پیر, جون 16, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 6587

کراچی میں پارکنگ مافیا کا گھڑی فروش پر بہیمانہ تشدد

0
کراچی پارکنگ مافیا

کراچی کے علاقے صدر موبائل مارکیٹ میں پارکنگ مافیا نے گھڑی فروش کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے صدر موبائل مارکیٹ میں پارکنگ مافیا نے پتھر مار کر گھڑی فروش کا سر پھاڑ دیا اور زخمی ہونے پر بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ شخص کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

زخمی عبدالجبار کئی سالوں سے صدر میں گھڑیاں فروخت کرتا ہے، متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ مجھ سے پارکنگ میں کھڑے ہونے کے زیادہ پیسے طلب کیے گئے اور کہا گیا کہ ایک گھنٹے سے زیادہ یہاں کھڑا نہیں ہونے دیں گے۔

عبدالجبار نے بتایا کہ روز سو روپے دیتا ہوں لیکن مجھ سے زیادہ پیسے مانگے گئے اور مغلظات بکی گئیں، پتھر اٹھا کر مجھے مارا میری موٹر سائیکل بھی توڑ پھوڑ دی۔

متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ میرا موبائل فون بھی توڑ دیا، صبح میں آن لائن بائیک سروس چلاتا ہوں اور دوپہر میں یہاں آکر گھڑیاں فروخت کرتا ہوں۔

پولیس متاثرہ شہری کی موٹر سائیکل کو پریڈی تھانے لے گئی جبکہ شہری کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

بعدازاں پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ گھڑی فروش عبدالجبار کی مدعیت میں درج کرکے تشدد میں ملوث اعظم انور کو گرفتار کرلیا۔

آذربائیجان نے ’دشمن‘ پر حملہ کر دیا

0

آذربائیجان نے نگورنو کاراباخ پر حملے کا اعلان کر دیا ہے جب کہ اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے فوری ملٹری آپریشن بند کرنے کی اپیل کی ہے۔

آذربائیجان نے ناگورنو کاراباخ کے الگ ہونے والے علاقے میں "انسداد دہشت گردی آپریشنز” کا آغاز کیا ہےاور اس بات پر زور دیا کہ حملے میں صرف آرمینیا کے فوجی ڈھانچے کو ہی نشانہ بنایا جائے گا۔

وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "آذربائیجان کے کاراباخ علاقے میں آذربائیجان کی مسلح افواج کی طرف سے مقامی انسداد دہشت گردی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ سرگرمیوں کے حصے کے طور پر صرف جائز فوجی تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کو ہی نشانہ بنایا جائے گا اور انتہائی درست ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے اسے ناکارہ بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے انخلا کی اجازت دینے کے لیے انسانی ہمدردی کی راہداری قائم کی گئی تھی۔

قفقاز کے پڑوسیوں کے درمیان تناؤ بڑھ رہا ہے جو متنازعہ علاقے پر دو جنگیں لڑ چکے ہیں اور اکثر اپنی غیر مستحکم سرحد پر خونریز جھڑپوں کا سامنا کرتے ہیں۔

دہائیوں سے جاری علاقائی تنازع میں باکو اور یریوان یورپی یونین اور امریکا کی ثالثی کے ساتھ ایک امن معاہدے پر بات چیے کی تھی جن کی قفقاز میں سفارتی مصروفیت نے علاقائی طاقت رکھنے والے روس کو ناراض کر دیا۔

ویران مکان میں دوستوں کو شیطانی قوت کا سامنا

0
ویران مکان میں دوستوں کو شیطانی قوت کا سامنا؛ ’گوزبمپس‘ کا ٹریلر جاری

ہالی وڈ ہارر کامیڈی فلم ’گوزبمس‘ کا دھماکے دار ٹریلر جاری کر دیا گیا جس میں ایک ویران مکان میں دوستوں کو شیطانی قوت کا سامنا ہوگا۔

ٹی وی سیریز رواں سال 13 اکتوبر کو او ٹی ٹی پلیت فارم ڈزنی پلیس سمیت Hulu پر ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی کاسٹ میں راچیل ہیرس، جسٹن لانگ اور ٹائسن ڈورن سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔

فلم کی کہانی کچھ یوں ہے کہ ہائی اسکول کے پانچ طالب علم اپنے شہر میں سُپر نیچرل فورس (جو فطری قوتوں سے بالاتر قوت) کو کھلا چھوڑ دیتے ہیں اور پھر انہیں شہر کو بچانے کیلیے مل کر کام کرنا ہوتا ہے۔

کہانی آر ایل اسٹائن کی دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب ’Goosebumps‘ پر مبنی ہے۔

آغا علی نے زمانۂ طالب علمی کا دلچسپ قصہ سنا دیا

0

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار آغا علی نے زمانۂ طالب علمی میں استانی سے موبائل فون پر باتیں کرنے کا دلچسپ قصہ سُنا دیا۔

نجی نیوز چینل کے مزاحیہ شو میں گفتگو کرتے ہوئے آغا علی نے بتایا کہ ہمیں انگریزی پڑھانی والی استانی حاملہ ہونے کے سبب تین ماہ کی چھٹیوں پر چلی گئی تھیں۔

آغا علی نے بتایا کہ پرنسپل نے اپنی دوست کی بیٹی کو ہماری قائم مقام استانی مقرر کیا جو 18 سے 19 سال کی تھیں اور لندن سے چھٹیاں گزارنے پاکستان آئیں تھیں، انہوں نے ہماری انگریزی کی کلاس لینا شروع کی اور انہیں کی وجہ سے آج میری انگریزی بہت اچھی ہے۔

اس دوران میزبان نے پوچھا کہ ’تو محبت ہوگئی تھی؟‘ اس پر اداکار نے بتایا کہ وہ محبت نہیں تھی۔۔۔ بس ہو جاتا ہے، ہم دیسی بچے تھے اور وہ انگریزوں جیسی تھیں تو وہ تھوڑا کو دل کو بہا گئیں، میری اُن سے بہت اچھی دوستی ہوگئی تھی، اُس زمانے میں ٹیچر سے فون پر بات کرنا ایسا تھا کہ اگر گھر والوں کو پتا چل جاتا تو وہ مار ڈالتے۔

انہوں نے بتایا کہ میں کلاس میں سب سے اچھا تھا، جب گرمی کی چھٹیوں کے بعد امتحانات ہوئے تو میں نے انگریزی میں سب سے زیادہ نمبرز لیے تھے۔

مزاحیہ شو میں اداکار کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اساتذہ کی عزت کرنی چاہیے کیونکہ وہ والدین کی طرح ہوتے ہیں، استاد طالب علم کا روحانی باپ یا ماں ہوتا ہے۔

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں شہری جاں بحق، ڈاکو بھی مارا گیا

0
کراچی مبینہ پولیس مقابلہ

کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پرانی سبزی منڈی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں شہری جاں بحق ہوگیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو بھی مارا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پرانی سبزی منڈی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک مبینہ ڈکیت مارا گیا جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک راہگیر جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ و موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے شہری کی لاش کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کی شناخت عبدالسمیع کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مبینہ ڈکیت فرار ہوگیا جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ادھر نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی میں دو افراد کی ہلاکت کے واقعے میں پولیس نے شواہد اور فوٹیجز حاصل کرلیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے، دونوں افراد کی شناخت احسان اور نصر اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد افغان شہری اور اتحاد ٹاؤن کے رہائشی ہیں، دونوں افراد کے ساتھ ایک موٹر سائیکل پر لڑکا بھی تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کار سے چوری کرتے وقت گھر کے مالک نے شور مچایا تھا جس پر لڑکے فرار ہوگئے تھے۔

پاکستان میں امریکی ویزوں کی طلب بلندترین سطح پر پہنچ گئی

0

پاکستان سے امریکی ویزوں کی طلب اب تک کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔

امریکی ویزا درخواست گزاروں کیلئے اپائنٹمنٹ کے انتظار میں کمی کے لیے امریکی مشن نے اقدامات کیے ہیں۔

امریکی مشن کا کہنا ہے کہ ویزوں کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور ماضی کی نسبت زیادہ سے زیادہ ویزا درخواستیں نمٹانے کیلئےکوشاں ہیں۔

امریکی مشن کے مطابق ہم ویزا اپائنٹمنٹ کے انتظار کی مدت میں کمی کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں ویزا درخواست گزاروں کے لیے اپائنٹمنٹ کے انتظار میں کمی کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

امریکی مشن نے واضح کیا ہے کہ ویزا مانگ میں غیرمعمولی اضافے کے باعث سہولت کیلئے 3 طریقے اختیار کر رہے ہیں جس کا مقصد قانونی طور پر امریکا کے سفر کو تیز اور مؤثر بنانےکی خاطر سہولت فراہم کرنا ہے۔

’عمار ہر وقت باپ کی یاد میں روتا رہتا تھا‘

0
عمار

9 مئی کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما میاں عباد فاروق کے بھائی کا کہنا ہے کہ عمار ہر وقت باپ کی یاد میں روتا رہتا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز 9 مئی کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما میاں عباد فاروق کے 9 سالہ بیٹے عمار زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر عباد فاروق 9 مئی کے کیس میں جیل میں بند ہیں۔

عمار کو آج سپردخاک کر دیا گیا اور منشی اسپتال قبرستان میں تدفین کی گئی، میاں عباد فاروق کو بیٹے کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کے لئے پولیس سکیورٹی میں لایا گیا، نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

چچا کا کہنا تھا کہ 9 سال کا بیٹا والد کی گرفتاری پر ذہنی مرض میں مبتلا ہوگیا تھا، عباد فاروق کا بیٹا ذہنی مرض میں مبتلا ہوگیا تھا اور ہر وقت باپ کی یاد میں‌ روتا رہتا تھا۔

’حکومت پر دباؤ ہے ایکسچینج کمپنیوں کو بند کر دیا جائے‘

0
ایشیائی اسٹاک مارکیٹس

چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک محمد بوستان نے کہا ہے کہ ایکسچینج کمپنیوں کو بند کرنےکی خبروں سے کافی خوف وہراس ہے۔

ایک بیان میں ملک بوستان نے کہا کہ ڈالر کی قیمت کا سارا الزام ایکسچینج کمپنیوں پر آ رہا ہے حکومت پر دباؤ ہےکہ ایکسچینج کمپنیوں کو بند کر دیا جائے۔

ملک بوستان نے کہا کہ ڈالر کا ریٹ بڑھانے میں ایکسچینج کمپنیوں کا کوئی کردار نہیں ہے ڈالر کا ریٹ بڑھانے میں بلیک مارکیٹ اور حوالہ ہنڈی کا کردار ہے کوئی ایکسچینج کمپنی غیرقانونی ڈیلنگ میں ملوث ہوئی توایکشن لیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام ایکسچینج کمپنیاں حکومت اورپاک فوج کیساتھ ہیں جب سےکریک ڈاؤن شروع ہوا پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے آنے والےدنوں میں ڈالر 250 تک بھی جا سکتا ہے ایکسچینج کمپنیوں نے15 ملین ڈالرانٹربینک میں فروخت کیے ہیں۔

فیصل واوڈا نے سابق کابینہ کی تصویر ’موسٹ وانٹڈ‘ لکھ کر شیئر کر دی

0
fasal vawda

اسلام آباد: سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے سابق وفاقی کابینہ کی تصویر ’موسٹ وانٹڈ‘ لکھ کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کر دی۔

فیصل واوڈا نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ تصویر میں تقریباً کافی لوگ ہیں اور کچھ پارٹیوں کے نہیں بھی موجود جن کو ہونا چاہیے تھا، تصویر میں نظر آنے والے پاکستان کی تباہی اور بدحالی کی وجہ ہیں۔

سابق سینیتر نے کہا کہ اب نہیں تو کب؟ جمہوریت کے نام پر یہ بدبودار نظام کا جنازہ ہم کب تک لے کر چلیں گے، جہاں چھوٹے بچوں کو نوکری کے نام پر زیادتی کا نشانہ اور قتل کروا کر بھی گزارانا ممکن ہو۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ جہاں پاکستانی عوام کو روٹی کے بھی لالے پڑ گئے وہاں کون کب کیا کرے گا؟ انہوں نے لکھا کہ ’یہ ایکسپائرڈ کرپٹ لیڈرز نا منظور۔‘

بھارتی اداکار کی بیٹی نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی

0

بھارتی تامل فلم انڈسٹری کے اداکار، میوزک ڈائریکٹر اور فلم ساز وجے اینٹونی کی بیٹی نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار وجے اینٹونی کی 16 سالہ بیٹی میرا ذہنی تناؤ کا شکار تھیں اور انہوں نے مبینہ طور پر پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔

میرا کی لاش چنئی شہر میں 18 ستمبر کی رات 3 بجے گھر میں لٹکی ہوئی پائی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میرا چنئی شہر کے ایک پرائیویٹ اسکول میں 12ویں جماعت میں زیر تعلیم تھیں، میرا کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

وجے اینٹونی اور ان کے اہلخانہ کی جانب سے تاحال واقعے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ میرا ذہنی دباؤ کا شکار تھیں تاہم پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

اداکار اور ہدایت کار سرتھ کمار نے لکھا کہ ’وجے اینٹونی اور فاطمہ کی بیٹی میرا کے انتقال کی خبر تصور سے باہر ہے، اللہ تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔