ہفتہ, جون 28, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 8955

رنبیر کپور نے پاکستان میں کام کرنے کی خبروں پر وضاحت دے دی

0

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے پاکستان میں کام کرنے سے متعلق خبروں پر وضاحت دے دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار رنبیر کپور حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ’میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا میں سعودی عرب فلم فیسٹیول میں گیا تھا جہاں پاکستانی فلم ساز مجھ سے پوچھ رہے تھے کوئی اچھا موضوع ہو تو آپ اداکاری کریں گے لیکن میں یہ نہیں چاہتا تھا کہ یہ بات کسی بھی طرح متنازع بنیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے فلمیں فلمیں ہی ہیں اور آرٹ ایک فن ہے جس کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔

رنبیر کپور نے کہا کہ میں نے پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں کام کیا ہے اور پاکستان کے بہت سے فنکاروں راحت فتح علی خان، عاطف اسلم کو جانتا ہوں جو ہماری فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگاتے ہیں۔

تاہم اداکار نے کہا کہ فن کسی کے ملک سے بڑا نہیں ہے میرے لیے پہلا میرا ملک ہے لیکن فن کا احترام کرتا ہوں۔

بھارتی اداکار نے مزید کہا کہ اگر کسی ملک کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے نہیں ہیں تو میری پہلی ترجیح اپنا ملک ہی ہوگا۔

علاوہ ازیں رنبیر کپور نے پاکستانی فلم انڈسٹری کو ریکارڈز پرجیکٹس بنانے پر مبارک باد بھی دی تھی۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور کی فلم شمشیرا باکس فلاپ ثابت ہوئی تھی جبکہ بومبے ویلویٹ، بے شرم، سانوریاں، راکٹ سنگھ بھی فلم بینوں کی توجہ حاصل نہیں کرسکی تھیں۔

  رنبیر کپور ان دنوں اپنی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ شردھا کپور بطور ہیروئن اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

ترانوے ویں قسط: پُر اسرار ہیروں والی گیند اور دہشت بھری دنیا

0

نوٹ: یہ طویل ناول انگریزی سے ماخوذ ہے، تاہم اس میں کردار، مکالموں اور واقعات میں قابل ذکر تبدیلی کی گئی ہے، یہ نہایت سنسنی خیز ، پُر تجسس، اور معلومات سے بھرپور ناول ہے، جو 12 کتابی حصوں پر مشتمل ہے، جسے پہلی بار اے آر وائی نیوز کے قارئین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ اقساط پڑھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں

جب تینوں کنارے کی طرف چل پڑے تو انھیں پیچھے جیکس کی بلند آواز سنائی دی، وہ کہہ رہا تھا کہ یہاں شارکس بھی ہیں اس لیے بچ کر رہنا۔ شارک مچھلی کنارے تک بھی آ جاتی ہے، اس لیے جب بھی پانی میں کٹار دیکھ لو تو فوراً دوڑ لگاؤ۔ یہ کہہ کر وہ ہنسنے لگا تھا، جب کہ جبران نے بے ساختہ اپنے قدموں کی طرف دیکھا اور کہا: ’’کیا اس نے شارک کی بات کی ہے؟‘‘ فیونا نے سنجیدگی سے اثبات میں سر ہلایا۔ تینوں نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا اور پھر بغیر کچھ کہے کنارے کی طرف دوڑ لگا دی، پانی گرتے پڑتے وہ ریتیلے ساحل پر پہنچ کر رک گئے، اس بھاگم بھاگی میں تینوں خوب بھیگ گئے تھے۔

دانیال نے منھ بنا کر کہا: ’’مجھے تو یہ شخص بہت نا معقول لگا۔‘‘ تینوں آس پاس نگاہیں دوڑانے لگے، دانیال نے ایک طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ’’وہ تین چوٹیاں تمھارے خواب والی تو نہیں ہیں!‘‘

فیونا نے دیکھا اور مسکرا کر کہا کہ بالکل یہی ہیں، ہم درست مقام پر ہیں۔ ’’تو موتی کہاں ملے گا؟‘‘ جبران شرٹ اتار کر اس سے پانی نچوڑنے لگا اور پھر اپنی کمر پر اسے پھیلا دیا تاکہ دھوپ میں سوکھ جائے۔ فیونا بولی کہ اسے چند منٹ کے لیے کہیں ٹھہر کر سوچنا ہوگا۔ ایک جگہ خود رو گھاس دیکھ کر وہ بیٹھ گئی، جب کہ دانیال اور جبران سمندری خول ڈھونڈنے چلے گئے۔ فیونا نے آنکھیں بند کر لیں، اور چند منٹ بعد اس نے دانیال کی آواز پر آنکھیں کھول دیں۔ ’’کیا تم نے کچھ دیکھا؟‘‘ دانیال نے ایک خوب صورت سمندری خول اس کی طرف بڑھاتے ہوئے پوچھا۔ فیونا نے بتایا کہ انھیں مزید آگے جانا ہوگا، وہ جگہ جتنی زیادہ قریب ہوگی، اتنا زیادہ اس کے بارے میں خیال واضح ہوگا۔ فیونا نے دانیال کے ہاتھ سے خول لے کر کہا یہ بہت پیارا ہے۔ وہ گیلے جوتوں کے ساتھ ریت پر بڑی مشکل سے چل رہے تھے۔ جبران نے کہا: ’’علاقے کے اندر چلتے ہیں، وہاں درخت ہیں، سایہ ہے اور زمین بھی سخت دکھائی دے رہی ہے، وہاں چلنا آسان ہوگا۔‘‘

فیونا بولی: ’’اچھا خیال ہے، مجھے انگور کی بیلیں دکھائی دے رہی ہیں جو درختوں کی شاخوں سے لپٹی ہیں۔ اور وہ دیکھو، پتے کتنے بڑے ہیں، ہاتھی کے کان جتنے، اتنے بڑے پتے میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھے۔‘‘

اچانک جبران چلایا: ’’یہ دیکھو زمین کی طرف، اف، اتنے حشرات ہیں یہاں، اس سے تو بہتر ریت پر چلنا ہے۔‘‘

دانیال اور فیونا نے نیچے دیکھا، فیونا نے لاپرواہی سے کہا: ’’بچھوؤں کے درمیان سے گزرنے کے بعد مجھے ان چھوٹے حشرات سے ڈر نہیں لگ رہا۔‘‘

’’نہیں، سارے چھوٹے نہیں ہیں۔‘‘ جبران نے کہا اور ایک باریک چھڑی اٹھا کر فیونا کو دکھانے لگا۔

’’ارے یہ تو بہت بڑے ہیں۔‘‘ دانیال حیران ہو گیا۔ ’’یہ ہے کیا، کیا یہ کاٹتے ہیں؟ میرے خیال میں جبران ٹھیک کہتا ہے، میں بھی ریت پر چلنے کو ترجیح دوں گا۔‘‘
فیونا نے کچھ دیر غور سے دیکھنے کے بعد کہا: ’’یہ گینڈوں کے بھنورے ہیں، میں نے ٹی وی پر ان کے بارے میں دیکھا تھا، یہ بڑے تو ہیں لیکن کاٹتے نہیں ہیں۔‘‘ یہ کہہ کر وہ چند لمحوں کے لیے ٹھہری اور پھر بولی: ’’ہمیں جنگل میں اس سے کہیں زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ چلنا ہوگا۔‘‘

چلتے چلتے دانیال کی نظریں ایک سیاہ رنگ کے توتے پر پڑ گئیں، اس نے دونوں کو متوجہ کیا، تینوں کو بڑی حیرت ہوئی۔ دانیال نے کہا: ’’میں نے کبھی سیاہ رنگ کا توتا نہیں دیکھا، عموماً سرخ، سبز، نیلے، پیلے اور شوخ رنگوں کے دیکھے ہیں، مجھے لگتا ہے درخت پر کوئی اور چیز ہے۔‘‘

فیونا نے کہا کہ یہ سیاہ توتے نہیں، پھل کھانے والے چمگادڑ ہیں۔‘‘

عین اس لمحے درختوں سے یہ لٹکنے والی مخلوق بڑی تعداد میں اڑ کر آئی اور ان کے سروں پر منڈلانے لگی۔ جنگل ان کی چیخوں سے گونج اٹھا، تینوں نے گھبرا کر ساحل کی طرف دوڑ لگا دی۔ دانیال ہانپتے ہوئے بولا: ’’مجھے چمگادڑوں سے سخت چڑ ہے، مجھے یہ اور گینڈوں کے بھنورے ایک آنکھ نہیں بھائے۔‘‘

فیونا نے کہا: ’’ٹھیک ہے، ہمیں کچھ دور تک ریت ہی پر چلنا ہوگا، ہم قریب پہنچ گئے ہیں، وہ جو ابھری ہوئی چٹانیں نظر آ رہی ہیں، میرے خیال میں موتی وہیں کہیں ہے۔‘‘

(جاری ہے…)

اٹلی کشتی حادثہ: پاکستان ہاکی ٹیم کی کھلاڑی شاہدہ رضا بھی جاں بحق ہوگئیں

0

کراچی: اٹلی کشتی حادثے میں پاکستانی ہاکی ٹیم کی خاتون کھلاڑی بھی جاں بحق ہوگئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کشتی حادثے میں پاکستانی ہاکی ٹیم کی خاتون کھلاڑی شاہدہ رضا زندگی کی بازی ہارگئیں ہیں، ہاکی فیڈریشن نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر ، سیکرٹری جنرل حیدر حسین، چیئرپرسن ویمنز ہاکی ونگ سیدہ شہلا رضا اور جی ایم ویمنز ونگ تنزیلہ عامر چیمہ نے سابق انٹر نیشنل ویمنز ہاکی پلیئر شاہدہ رضا کے حادثے کے نتیجے میں انتقال پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی ہے۔

صدر بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن امجد ستی کا کہنا ہے کہ شاہدہ رضا کا تعلق کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ سے تھا، شاہدہ رضا قومی ہاکی ٹیم کے ہمراہ کئی انٹرنیشنل میچز کھیل چکی تھیں۔

ادھر ترجمان دفتر خارجہ نے بھی اٹلی کے ساحل پر کشتی الٹنے کے واقعے میں دو پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سفیر نے کشتی ڈوبنے کے واقعے میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کی تردید کر دی

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افسوسناک واقعے میں دو پاکستانی زندگی کی بازی ہارگئے، دونوں پاکستانیوں کی شناخت ان کے اہل خانہ نے کی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ کشتی میں تقریباً 250 افراد سوار تھے، جن میں 40 پاکستانی شامل تھے، اور ملنے والی جن لاشوں کی شناخت ہوئی تھی ان میں 28 پاکستانی بھی تھے۔

رپورٹس کے مطابق ترکی سے روانہ ہوئی کشتی میں 200 افراد سوار تھے، کشتی اس وقت تباہ ہوئی جب اس نے اٹلی کے جنوبی علاقے کروٹون میں لنگر انداز ہونے کی کوشش کی۔

اینٹی کرپشن کا چھاپہ سابق مشیر زراعت پنجاب کے گھر سے کروڑوں روپے برآمد

0

مظفرگڑھ : اینٹی کرپشن کے عملے نے سابق مشیر زراعت حکومت پنجاب عبدالحئی دستی کے گھر پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے برآمد کرلیے۔

اس حوالے سے ذرائع اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ عبدالحئی دستی کے گھر سے ٹھیکوں کی کمیشن کی مد میں وصول کی گئی رقم برآمد ہوئی ہے۔

اینٹی کرپشن کی ٹیم نے عدالت سے سرچ وارنٹ لے کر عبدالحئی دستی کے گھر کی تلاشی لی ان کے گھرکی2تجوریوں سے ملکی اور غیرملکی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق برآمد کی گئی کرنسی کی مالیت12کروڑ روپے سےزائد ہے، نوٹوں کی گنتی کرنے میں کئی گھنٹے لگے، چھاپے کے وقت سردار عبدالحئی دستی اپنے گھر پر موجود نہیں تھے۔

عبدالحئی دستی نے یہ رقم مختلف ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن کے طور پرحاصل کی تھی، کیس کی تفتیش جاری ہے، ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں سرگرم ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹیم کی قیادت اینٹی کرپشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب وقاص حسن نے کی اس دوران پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے سابق صوبائی مشیر کے گھر اور دفتر کا محاصرہ کیے رکھا۔

 

عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر سے سکیورٹی ہٹالی گئی

0
عمران خان

لاہور: عمران خان کی زمان پارک رہائشگاہ سے پولیس نفری غائب ہوگئی ہے جس کے باعث سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے لئے لاہور سے روانہ ہوئے تو ضلعی انتطامیہ نے زمان پارک پر قائم پی ٹی آئی کارکنان کے کیمپ اکھاڑ دئیے تھے جبکہ وہاں موجود نفری بھی غائب پوگئی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد سابق وزیراعظم دوبارہ زمان پارک پہنچ چکے ہیں تاہم زمان پارک کے باہر نفری موجود نہیں ہے، رہائش گاہ کے گیٹ نمبر دو پر صرف تین پولیس اہلکار موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور

پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائشگاہ کو ضروری سیکیورٹی فراہم کررہے ہیں جبکہ کارکنان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے رہائشگاہ کےاندر کی سیکیورٹی کارکنان کے ذمے ہیں۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان کا قافلہ جیسے ہی زمان پارک پہنچا تو کارکنان نے فقید المثال اپنے محبوب قائد کا استقبال کیا، عوام کے جم غفیر نے عمران خان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کے حق میں واشگاف نعرے بلند کئے۔

واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف احتجاج اور بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ضمانتیں منظور کرلی تھیں۔

لاہور میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد

0

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے سندر میں گھر سے میاں اور بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ میاں بیوی کی شناخت 51 سالہ نذیر احمد اور 46 سالہ نبیلہ خاتون سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نذیر احمد گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا جبکہ ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ اہلیہ نے خودسوزی کی ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق فرانزک ٹیم مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں لاہور میں گھر سے نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں برآمد ہوئی تھی جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ گھر میں گیزر کی گیس لیکیج ہونے کی وجہ سے دونوں کی موت ہوئی۔

اس سے قبل پشاور کے علاقہ ہزار خوانی میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے نوبیاہتا جوڑا جاں بحق ہوگیا تھا دو دن قبل شادی کے بندھن میں بندھے جوڑے کی اچانک موت سے خوشیوں بھرے گھر میں کہرام مچ گیا تھا۔

سعودی عرب: سنیما گھر جانے والوں کیلیے بڑی خوشخبری

0

سعودی عرب میں سنیما گھروں کا رُخ کرنے والے افراد کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ ٹکٹ کی قیمتیں کم ہو گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیما کمپنی (VOX CINEMAS) نے ٹکٹ کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا جس سے فلم بینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

اسٹینڈرڈ ٹکٹ کی قیمت 45 ریال سے کم کر کے 35 ریال کر دی گئی جبکہ پریمیئم ٹکٹ اب 54 ریال کے بجائے 45 ریال میں خریدا جا سکتا ہے۔ اقدام کا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سنیما گھروں کی طرف راغب کرنا ہے۔

گزشتہ سال اگست میں سعودی وزارت ثقافت نے ایک رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا کہ سنیما گھر کھلنے کے بعد ٹکٹوں کی سالانہ فروخت میں 2605 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق فلم بینوں نے 2021ء میں ٹکٹوں پر 20 کروڑ 62 لاکھ رالھ خرچ کیے جبکہ 2018ء میں یہ رقم صرف 76 لاکھ رالخ تھی۔

عمران خان کا استقبال کیلیے آنے والے کارکنان کیلئے خصوصی پیغام

0

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عدالت میں پیشی کے موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد میں آمد ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں نکلنے پر ساہیوال کی قیادت اور پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دھمکیوں اور ہراساں کیے جانے کے باوجود ہمارے کارکنان کا جذبہ اتنا ہی مضبوط ہے جتنا آج میں نے اسلام آباد میں دیکھا۔

اسلام آباد میں آج اپنے فقیدالمثال استقبال پر میں تحریک انصاف کے کارکنان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، حکومتی دھمکیوں اور خوف و ہراس کے باوجود ہمارے کارکنان کا جنون اتنا ہی غیرمعمولی اور توانا ہے جس کا نظّارہ میں نے آج اسلام آباد میں دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے بنیادی حقوق پامال کرکے انہیں مہنگائی کے بوجھ تلے کچلا جارہا ہے، بدترین مہنگائی کیخلاف جیل بھرو تحریک کی شکل میں پرامن احتجاج کیا جارہا ہے۔

’پٹھان‘ تنازع پر خود کو کیسے سنبھالا؟ دپیکا نے بتادیا

0

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کی فلم ’پٹھان‘ نے باکس آفس پر کمائی کے نئے ریکارڈ قائم کردیے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان، جان ابراہم اور دپیکا پڈوکون کی فلم پٹھان ریلیز کے بعد کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے اور عامر خان کی دنگل، یش کی کے جی ایف چیپٹر ٹو، باہو بلی ٹو سمیت دیگر فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

گزشتہ روز تک پٹھان نے ایک ہزار بیس کروڑ کا بزنس کرلیا ہے اور فلم کی کامیابی کا سفر جاری ہے۔

تاہم فلم ریلیز سے قبل کئی تنازعات کا شکار رہی، کبھی ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے سنیما گھروں کو جلانے کی دھمکی دی گئی تو کبھی گانے کو لے کر دپیکا پڈوکون کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اداکارہ دپیکا پڈوکون نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ’پٹھان بائیکاٹ مہم کے دوران سمجھداری اور تجربہ نے انہیں سنبھلنے میں مدد دی۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’وہ سپورٹ کے شعبے سے منسلک رہ چکی ہیں جس کا تجربہ بہت کام آیا اس شعبے نے مجھے سکھایا ہے کہ ایسے وقت میں کس طرح صبرو تحمل سے کام لینا چاہیے۔‘

شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کرنے سے متعلق سوال پر دپیکا پڈوکون نے کہا کہ ’کیریئر کا آغاز ہی کنگ خان کی فلم کے ساتھ ہوا تھا ان کی شکر گزار ہوں کہ پہلی فلم میں انہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ’اوم شانتی اوم‘ میں انہیں بغیر آڈیشن کے کاسٹ کیا گیا تھا۔‘

دپیکا پڈوکون نے کہا کہ ’شاہ رخ خان کے ساتھ پٹھان میں بھی کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا کیریئر کے دوران ان سے بہت کچھ سیکھنے کا بھی موقع ملا۔

یواےای میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

0

متحدہ عرب امارات کی فیول کمیٹی نے منگل کو مارچ 2023 کے مہینے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔

آئندہ ماہ کے لیے متحدہ عرب امارات میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔سستا ہو گا۔

  • سپر 98 پیٹرول کی قیمت3.09 درہم فی لیٹر ہوگی جو فروری میں 3.05 درہم فی لیٹر تھی۔
  • اسپیشل 95 کی قیمت 2.97 درہم فی لیٹر ہو گی جب کہ پچھلے مہینے یہ 2.93 درہم فی لیٹر تھی۔
  • ای پلس زمرہ کا پیٹرول 2.90 درہم فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
  • ڈیزل کی قیمت کمی کے بعد 3.14 درہم فی لیٹر ہوگی جو پچھلے مہینے 3.38 درہم فی لیٹر تھی۔