ نایاب فالکن روس میں بحرین کے سفیر احمد عبدالرحمن الساطی کو روس کے شہر ولادی ووستوک میں صدر پوتن کی سرپرستی میں منعقدہ ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کے دوران پیش کیا گیا۔

فورم کے سائیڈ لائنز پر نایاب سائبیرین فالکنز کی نمائش منعقد کی گئی، جس میں روسی صدر نے درخواست کی کہ سفیر شاہ حمد کو مبارکباد پیش کریں اور فورم میں بحرین کی شرکت پر اپنے نیک خیالات کا اظہار کریں۔

روسی صدر کی جانب سے بحرینی قیادت کو اظہار تشکر کے طور پر روسی صدر نے بحرین کو 5-8 جون 2024 کو منعقد ہونے والے ”سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم”کے ”گیسٹ آف آنر”کے طور پر نامزد کرنے کی بھی ہدایت کی۔ جسکی قیادت کے فرائض شاہ اور ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ روس اور بحرین کے تعلقات ہمیشہ سے مثالی رہے ہیں، دونوں ممالک ایک دوسرے سے معاشی، تجارتی اور اقتصادی اعتبار سے بہت قریب ہیں۔

نیب ترامیم کالعدم قرار، کن کن سیاستدانوں کے کیس دوبارہ کھل جائیں گے؟

0

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے عوامی عہدہ رکھنے والے سیاستدانوں کے کیسز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ سنایا ہے جس کی زد میں کئی نامور سیاستدان آئیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نیب ترامیم کیس کی 50 سے زائد سماعتیں کرنے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے نیب ترامیم کالعدم قرار دے دی ہیں اور عوامی عہدہ رکھنے والے سیاستدانوں کے کرپشن کیسز سات روز کے اندر دوبارہ وہیں سے شروع کرنے کا حکم دیا ہے جہاں سے یہ روکے گئے تھے۔

عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے کی زد میں سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف، شاہد خاقان عباسی، یوسف رضا گیلانی، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت کئی نامور سیاستدان آئیں گے۔

سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد آصف زرداری کے جعلی اکاؤنٹ کیسز واپس احتساب عدالت منتقل ہو جائیں گے جب کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، یوسف رضا گیلانی کے توشہ خانہ کیسز بھی واپس احتساب عدالت کو منتقل ہو جائیں گے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ایل این جی کیس اسپیشل جج سینٹرل سے واپس احتساب عدالت منتقل ہوگا جب کہ پی پی سے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس بھی احتساب عدالت کو واپس ہو جائے گا۔

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دے دیں

اسی طرح سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس واپس احتساب عدالت کو منتقل ہو جائے گا اور سردار مہتاب کیخلاف پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کا نیب کیس بھی واپس احتساب عدالت کو منتقل ہوگا۔

مصر کے ساحل پر خاتون کے ساتھ افسوسناک واقعہ؟

0

مصر کے ساحل پر خاتون سیاح کے ساتھ ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک خطرناک شارک کے حملے میں خاتون سیاح اپنے بازو سے محروم ہوگئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسکندریہ سے تعلق رکھنے والی یہ خاتون ایک دوست کے ہمراہ تیراکی میں مصروف تھی کہ اس پر شارک نے حملہ کردیا، جس کے باعث اس کا بایاں بازو کٹ گیا۔

حکام کی جانب سے فوری طور پر لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں سمندر سے باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا، حکام کے مطابق لڑکی کی حالت خطرے سے باہر ہے، جبکہ اسے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لگونا بیچ پر موجود تیراک ابتدائی طور پر شارک کو ٹونا سمجھ بیٹھے۔ شرم الشیخ سے تقریباً 36 میل شمال میں دہاب ریزورٹ پر شارک کے حملے کے بعد ساحل سمندر خالی ہوگیا۔

حکام کی جانب سے جنوبی سینائی میں قدرتی ریزرو ورک ٹیم کو صورتحال کا جائزہ لینے اور شارک کے حملے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے ایک ہنگامی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک یہاں ایک افسوسناک واقعہ جون کے ماہ میں پیش آیا تھا جب روسی شخص کو ہرگھڈا میں ٹائیگر شارک زندہ نگل گئی تھی۔

ساحل پر موجود افراد نے یہ افسوسناک واقعہ خود بھی دیکھا تھا جب ایک شارک نے روسی شخص پر حملہ کیا تھا، واقعے کی ویڈیو فوٹیج مصر میں سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہی تھی، جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ ایک شخص شارک سے بچنے کے لئے جدوجہد میں مصروف ہے۔