پیر, جون 9, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 8213

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے سے قبل قومی ٹیم کو دھچکا

0

راولپنڈی: نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ سے قبل قومی ٹیم کے اہم بیٹر انجری کا شکار ہوگئے۔

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوئے۔ فیلڈنگ پریکٹس کے دوران حارث سہیل لیگ اسپنر شاداب خان سے ٹکرا گئے تھے۔

حارث سہیل کو کندھے میں انجری ہوئی ہے، قومی بیٹر کو ابتدائی اسکین کیلئے مقامی اسپتال لے جایا گیا تھا۔

حارث سہیل کی پہلے ون ڈے میں شرکت کا فیصلہ مزید اسکین کے بعد ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث سہیل کی پہلے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز کل سے ہوگا۔ ون ڈے اسکواڈ کیلئے پاکستان ٹیم میں 6 اسپیشلسٹ کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

پاکستان اور نیوزی کے درمیان پانچ ون ڈے میچزکی سیریز کے ابتدائی دو میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

ترک صدر نے عوام کیلیے گیس مفت کر دی

0

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے عوام دوست اقدام اٹھاتے ہوئے گیس مفت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترک صدر نے گھریلو صارفین کے لیے مفت گیس فراہمی کا اعلان کر کے عوام کے دل جیت لیے۔ گھریلو صارفین کو ایک سال تک مفت گیس فراہم کی جائے گی۔

ترک میڈیا کے مطابق گھریلو صارفین کو ایک سال تک ماہانہ پچیس کیوبک میٹر گیس مفت ملے گی۔ صدرطیب اردگان نے بحیرہ اسود کے گیس ذخائر سے پیداوار شروع ہونے پر اعلان بھی کیا ہے۔ ان ذخائر سے ملکی سالانہ ضرورت کا تیس فیصد پورا ہو گا۔

صدر اردوان کے اس عوام دوست اقدام سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے صدر کے اس فیصلے کو سہراتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

نواز شریف کے استقبال سے لندن والے پریشان، پابندی لگوانے کا اشارہ دے دیا

0
نواز شریف

لندن: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے استقبال سے لندن والے پریشان آگئے اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندی لگوانے کا اشارہ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف عمرہ کی ادائیگی کے بعد لندن واپس پہنچے تو ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے سامنے کارکنان نے ان کا استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

مقامی کونسلر نے ایون فیلڈ کے سامنے ہجوم اور مظاہروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کونسلر نے کہا کہ ایون فیلڈ کے سامنے سیاسی سرگرمیوں پر پابندی لگوانا چاہتے ہیں، ہجوم سے متعلق پولیس سے بات کررہے ہیں۔

کونسلر فشر نے کہا کہ رہائشگاہ کے سامنے مظاہروں سے مقامی رہائشی متاثر ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رہائشگاہ کے سامنے مظاہروں سے مقامی رہائشی متاثر ہوتے ہیں، نواز شریف کا استقبال کریں اور جلد از جلد خالی کریں۔

مقامی کونسلر نے کہا کہ نواز شریف کو میرا پیغام دیں کہ ہم نظر رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف لندن سے سعودی عرب عمرے کی ادائیگی کے لیے پہنچے تھے۔

بنوں میں باپ نے چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

0

بنوں میں باپ نے مبینہ طور پر چار بچوں کو قتل کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بنوں کے علاقے تھانہ ڈومیل کی حدود سے پانچ لاشیں برآمد ہوئیں، مبینہ طور پر ایک شخص نے چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ جائے وقوع سے پستول اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے جبکہ مقتول کی شناخت کلیم اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

بھائی نے بتایا کہ کلم اللہ کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی ٹائر پنکچر کی دکان چلاتا تھا اور ذہنی طور پر بہت پریشان تھا۔

ڈی پی او ضیا الدین احمد کا کہنا ہے کہ کلیم اللہ نے پہلے بچوں کو قتل کیا پھر خود کو گولی مار لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ 302 کے تحت بچوں ک یماں کی مدعیت میں شوہر کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں خاتون نے موقف اپنایا کہ کلیم اللہ کا دماغی توازن درست نہیں تھا وہ دوائی لے رہا تھا۔

محب مرزا کا تنقید کرنے والے صارف کو جواب

0
محب مرزا

کراچی: پاکستان شوبز کے اداکار محب مرزا کو صنم سعید سے شادی کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

حال ہی میں محب مرزا نے ساتھی اداکارہ صنم سعید سے شادی کا انکشاف کرتے ہوئے سب کو حیران کر دیا تھا تاہم اس خوبصورت جوڑی کو شادی کے بعد ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شادی کا راز کھولنے کے بعد محب مرزا نے عیدالفطر کے موقع پر اہلیہ صنم سعید کی ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس پر صارفین نے اُنہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ محب نے اپنی پہلی اہلیہ آمنہ شیخ کے ساتھ غلط کیا ہے۔

تاہم محب مرزا اور صنم سعید کے مداحوں نے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے تصاویر کو بےحد پسند کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’اللہ آپ کو اور آپ کی فیملی کو صدا خوش رکھے اور صحت کی دولت سے نوازے، خوش رہیں آباد رہیں، آمین۔

یاد رہے کہ حال ہی میں محب مرزا اور صنم سعید نے اپنی شادی کی تصدیق تھی۔ محب مرزا آمنہ شیخ جبکہ صنم سعید اس سے قبل فرحان حسن کی اہلیہ تھیں تاہم انہوں نے کچھ عرصہ قبل علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

ن لیگ کے دو وفاقی وزرا ایوان میں لڑ پڑے

0

اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ن لیگ کے دو وفاقی وزرا ایوان میں لڑ پڑے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ن لیگی وزرا مرتضیٰ جاوید عباسی اور جاوید لطی کے درمیان تلخ کلامی اور گالم کلوچ ہوئی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، قمر زمان کائرہ اور آغا رفیع اللہ نے اس دوران بیچ بچاؤ کروایا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تلخ کلامی جاوید لطیف کو ایوان میں بات کرنے کی اجازت نہ دینے پر ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، بلاول بھٹو سمیت دیگر ارکان نے خطاب کیا تھا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم اپنی جگہ ہے لیکن آئین سے انحراف کرکے پنجاب الیکشن کے لیے فنڈز جاری نہیں کرسکتے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں تحلیل نہ کی جاتیں تو اتنی خرابی پیدا نہ ہوتی اور ملک میں ایک ساتھ انتخابات ہوتے، اسمبلیوں کی تحلیل ملک میں افرا تفری پھیلانے کی کوشش تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق 47.4 ارب انتخابات پر اور دیگر اخراجات 14 ارب کے ہوں گے، ای سی کے مطابق عام انتخابات پر مجموعی طور پر 61 ارب سے زائد اخراجات آئیں گے۔

 

’ججز کی جانب سے توہین پارلیمنٹ ہوئی ہے‘

0

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چندعناصرکی ضدکی وجہ سےباربارپارلیمان کی توہین کی جا رہی ہے میرےخیال میں ججزکی جانب سےتوہین پارلیمنٹ ہوئی ہے پارلیمان کے حکم کو نہ مانناآئین کی خلاف ورزی ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارےملک میں چنددنوں سےڈرامہ چل رہا ہے سپریم کورٹ کی جانب سے اقلیتی فیصلےکو ماننے کا حکم دیا جا رہا ہے آئین میں 90روز میں انتخابات کی شق ہم نے نہیں کسی اور نے چھوڑی، عدالتی حکم کےباوجودپنجاب میں 5سال سے بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا کام آئین کی تشریح کرنا ہے آئین میں تبدیلیاں لانا نہیں یہ تاثر پیدا کیا جا رہا ہےکہ ہم آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں چند عناصر کی ضد کی وجہ سے باربار پارلیمان کی توہین کی جارہی ہے سپریم کورٹ اقلیت کےفیصلےکواکثریت پرمسلط کرنےکی کوشش کررہی ہے عدالت کیسےحکم کرسکتی ہےکہ پارلیمان کا فیصلہ چھوڑ کر اقلیت کافیصلہ مانیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سپریم کورٹ وزیراعظم کوحکم کررہی ہےکہ آئین کی خلاف ورزی کریں پیپلزپارٹی نےقوم کو آئین دیا ہے وہ کیسے آئین کی خلاف ورزی کرے گی عدالت وزیراعظم کو کیسےحکم دے سکتی ہےکہ منی بل کے معاملے پر ایوان میں نہ جائیں عدالت جوحکم کررہی ہےیہ بنیادی جمہوری قوانین کیخلاف ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹیوکی اتھارٹی کیسےہوسکتی ہےکہ عوام کاپیسہ کہاں خرچ کرنا ہے یہ مقدس ایوان کی ذمہ داری ہےکہ عوام کاپیسہ کہاں خرچ کرناہے پارلیمان اس قسم کےاقدامات سےروکتی ہے تو کیسے اس کو مانا جا سکتا ہے ہم کل بھی اس ادارے کیساتھ کھڑے تھے اور آج بھی اس ادارےکیساتھ ہیں وہ ادارہ جس کی ہم عزت کرتے ہیں انہوں نےانصاف دلاناہے۔

موبائل فون بچانے کیلیے خاتون چلتی بائیک سے کود گئی، ویڈیو وائرل

0

بھارت میں موبائل فون بچانے کی خاطر خاتون نے چلتی بائیک سے چھلانگ لگادی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بنگلور میں موٹر سائیکل سوار نے خاتون کو ہراساں کرنے اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی تو اس نے چلتی بائیک سے چھلانگ لگادی۔

یہ واقعہ یلہنکا نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی حدود میں 21 اپریل کو پیش آیا۔

خاتون نے شہر کے اندرا نگر علاقے میں بائیک کی سواری بک کرائی تھی جب ڈرائیور نے مبینہ طور پر ون ٹائم پاس ورڈ چیک کرنے کے بہانے اس کا فون لے لیا اور غلط سمت کی طرف گاڑی چلانے لگا۔

فوٹیج میں خاتون کو تیز رفتار موٹر سائیکل سے چھلانگ لگاتے اور فوراً مخالف سمت میں بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

لڑکی کے ہاتھوں اور ٹانگوں میں چوٹیں آئی تھیں۔ چونکہ اس نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا، وہ سر اور چہرے پر بڑی چوٹوں کے بغیر بچ گئی۔ اس کے بعد متاثرہ نے ان سے ایک موبائل لیا اور اپنے گھر والوں اور دوستوں کو واقعے کے بارے میں مطلع کیا۔

پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے ملزم کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں دے دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا چیف جسٹس سمیت تمام ججز کو خط لکھنے کا فیصلہ

0
اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے چیف جسٹس سمیت تمام ججز کو خط لکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ججز کو خط لکھ کر ایوان کے جذبات سے آگاہ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں چیف جسٹس اور ججز کو آج ہی خط لکھنے کی کوشش کروں گا ارکان کےجذبات کی صحیح ترجمانی کرتےہوئےخط لکھوں گا۔

اسپیکر نے چیف جسٹس کے نام خط لکھنے پر ایوان سے رائے طلب کی جس پر ایوان نے چیف جسٹس و ججز کو خط لکھنے کی تجویز کی حمایت کی۔

راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ایوان مسلسل ہیجانی کیفیت میں مبتلا ہے پارلیمان میں سپریم کورٹ کے حوالے سے تقریریں ہوئی ہیں اس حوالے سے قرارداد بھی پیش کی جا چکی ہے۔

منال خان کا منیب بٹ کے ساتھ کام کرنے سے انکار

0
منیب بٹ

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ منال خان نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔

اداکار منیب بٹ اور ایمن خان نے عید اسپیشل شو میں شرکت کی جہاں میزبانی کے فرائض فیصل قریشی نے انجام دیے اور ایک سیگمنٹ میں منیب بٹ کو کٹہرے میں کھڑا کیا گیا۔

فیصل قریشی نے منیب بٹ سے پوچھا کہ ایمن اور منال کے ساتھ کام کرنا تو چاہتے ہیں لیکن آپ کو ایک ساتھ کاسٹ کرنے کے لیے کوئی آفر نہیں کررہا۔

منیب بٹ نے کہا کہ ’نہیں ایسا نہیں ہے بہت آفرز آئی ہیں، منال خان کے ساتھ تو تین چار ماہ پہلے بھی آفر آئی تھی تو منال خان نے منع کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ منال کے انکار کرنے کی وجہ یہ تھی کہ رمضان سیریل چل رہی تھیں اور ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کام میں ویسے بھی کمفرٹ ایبل نہیں ہوتے۔۔

اس سے قبل منیب نے کہا تھا کہ وہ منال خان کے ساتھ کام کرنا پسند نہیں کریں گے کیونکہ دونوں بہنیں اتنی ملتی جلتی نظر آتی ہیں کہ سامعین کے لیے ان میں فرق کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہ دیگر اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہوں گے جیسے کہ رمشا خان جو ان کی اہلیہ کی اچھی دوست ہیں۔

واضح رہے کہ ایمن اور منال کی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فین فالوونگ ہے اور وہ الگ الگ متعدد کامیاب پروجیکٹس میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں تاہم دونوں نے ساتھ کسی پروجیکٹ میں کام نہیں کیا۔