جمعرات, جون 26, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 9593

اوکاڑہ سے اغوا ہونے والے 5 سالہ بچے کی گلا کٹی لاش برآمد

0

اوکاڑہ سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے 5 سالہ بچے کی گلا کٹی لاش برآمد ہوگئی جس کی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تھانہ بی ڈویژن کے علاقے گارڈن ٹاؤن سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے حسن کی لاش برآمد ہوئی، اغوا کاروں نے گلا کاٹ کر قتل بچے کو کیا۔

پولیس نے اطلاع ملنے پر لاش کو تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا جبکہ دو افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں بھی لیا۔

ڈی پی او فرقان بلال نے بچے کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کے لیے ڈی ایس پی سٹی چوہدری اشرف کی قیادت میں اسپیشل ٹیم تشکیل دے دی جو مکمل تحقیقات کر کے رپورٹ دے گی۔

فرقان بلال کا کہنا ہے کہ قاتلوں کو گرفتار کر کے انہیں نشانِ عبرت بناہیں گے اور ورثا کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

عمران خان کے آئی ایم ایف معاہدوں کی وجہ سے مشکلات ہیں، قمر زمان

0

لاہور : پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدوں کی وجہ سے معیشت کو مشکلات درپیش ہیں۔

یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم کو جو خواب سہانے دکھانے تھے وہ دکھا دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت ڈیفالٹ جیسی صورتحال نہیں ہے، اس وقت ایسی باتیں کیوں کی جارہی ہیں کہ ملک ڈیفالٹ ہوجائے گا، عمران خان ڈیفالٹ کے نعرے لگا کر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں، ملک کے معاشی حالات مشکل ضرور ہیں لیکن ڈیفالٹ نہیں ہوگا۔

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ حکومت کے آنے کے بعد ڈالر کی قیمت سنبھل گئی تھی، ملکی معیشت بہتر کرنے کے لیے دوست ممالک نے بھی مدد کی، اسحاق ڈار نے معیشت سے متعلق یقین دہانی کرائی ہے پریشان نہیں ہونا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کا مطالبہ تھا کہ بلدیاتی الیکشن اور مردم شماری کرائی جائے جس پر کام جاری ہے، ان کے دیگر مطالبات پر بھی کام جاری ہے پریشان نہیں ہونا چاہیے، ایم کیوایم کے ساتھ بیٹھ کرمعاملات کو حل کرلیا جائے گا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ضرور کرانے چاہئیں اس میں کوئی شک نہیں ہے، یہ فیصلہ پہلے ہی کرلینا چاہیے تھا تاہم اس میں دیر ہوئی،بلدیاتی انتخابات سے متعلق معاملہ عدالت چلا گیا، اس کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ فوری طور پر بلدیاتی انتخابات سے متعلق عدالت کا فیصلہ سر آنکھوں پر لیکن فیصلے پر عمل کرنا ممکن نہیں تھا۔ الیکشن کمیشن بھی آئینی ادارہ ہے اس نے کہا کہ کم وقت میں الیکشن ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کو خریدنے سے متعلق عمران خان اور فواد چوہدری جھوٹ بولتے ہیں، ان کے لوگ عمران خان کو خود چھوڑ کر جارہے ہیں ان کے پاس بندے پورے نہیں، پی ٹی آئی کے فاشسٹ رویے کی وجہ سے لوگ انہیں چھوڑ رہے ہیں۔

سعودی عرب میں موسلادھار بارشیں : سیلابی صورتحال کا خدشہ

0

ریاض : سعودی عرب میں موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش سڑکیں زیر آب آگئیں۔

مکہ، مدینہ، جدہ اور دیگر شہروں میں اتوار کی شام سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ کافی دیر تک رہا جس کے سبب شاہراہوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کے نظام میں خلل پڑا۔

سعودی سول ڈیفنس اتھارٹی نے شہریوں کو غیرضروری سفر سے اجتناب برتنے کی ہدایت جاری کی ہے جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جدہ، رابغ، الکامل میں بارش کا سلسلہ بدھ تک جاری رہے گا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ مکہ مکرمہ، جدہ، الخرمہ، المویہ، تربہ، رنیہ، اضم، میسان، طائف، الکامل، رابغ، خلیص، عسفان، الجموم، بحرہ، اللیث اور الشعیبہ میں موسلا دھار بارش سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ موسلا دھار بارش کا سلسلہ مدینہ منورہ، ریجن اور اس کی کمشنریوں تک پھیل جائے گا۔ ریاض، حائل، القصیم، الشرقیہ، حدود شمالیہ اور شمال مشرقی علاقے بھی بارش کی زد میں آئیں گے۔

اس کے علاوہ الجوف میں بھی بارش ہوگی، سعودی عرب کے شمالی علاقوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔ پیر کی صبح دھند چھائی رہے گی۔

قومی سلامتی کمیٹی کا ایک اور اہم اجلاس طلب

0

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا ایک اور اجلاس پیر (کل) طلب کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں گزشتہ اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے کیے جانے والے فیصلوں کی حتمی منظوری دی جائے گی جبکہ وزارتیں اپنی رپورٹ پیش کریں گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں ملک کی معاشی صورتِ حال کے ساتھ سکیورٹی کی صورتِ حال بہتر بنانے پر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ پاک افغان سرحدی امور کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں کابینہ اراکین اور عسکری قیادت شرکت کریں گی۔

یاد رہے کہ 30 دسمبر کو وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی کے مکمل سدباب اور ملوث عناصر سے سختی سے نمٹنے کا عزم کیا گیا تھا جبکہ شرکا نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد پر مکمل اتفاق کیا تھا۔

اجلاس میں اعلیٰ عسکری حکام سمیت وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب و دیگر شرکت ہوئے تھے۔

اجلاس میں ملکی سلامتی کے امور اور دہشت گردی سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا تھا جبکہ پاک افغان سرحد، سکیورٹی صورتِ حال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی تحقیقات پر بریفنگ دی گئی تھی۔

بابراعظم کو کیا مشورہ دیا؟ شاہدآفریدی نے بتا دیا

0

عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو مثبت اور تگڑی کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عبوری سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ کےدرمیان میٹنگ ہوئی جس میں نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے اسکواڈ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میٹنگ میں کپتان بابراعظم، ہیڈکوچ ثقلین مشتاق، عبوری چیف سلیکٹرشاہدآفریدی، عبدالرزاق، راؤ افتخار اور ہارون رشید بھی موجود تھے۔

 

میٹنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ بابراعظم کومثبت کرکٹ کھیلنےکامشورہ دیاہے مثبت کرکٹ ہوگی توشائقین گراؤنڈ میں آئیں گے بابراورثقلین نےکافی اچھاجواب دیاہے۔

شاہدآفریدی نے کہا کہ پچز اچھی ہوں گی تو ہماری کرکٹ آگے بڑھےگی جب یہاں اچھی پچزپرکھیلیں گے تو باہر جاکر کھیلنے میں بھی آسانی ہوگی حتمی اسکواڈ کیلئےٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی ایک پیج پرہیں۔

ویڈیو: سڑک پر چلتی بائیک سے نوجوان اچانک غائب؟

0

سڑک پر چلتی موٹر سائیکل پر سے نوجوان رائیڈر کے اچانک غائب ہو جانے کی ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا۔

انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سڑک پر بغیر رائیڈر کے چل رہی ہے۔

ہوا کچھ ہوں کہ رائیڈر کو سڑک پر تیز رفتار بائیک چلاتے ہوئے نامعلوم سمت سے آنے والی کوئی چیز لگتی ہے جس کے نتیجے میں وہ بائیک سے اُڑ کر کہیں غائب ہو جاتا ہے۔

پیچھے سے آنے والی گاڑی میں لگے کیمرے نے اس منظر کو محفوظ کرلیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رائیڈر کے اُڑ جانے کے باوجود بائیک کچھ دیر تک سڑک پر چلتی رہتی ہے۔

کراچی والوں کو ایم کیوایم کے اکٹھے ہونے کا مقصد معلوم ہے، فواد چوہدری

0
فواد چوہدری

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی کے لوگوں کو ایم کیوایم کے اکٹھے ہونے کا مقصد اچھی طرح معلوم ہے۔

یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی لیڈر شپ نرسری کے بچوں کے پاس ہے، ایم کیوایم کا ووٹ بینک ان کی اپنی سیاست کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات ہمارا نہیں پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، شہباز شریف نے کہا تھا کہ کپڑے بیچ کر آٹا سستا کروں گا، آٹا مہنگا ہوگیا، شہباز شریف شاید دوسروں کے کپڑوں کی بات کررہے تھے۔،

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کا مقصد صرف کابینہ بنانا اور بیرون ملک دوروں پر جانا ہے، ان کا ملکی معیشت سے کوئی تعلق نہیں ہے، اتنی غیرسنجیدہ حکومت کے ساتھ کون بیٹھے گا؟

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نہیں بلایا گیا، خیبرپختونخوا ایک حساس صوبہ ہے اس کے وزیراعلیٰ کو بھی نہیں سنا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو ابھی تک کابل کے دورے پر نہیں گئے، اس حکومت کو پاکستان کے معاملات کی پیچیدگیوں کا علم ہی نہیں ہے۔

ہماری حکومت کے دوران افغانستان میں حکومت کی تبدیلی ہوئی تھی، ہم نے افغانستان سے انخلاء میں دنیا کی مدد کی۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے آخری پارلیمانی اجلاس میں 177ارکان نے شرکت کی، ق لیگ کو ملا کر ہمیں 187سے188 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

’چیف الیکشن کمشنر وہی کرتا تھا جو جنرل باجوہ کہتےتھے‘

0

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے پیچھے 100 فیصدجنرل باجوہ کاہاتھ تھا چیف الیکشن کمشنر وہی کرتا تھا جو جنرل باجوہ کہتےتھے۔

صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کامعاملہ جنرل باجوہ کنٹرول کررہےتھے چیف الیکشن کمشنر ن لیگ کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے وزیرداخلہ راناثنااللہ ایک بیوقوف آدمی ہے راناثناطالبان سےمتعلق بیانات سےملکی ساکھ خراب کررہاہے طالبان سےبیٹھ کرمذاکرات ہونےچاہیئں میں ہمیشہ سے ملٹری آپریشنز کےخلاف رہاہوں۔

موجودہ آرمی چیف کیساتھ کوئی تنازع نہیں، ان سے اب تک رابطہ نہیں ہوا، عمران خان

عمران خان نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سے ورکنگ ریلیشن بہترین تھا لیکن اچانک ان کے رویے میں تبدیلی ایکٹینشن کے بعد محسوس کی، ایکسٹینشن کے بعد کہا گیا کہ احتساب چھوڑیں اور این آر او دے دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حسین حقانی کو جنرل (ر) باجوہ نے لابنگ کے لیے امریکا میں ہائر کیا، مجھے اینٹی امریکا ثابت کرنے کی کوشش پاکستان سے ہوئی، امریکی عہدیدار ڈونلڈ لو نے جو کہا وہ سبق پاکستان سے پڑھایا گیا تھا، حسین حقانی میرے خلاف مہم اور جنرل (ر) باجوہ کی تشہیر کرتے رہے، وہ کمر پر چھرا مار رہے تھے اور ساتھ ہی ہمدردی بھی کر رہے تھے۔

افسوس! ہم نہ ہوں گے!

0

دنیا کی سب محفلیں تغیراتِ زمانہ سے درہم و برہم ہو جاتی ہیں مگر خدا کی مرتب کی ہوئی محفل جس میں انقلاباتِ عالم سے ہر روز ایک نیا لطیف پیدا ہوتا رہتا ہے ہمیشہ آباد رہی اور یونہی قیامت تک جمی رہے گی۔

یہ وہ محفل ہے جس کی رونق کسی کے مٹانے سے نہیں مٹ سکتی۔ وہ پُرغم واقعات اور وہ حسرت بھرے سانحے جن سے ہماری محفلیں درہم و برہم ہو جایا کرتی ہیں۔ ان سے بزمِ قدرت کی رونق اور دو بالا ہو جاتی ہے۔ ہماری صحبت کا کوئی آشنا حرماں نصیبی میں ہم سے بچھڑ کے مبتلائے دشتِ غربت ہو جاتا ہے۔ تو برسوں ہماری انجمنیں سونی پڑی رہتی ہیں۔ ہمارے عشرت کدوں کا کوئی زندہ دل نذرِ اجل ہو جاتا ہے تو سال ہا سال کے لیے ماتم کدے ہو جاتے ہیں۔ مگر جب ذرا نظر کو وسیع کرو اور خاص صدمات کو خیال چھوڑ کے عالم کو عام نظر سے دیکھو تو اس کی چہل پہل ویسی ہی رہتی ہے بلکہ نئی نسل کے دو چار پر جوش زندہ دل ایسے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں کہ دنیا کی دل چسپیاں ایک درجہ اور ترقی کر جاتی ہیں۔ ایک شاعر کا قول ہے۔

دنیا کے جو مزے ہیں ہرگز یہ کم نہ ہوں گے
چرچے یہی رہیں گے افسوس! ہم نہ ہوں گے

جس نے کہا ہے بہت خوب کہا ہے۔ بزمِ قدرت ہمیشہ یونہی دل چسپیوں سے آباد رہے گی۔ ہاں ہم نہ ہوں گے اور ہماری جگہ زمانہ ایسے اچھے نعم البدل لا کے بٹھا دے گا کہ ہماری باتیں محفل والوں کو پھیکی اور بے مزہ معلوم ہونے لگیں گی۔
الغرض یہ محفل کبھی خالی نہیں رہی۔ کوئی نہ کوئی ضرور رہا۔ جو اس بزم کی رونق کو ترقی دیتا رہا۔ اسی مقام سے یہ نازک مسئلہ ثابت کیا جاتا ہے کہ زمانہ کی عام رفتار ترقی ہے۔ ایک قوم آگے بڑھتی اور دوسری پیچھے ہٹتی ہے۔ تنزل پذیر قوم کے لوگ اپنے مقام پر جب اطمینان سے بیٹھتے ہیں۔ زمانہ اور ملک کی شکایتوں کا دفتر کھول دیتے ہیں اور ان کو دعویٰ ہوتا ہے کہ زمانہ تنزل پر ہے۔ مگر اصل پوچھیے تو تنزل صرف ان کی غفلتوں اور راحت طلبیوں کا نتیجہ ہے۔ دنیا اپنی عام رفتار میں ترقی ہی کی طرف جا رہی ہے۔

اے وہ لوگو! جو شکایتِ زمانہ میں زندگی کی قیمتی گھڑیاں فضول گزار رہے ہو۔ ذرا بزمِ قدرت کو دیکھو تو کس قدر دل کش اور نظر فریب واقع ہوئی ہے۔ تمہارے دل میں وہ مذاق ہی نہیں پیدا کہ ان چیزوں کی قدر کر سکو۔ یہ وہ چیزیں ہیں کہ انسانی جوش کو بڑھاتی ہیں اور طبیعت میں وہ مفید حوصلے پیدا کرتی ہیں جن سے ہمیشہ نتیجے پیدا ہوئے اور پیدا ہوں گے۔ اندھیری رات میں آسمان نے اپنے شب زندہ دار دوستوں کی محفل آراستہ کی ہے۔ تارے کھلے ہوئے ہیں۔ اور اپنی بے ترتیبی اور بے نظمی پر بھی عجب بہار دکھا رہے ہیں۔ دیکھو ان پیارے خوش نما تاروں کی صورت پر کیسی زندہ دلی اور کیسی تری و تازگی پائی جاتی ہے؟

پھر یکایک مہتاب کا ایسا حسین اور نورانی مہمان مشرق کی طرف سے نمودار ہوا اور یہ گورے گورے تارے اپنی بے فروغی پر افسوس کر کے غائب ہونے لگے۔ ماہتاب آسمان کے نیلگوں اطلسی دامن میں کھیلتا ہوا آگے بڑھا۔ وہ اگرچہ ہماری طرح دلِ داغ دار لے کے آیا تھا لیکن خوش خوش آیا۔ اور ہمارے غربت کدوں کو روشن کر کے بزم قدرت میں نہایت لطیف اور خوش گوار دل چسپیاں پیدا کر کے خوشی خوشی صحنِ فلک کی سیر کرتا ہوا مغرب کی طرف گیا اور غائب ہو گیا۔
ابھی آسمان کو اس مہمان کا انتظار تھا۔ جس سے نظام عالم کا سارا کاروبار چل رہا ہے۔ اور جس کی روشنی ہماری زندگیوں کی جان اور ہماری ترقیوں کا ذریعہ ہے۔ آفتاب بڑی آب و تاب سے ظاہر ہوا۔ رات کا خوب صورت اور ہم صحبت چاند اپنے اترے ہوئے چہرہ کو چھپا کے غائب ہو گیا۔ اور آسمان کا اسٹیج بزمِ قدرت کے دل فریب ایکٹروں سے خالی ہو گیا۔

خوابِ شب کا مزہ اٹھانے والوں کی آنکھیں کھل کھل کے افق مشرق کی طرف متوجہ ہوئی ہیں۔ آفتاب کی شعاعیں آسمان کے دور پر چڑھتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ اس کے ساتھ مرغانِ سحر کے نغمہ کی آواز کانوں میں آئی ہے۔ اور آنکھیں مل کے دیکھا ہے تو ہماری نظر کی خیرگی نہ تھی۔ شمع حقیقت میں جھلملا رہی ہے۔ یک بیک وفور طرف نے ایک ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ گھنٹے بجے ہیں۔ چڑیاں چہچہائیں۔ موذنوں نے اذانیں دیں۔ اور تمام جانوروں کی مختلف آوازوں نے مل کر ایک ایسا ہمہما پیدا کر دیا ہے کہ نیچر کی رفتار میں بھی تیزی پیدا ہو گئی۔ باغ نیچر کے چابک دست کاری گر اپنے کام کی طرف متوجہ ہوئے۔ نسیم سحر اٹکھیلیاں کرتی ہوئی آئی اور ضابط و متین غنچوں کے پہلو گدگدانے لگی۔ الغرض قدرت نے اپنی پوری بہار کا نمونہ آشکارا کر دیا۔

(انشائیہ از قلم مولوی عبدالحلیم صاحب شرر لکھنوی)

روسی فوج کے 45 ڈرون مار گرائے، یوکرین کا دعویٰ

0

کیف : یوکرین کی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے نئے سال کے آغاز کے موقع پر روسی فوج کی جانب سے آنے والے45 ڈرون مار گرائے۔

اپنے ایک جاری بیان میں ترجمان نے بتایا کہ ماسکو نے کیف اور یوکرین کے دیگر شہروں پر میزائلوں اور ایرانی ساختہ ڈرونز سے حملہ کیا جسے ناکام بنادیا گیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی فضائیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سال نو کی رات کو ملک کی فضائی حدود میں روسی ڈرون داخل ہوئے جنہیں فوراً ہی نشانہ بناکر مار گرایا۔

یوکرین کی فضائیہ کے مطابق اس نے اب تک مجموعی طور پر45 "شہید” ڈرونز کو تباہ کیا گیا، بیان میں کہا گیا ہے کہ13ڈرون 2022 کے آخر میں اور 32 نئے سال میں مار گرائے گئے۔ تاہم یوکرائنی حکام نے یہ نہیں بتایا کہ آیا کچھ ڈرون اپنے اہداف تک پہنچے یا نہیں۔

Ukraine shoots down 45 drones: air force | Arab News PK

یوکرین کی فضائیہ کے مطابق اس نے اب تک مجموعی طور پر45 "شہید” ڈرونز کو تباہ کیا گیا، بیان میں کہا گیا ہے کہ13ڈرون 2022 کے آخر میں اور 32 نئے سال میں مار گرائے گئے۔ تاہم یوکرائنی حکام نے یہ نہیں بتایا کہ آیا کچھ ڈرون اپنے اہداف تک پہنچے یا نہیں۔

کیف پولیس کے سربراہ آندری نیبیٹوف نے فیس بک پر گرائے گئے ڈرون کے ملبے کی تصویر پوسٹ کی جس پر روسی زبان میں "ہیپی نیو ایئر” کے الفاظ تھے، تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ "یہ وہ سب کچھ ہے جو آپ کو دہشت گرد ریاست اور اس کی فوج کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے۔

یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب روسی صدر ولادیمیر پوتن کے حکم پر یوکرین پر کیے جانے والے حملوں کو دس ماہ گزر چکے۔

دوسری جانب ماسکو نے کہا ہے کہ یوکرین پر سال نو کے حملوں نے مغرب نواز ممالک کے ڈرون بنانے والے اداروں کو نشانہ بنایا۔ یہ دعویٰ کیا کہ وہ روس کے خلاف کیف کے دہشت گردی کے حملوں کو ناکام بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ ایک کارروائی میں یوکرین کے ملٹری صنعتی کمپلیکس کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو ڈرون کی تیاری میں ملوث تھا اور یہ کہ کیف حکومت کے مستقبل قریب میں روس کے خلاف دہشت گردانہ حملے ناکام رہے ہیں۔