ہوم بلاگ صفحہ 7235

نیب قانون میں ترمیم سے خود کو این آر او ٹو دینے کی شرمناک کوشش، تحریک انصاف کا آج یوم سیاہ

0

اسلام آباد : نیب قانون میں ترمیم کیخلاف تحریک انصاف نے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا ، عمران خان نے کہا کہ مجرموں کےٹولےکی شرمناک کوششوں کی مزاحمت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیب قانون میں ترمیم کے ذریعے خود کو این آر او دوم دینے کی شرمناک کوشش پر پاکستان تحریک انصاف نے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا، پارٹی رہنماکالی پٹیاں باندھ کراحتساب کا نظام تباہ کرنے کی کوشش کواجاگرکریں گے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں امپورٹڈ حکومت کی ترامیم سےنظام احتساب دفن کرنےکی کوششوں پربریفنگ دی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نیب قانون میں ترامیم پر بھرپور مزاحمت اورفواد چوہدری ودیگرکوشرمناک سازش ، اہداف سے قوم کو تفصیلی آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔

عمران خان نے جماعتی ترجمانوں کو بھی معاملے کو سیاسی مباحثے کا حصہ بنانے کی خصوصی ہدایت کرتے ہوئے کہا نظام احتساب کی تباہی سازش سےمسلط کٹھ پتلیوں کاکلیدی ہدف تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ روزاول سےنشاندہی کر رہا ہوں انکےآنےکاواحدمقصد این آر او دوم ہے، چوروں کو این آر او دوم دیکر نظام احتساب کو باضابطہ دفن کرنے کا اہتمام ہے، بڑے چوروں نے نیب قانون بدل کر1200 ارب ہضم کرنے کی کوشش کی۔

انھوں نے کہا کہ بڑے چوروں کو لوٹ مارکی آزادی تیسری دنیامیں غربت کی بڑی وجہ ہے، 26سال بڑےچوروں کوقانون کےتابع اور نظام احتساب کی مضبوطی کیلئے جدوجہد کی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک طرف ملک نہیں سنبھل رہادوسری طرف چوری معاف کرائی جارہی ہے، اس کرپٹ سفاک گروہ نے پاکستان کی اخلاقیات تباہ کردی ہیں، اقتدار میں آکر،ادارے تباہ کرکے اپنی لوٹ مار کو بچانا کلچر بنا دیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مجرموں کے ٹولے کی شرمناک کوشش کی ہر سطح پر مزاحمت کریں گے۔

سابق باغی گسٹاوو پیٹرو کولمبیا کے نئے صدر منتخب

0

بوگوٹا: کولمبیا نے سابق باغی گسٹاوو پیٹرو کو ملک کا پہلا بائیں بازو کا صدر منتخب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق گوریلا گسٹاو پیٹرو کولمبیا کے انتخابات جیت کر بائیں بازو کے پہلے صدر بن گئے۔

جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں اتوار کو انتخابی عمل مکمل ہو گیا، عوام کو سابق باغی جنگجو کا سماجی اور اقتصادی تبدیلی کا وعدہ بھا گیا۔

بائیں بازو کے امیدوار گسٹاوو پیٹرو 50.47 فی صد ووٹ لے کر بائیں بازو کی جانب سے ملک کے پہلے صدر بنے۔ رئیل اسٹیٹ کے مقبول رہنما سے سیاست دان بننے والے مخالف امیدوار روڈلفو ہرنینڈز 47.27 فی صد ووٹ حاصل کر سکے۔

کولمبیا کے اکثر لوگوں نے غربت، دیہی تشدد، شہری جرائم اور مقامی بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے سابق گوریلا اور بوگوٹا کے سابق میئر گستاوو پیٹرو سے اپنی امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔

اتوار کو ہونے والے رن آف الیکشن میں برتری حاصل کرنے والے سابق جنگجو لیڈر جولائی میں بہت سے چیلنجوں کے درمیان اپنا عہدہ سنبھالیں گے، جن میں سے عدم مساوات اور مہنگائی بھی شامل ہیں اور جن پر ملک میں شدید عدم اطمینان پھیلا ہوا ہے۔

پیٹروو کا انتخاب کولمبیا کے لیے ایک بڑی تبدیلی کا نشان ہے، ایک ایسا ملک جہاں پہلے کبھی بائیں بازو کا صدر منتخب نہیں ہوا، اس لحاظ سے کولمبیا نے جنوبی امریکی ریاستوں پیرو، چلی اور ہونڈوراس میں بائیں بازو کی اسی طرح کی فتوحات کی پیروی کی ہے۔

نتائج آنے کے بعد اتوار کی رات فاتح امیدوار گسٹاوو پیٹرو نے ٹویٹ کیا کہ آج کا دن عوام کے لیے جشن کا دن ہے، جس مسرت کا سمندر آج اس ملک کے دل میں جاگزیں ہوا ہے، میری دعا ہے کہ سارے دکھ اس میں ڈوب جائیں۔

اپنی فتح کی تقریر کے دوران پیٹروو نے سب کے متحد ہونے کی اپیل کی، اور اپنے سخت ترین ناقدین کی طرف امن کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے کہا کہ کولمبیا کے مسائل پر بات کرنے کے لیے صدارتی محل میں حزب اختلاف کے تمام اراکین کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نیب میں پیش

0

لاہور: سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نیب میں پیش ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق واپڈا کے سابق چیئرمین مزمل حسین قومی احتساب بیورو میں پیش ہو گئے، جہاں نیب کی ایک رکنی تحقیقاتی ٹیم نے ان سے پوچھ گچھ کی۔

نیب کے مطابق مزمل حسین کے خلاف کرپشن اور پراجیکٹس سست روی کے باعث اربوں نقصان کی شکایات موصول ہوئی تھیں، واپڈا کو 3 سال کرپشن اور سست روی پر اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

نیب کا کہنا تھا کہ تربیلا فور پراجیکٹ میں 753 ملین ڈالر کی کرپشن کی نشان دہی کی جا چکی ہے، جب کہ کنٹریکٹرز کو زبردستی غلط ادائیگیاں بھی کرائی گئیں جس پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

خیال رہے کہ نیب کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کو اس سے قبل بھی طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے، آج پیر کو نیب آفس میں پیش ہو گئے، نیب نے انھیں ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

پیشی کے بعد سابق چیئرمین واپڈا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا مجھ پر لگنے والے الزامات غلط ہیں، میرے خلاف شکایت آئی تھی، نیب نے اس پر ویریفکیشن کرنا ضروری سمجھا، نیب نے جو پوچھا بتا دیا، لیکن کوئی سوالنامہ نہیں دیا گیا، میری طرف سے معاملہ صاف ہے، نیب جب بلائے گا آ جاؤں گا۔

مزمل حسین نے بتایا کہ تربیلا فور پراجیکٹ کی لاگت 750 ملین ہے، تو 753 ملین کی کرپشن کیسے ہو گئی، تربیلا 4 ڈیم توسیعی منصوبہ مدت سے پہلے مکمل ہوا تھا، منصوبے نے ایک سال میں لاگت بھی پوری کر لی۔

انھوں نے کہا ٹھیکیداروں کو وقت سے پہلے ادائیگیاں نہیں کی گئیں، 28 کروڑ یومیہ نقصان سے متعلق خبر بے بنیاد ہے، اس میں کوئی حقیقت نہیں۔

سابق چیئرمین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نہیں سمجھتا اس کیس کے پیچھے کوئی سیاسی محرکات ہیں۔

اب وزن کم کرنا نہایت آسان !! جانیے کیسے ؟

0

بڑھتی عمر کے ساتھ موٹاپا یا وزن کا بڑھنا زندگی کو اور بھی دشوار بنا دیتا ہے، جس کے سدباب کیلئے بہت سارے جتن کرنا پڑتے ہیں لیکن مستقل مزاجی کے فقدان کے باعث موٹاپا نہیں جاتا۔

اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو یہ آپ کی ہڈیوں، جوڑوں اور پٹھوں پر زیادہ دباؤ اور تناؤ ڈال سکتا ہے لہٰذا ضروری ہے کہ ورزش کو اپنا معمول بنایا جائے تاکہ نہ صرف ظاہری طور پر آپ فٹ نظر آئیں بلکہ آپ کی اندرونی صحت بھی برقرار رہے۔

ذیل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ کون سی ورزش آپ کے لیے فائدہ مند رہے گی جو آپ کے جوڑوں اور پٹھوں میں لچک کے ساتھ ساتھ طاقت بھی پیدا کرے گی۔

چہل قدمی:
انڈین ویب سائٹ این دی ٹی وی کے مطابق اگر آپ نے ابھی وزن کم کرنے کے لیے ورزش شروع کی ہے تو چہل قدمی بہترین طریقہ ہے۔ چہل قدمی جسم میں خون کی گردش بڑھاتی ہے، پھیپھڑوں کی صلاحیت میں بھی اضافہ کرتی ہے اور جسم میں دیگر افعال کو بھی بہتر کرتی ہے جس سے وزن تیزی سے کم ہو سکتا ہے۔

تیز دوڑنا:
جاگنگ چہل قدمی کے مقابلے میں وزن کم کرنے میں زیادہ مؤثر ہے لیکن اسے آہستہ آہستہ معمول میں شامل کیا جائے ورنہ یہ آپ کے جوڑوں اور تانگوں میں تناؤ کا باعث بن سکتی ہے۔ اپنے جسم کی لچک اور طاقت کو آہستہ آہستہ بڑھانا ضروری ہے۔

اسٹیشنری سائیکل:
سٹیشنری سائیکل آپ کے جسم کی لچک اور طاقت کو بغیر کسی دباؤ کے بڑھانے کا ایک اور بہترین طریقہ ہے۔ چونکہ سٹیشنری بائک کو اپنی سہولت کے مطابق روکا جا سکتا ہے، یہ سائیکل چلانے کا ایک صحت مند متبادل ہے۔

پش اپ:
ورزشیں جیسے پش اپس، سکواٹس وغیرہ زیادہ وزن کے حامل افراد کے لیے شروع میں تکلیف دہ ہو سکتی ہیں لیکن اگر انہیں معمول کا حصہ بنا لیا جائے تو وزن میں حیرت انگیز طور پر کمی ممکن ہے۔

تیراکی:
تیراکی اور پانی کی ایروبکس ابتدائی طور پر وزن کم کرنے کے بہترین طریقے ہیں۔

swimming | Definition, History, Strokes, & Facts | Britannica

ڈانس:
ڈانس ایک تفریح ہی نہیں بلکہ ایک بھرپور ورزش بھی ہے۔ رقص سے آپ لطف اندوز ہوتے اپنا وزن بھی کم کر سکتے ہیں۔

یوگا:
یوگا وزن کم کرنے کا ایک مقبول طریقہ ہے کیونکہ اس کے بےشمار طبی فوائد تو ہیں ہی لیکن یہ ذہنی طور پر بھی پُرسکون رکھنے میں مد دیتا ہے۔ جدید دور میں ذہنی اور جسمانی طور پر چاک و چوبند رہنے کے لیے یوگا کی ورزشوں کو بہترین خیال کیا جاتا ہے۔

یاد رکھیں کہ باقدعدگی سے ورزش کریں اور مصروف رہیں، مشروبات کو گھونٹ کھونٹ کر پیئیں بجائے اس کے کہ غٹاغٹ اسے انڈیل لیں۔

ہر بار کھانے سے پہلے پانی ضرور پیئیں اور کھانے کے بعد کوشش کریں کہ آدھے گھنٹے یا ایک گھنٹے بعد پانی پئیں۔ اس کے علاوہ کھانے کے ساتھ سلاد لازمی کھائیں، ہوسکے تو کھانے سے پہلے سلاد کھائیں یہ کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

بھارت: جنسی درندگی کا شکار 4 سالہ بچی چل بسی

0

نئی دہلی: بھارت میں زیادتی کا شکار ہونے والے چار سالہ بچی دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر(جانسٹھ) میں حیوانیت کی شکار ہونے چار سالہ بچی دوران علاج اسپتال میں چل بسی، ننھی بچی چار روز قبل گھر سے لاپتہ ہوئی تھی۔

پولیس چوکی میرا پور پولیس کے مطابق چار سال کی بچی بے ہوشی حالت میں سڑک کے کنارے پڑی ملی تھی، پولیس نے بچی کو اسپتال میں داخل کرایا اور اور چھان بین کا آغاز کیا، ابتدائی بیان کے مطابق بچی کو اس کا منہ بولا چاچا اپنے ساتھ گھر سے لے گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت : جنسی زیادتی کا شکار 6 سالہ بچی دوران علاج دم توڑ گئی

پولیس نے بچی کو گھر سے لے جانے والے نوجوان کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو اس نے لڑکی کو تانترک نامی شخص کے حوالے کرنے کا انکشاف کیا، متاثرہ لڑکی کی والدہ نے سونی کشیف اور اس کے ساتھی کے خلاف پہلے ہی مقدمہ درج کرادیا تھا۔

مقامی پولیس کے مطابق زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی میرٹھ کے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی، پولیس نے سنگین واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

امریکا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ: 15 سالہ لڑکا ہلاک متعدد زخمی

0
فائرنگ

امریکا میں اندھادھند فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 15 سالہ لڑکا ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے، ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں میوزک شو کے دوران فائرنگ ہوئی جس سے جانی نقصان ہوا، فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں پولیس افسر بھی شامل ہے جبکہ حملہ آورفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچ گئی، جس کے بعد لوگوں نے بھاگ کر جان بچائی، پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی تلاش جاری ہے جلد ہی حراست میں لے لیا جائے گا۔

اس واقعے سے تین روز قبل بھی امریکی ریاست الاباما کے شہر ویسٹاویا ہلز کے چرچ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ امریکا میں 2022 میں گن وائلنس سے18 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ ہفتے اسکول، یونیورسٹی اور اسپتال میں فائرنگ سے کئی افراد ہلاک ہوچکے ہیں اوران واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ مجموعی طور پرامریکا میں 15 مئی سے اب تک سفید فام نوجوان کی فائرنگ سے 10 سیاہ فام ہلاک ہوئے چکے ہیں جبکہ گزشتہ دنوں امریکی ریاست لوزیانا کی یونیورسٹی میں تقریب کےدوران فائرنگ سےایک خاتون ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئےہیں فائرنگ کا واقع یونیورسٹی کے گریجویشن ہال میں ہوا، جہاں ہائی اسکول کی گریجویشن تقریب جاری تھی۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایک ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ کے بعد، جس میں گزشتہ ہفتے 19 بچوں اور دو اساتذہ کی جانیں گئیں، جب ایک 18 سالہ مسلح لڑکا سکول کی عمارت میں داخل ہوا اوراندھا دھند فائرنگ کر دی۔ بہت سے سیاست دانوں، عوامی شخصیات نے کہا کہ امریکی حکومت کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ بڑے پیمانے پر فائرنگ دوبارہ نہ ہو۔

فرانسیسی صدر میکرون کو اقتدار سے محرومی کا خطرہ لاحق

0

پیرس: فرانسیسی صدر امانوئیل میکرون نے پارلیمان میں اکثریت کھو دی۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون پارلیمینٹ میں اکثریت کھو بیٹھے، پارلیمنٹ میں مکمل اکثریت کے لیے میکرون کو 289 سیٹیں درکار ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے پارلیمانی انتخابات میں کوئی بھی جماعت واضع اکثریت حاصل نہیں کر سکی ہے۔

میکرون اپنی دو سو نواسی نشستوں پر اکثریت بحال نہیں رکھ سکے، 44 سالہ میکرون کو اقتدار کو جاری رکھنے کے لیے انتخاب کے اس مرحلے میں ٹیکس میں کٹوتی، ویلفیئر اصلاحات اور ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کرنا تھا۔

میکرون کی جماعت 577 میں‌ سے 245 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ فرانسیسی وزیرِ اعظم الزبتھ بورن نے انتخابی نتائج کو ملک کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے صدر میکرون کو اتحادی تلاش کرنے کا مشورہ دے دیا۔

واضع رہے میکرون رواں سال اپریل میں دوسری مدت کے لیے صدر منتخب ہوئے تھے۔

پاکستان میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا

0

اسلام آباد : پاکستان کے مختلف شہروں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا، حیدرآباد میں کورونا کی شرح سولہ اور کراچی میں دس فیصد سے زائد ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا، مختلف شہروں میں کورونا کیسز میں پھر سے اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے این آئی ایچ نے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی شرح 1.53 فیصد ریکارڈ کی گئی، گزشتہ 24 گھنٹے میں 171 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

این آئی ایچ کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کی بلند ترین 16.67 فیصد شرح حیدر آباد میں جبکہ کراچی میں کورونا کی شرح 10.08 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

اسلام آباد میں کورونا کی شرح 2.27، لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ایبٹ آباد میں1.20 فیصد ، مردان میں 3.39

آشیانہ اور رمضان شوگر ملز ریفرنسز: وزیر اعظم شہبازشریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور

0

لاہور : احتساب عدالت نے آشیانہ اور رمضان شوگر ملز ریفرنسز میں وزیر اعظم شہبازشریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت وزیر اعظم شہبازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف آشیانہ ہاؤسنگ اور رمضان شوگرملز کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت احتساب عدالت کےجج اسدعلی اعوان نے کی۔

وزیراعظم شہبازشریف احتساب عدالت میں پیش ہوئے تاہم وزیراعلی پنجاب نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

احتساب عدالت میں ملزمان کی حاضری سےمستقل استثنیٰ کی درخواست پر دلائل دیئے گئے ، وکیل وزیراعظم امجد پرویز نے کہا کہ مؤکل بیرون ملک گئےتوعدالت انکومستقل حاضری معافی دےچکی ہے، اس وقت شہباز شریف کا پلیڈر ایڈووکیٹ محمد نواز کو مقرر کیا گیا تھا۔

وکیل امجد پرویز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف وزیراعظم اور مختلف اہم امور میں مصروف رہتے ہیں، پہلےنیب پراسیکیوٹر نے کہا یہ حاضری سےاستثنیٰ کاغلط استعمال کر رہے ہیں، وزیراعظم بننےکےبعدبھی 2بارعدالت کےاحترام میں پیش ہوئے ، جب تک کیس چلتا رہے گاان کا پلیڈر پیش ہو گا۔

شہہباز شریف کے وکیل نے مزید کہا کہ عدالت نےجب طلب کیا تب شہبازشریف پیش ہوئے، استدعا ہے کہ عدالت شہبازشریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

نیب پراسیکیوٹر نےمستقل حاضری معافی کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گزشتہ 6ماہ سے کیس آگے نہیں بڑھ سکا، استثنیٰ دینے کے بعد کیس تیزی سےآگے نہیں بڑھ سکے گا، احتساب عدالت استثنیٰ کی درخواست مستردکرے۔

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ مقدمےکےاس مرحلےپرملزم کا پیش ہونا ضروری ہے، کوئی ایسی ایمرجنسی نہیں ہے یہ پیش نہ ہو سکیں۔

دوران سماعت وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اگر اجازت ہوتو کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں، میں نے کبھی بلاجواز ناغہ نہیں کیا، جب بھی عدالت لگی میں حاضر ہوا،یہ میرا فرض بھی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ درخواست دینے کا مقصد صرف یہ ہے کہ میری ذمہ داری بڑی ہے، مجھے آئی ایم ایف،بلوچستان،بجٹ ودیگر امور پرمیٹنگز میں شامل ہونا ہوتا ہے ، قومی ذمہ داریاں نبھا رہا ہوں اس لیے یہ درخواست دی، ورنہ میں کبھی مستقل حاضری معافی کی درخواست نہ دیتا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں تو خود اس کیس میں پیش ہوا، مجھے دوبارہ اسی کیس میں گرفتار کر لیا گیا، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ جب آپکی اس حوالے سے متعلقہ بات آئے گی تو تب ہم دیکھیں گے، ابھی تو آپ کی مستقل حاضری معافی کی درخواست کو دیکھنا ہے۔

شہبازشریف نے بتایا کہ 18کروڑ کا نالہ تعمیر کر کے مل کو فائدہ پہنچانے کا الزام ہے ، اس طرح کے اربوں روپے کے نالے میں نے بنوائے ، بچوں کی مل کو فائدہ پہنچانا ہوتا تو 92 سے شوگر ملز قائم ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجٹ منظوری میں باقی اسکیموں کی طرح منظور نہیں کی جاتی تو ایک دھیلہ بھی خرچ نہ ہوتا ، یہ اس وقت کی کابینہ کی منظوری سے بنوائی گئی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے عدالت میں سابقہ کارکردگی کا کتا بچہ پیش کرتے ہوئے کہا خدانخواستہ میں نے چند کروڑروپے کی خیانت کرنا ہوتی تویہ کرتا، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہایہ کتابچہ ہمارے پاس بھی موجود ہے۔

شہبازشریف نے نیب پراسیکیوٹر سے گفتگو میں کہا کہ نہیں نہیں آپ دوبارہ لے لیں، آپ اگلے صفحہ پر آ جائیں تو میں مزید واضح کردوں ، جس پرفاضل جج کا کہنا تھا کہ آپ آہستہ آہستہ سارا کتابچہ ہی پڑھوا دیں گے ، فاضل جج کی اس بات پر عدالت میں قہقہہ لگ گیا۔

وزیراعظم نے کہا شوگر کا ریٹ جس وقت زیادہ تھا تو میں نے ایتھنول اور گنے کی قیمت نہیں بڑھائی، جس پر فاضل جج محمد ساجد علی نے استفسار کیا کیا یہ آپ کے کیس سے متعلقہ ہے۔

شہبازشریف نے جواب میں کہا کہ جی بالکل یہ اس کیس سے متعلقہ ہے، میں نے اس وقت لاہور ہائی کورٹ میں اس پر ڈیوٹی نہیں لگنے دی، 2019میں تحریک انصاف کی حکومت نے اس پر ڈیوٹی ختم کرنے کا کہا۔

فاضل جج نے وزیراعظم سے مکالمے میں کہا کہ آپ اپنے کیس سے متعلق بات کریں کوئی سیاسی بات کا فائدہ نہیں ہے، جس کے بعد عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف کو جانے کی اجازت دے دی۔

لاہور کی احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا، بعد ازاں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے وزیر اعظم شہبازشریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے کہا بطوروزیراعظم عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا، پلیڈرزمقرر کرنے کی ہدایت دے اور کیس کی سماعت5جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

کویت میں 10ممالک کے تمام شہریوں کا داخلہ مکمل بند کرنے پر غور

0

کویت سٹی : کویتی حکومت ملک میں موجود غیرملکیوں کے معاملات اور دیگر مسائل کے پیش نظر دس ملکوں کے ویزے مکمل طور پر بند کرنے کا سوچ رہی ہے۔

اس حوالے سے غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت کی وزارت داخلہ اس وقت تقریباً 10 ممالک کے لیے ہر قسم کے ویزوں کو روکنے کی تجویز کا بغور مطالعہ کر رہی ہے۔

ان ممالک میں سے اکثریت کا تعلق افریقہ سے ہے جن میں مڈغاسکر، کیمرون، آئیوری کوسٹ، گھانا، بینن، مالی اور کانگو شامل ہیں جبکہ دیگر 3 ممالک افریقہ کے علاوہ ہیں۔

میڈیا کے مطابق باخبر سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس رجحان کی وجہ ان ممالک کے شہریوں کی تعداد ہزاروں میں ہونے کے باوجود ان ممالک میں سے زیادہ تر کے لیے ملک کے اندر سفارت خانوں کی عدم موجودگی ہے۔

کویت کا 10 ممالک کے لئے ہر قسم کے ویزے بند کرنے پر غور

اسی وجہ سے ان ممالک کے ایسے شہریوں کو جن کے خلاف عدالتی کارروائیوں کے ذریعے رہائشی قانون کی خلاف ورزی، ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ، نشہ آور ادویات اور غیراخلاقی کاموں میں ملوث ہونے کی وجہ سے ملک بدری میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ذرائع نے نشاندہی کی کہ ان ممالک کے شہریوں سے خلاف ورزی کرنے والوں کو ڈی پورٹ کرنے کے عمل کو جو چیز پیچیدہ بناتی ہے وہ یہ ہے کہ ان میں سے کچھ جان بوجھ کر اپنے پاسپورٹ چھپاتے، تلف یا ضائع کر دیتے ہیں۔

ان کے اس عمل سے سکیورٹی سروسز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ ان ممالک کے کویت کے اندر سفارت خانے نہیں ہیں جو ایسے افراد کے لیے سفری دستاویزات بنانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں جو انھیں ملک چھوڑنے کے قابل بناتے ہیں۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وزارت داخلہ نے مملکت سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات دونوں میں ان میں سے کچھ ممالک کے سفارت خانوں کا سہارا لے کر ایسے لوگوں کی سفری دستاویزات حاصل کیں جو طویل عرصے سے جلاوطنی کی قید میں ہیں اور جن کا تعلق ان ممالک سے ہے اور اس میں کامیاب ہوئے اور پھر انہیں ان کے ملکوں میں بھیج دیا گیا۔

ذرائع نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ان ممالک کی اکثریت کے پاس اپنے ملک بدر کیے گئے شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے ان کے لیے براہ راست یا ٹرانزٹ کے ذریعے بھی پروازیں نہیں ہیں۔