اتوار, جولائی 6, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 9649

آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

0
یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا

راولپنڈی: جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں آٹےکی قیمتوں میں ایک بارپھر اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 15 کلو آٹے کا تھیلا 1970 سے بڑھ کر 2100 کا ہوگیا ہے، جبکہ 80 کلو آٹے کی بوری کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں نان بائیوں نے تندور کی روٹی مزید 5 روپے مہنگی کردی ہے۔

چائے کے رسیا ڈرائیور نے بیچ سڑک پر بس روک دی، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

0

چائے دنیا بھر میں سب سے زیادہ پیا جانے والا گرم مشروب ہے بھارت میں اس کے شوقین ڈرائیور نے چائے پینے کیلیے بیچ سڑک پر ہی بس روک دی۔

چائے دنیا کا مقبول ترین مشروب ہے جو دنیا کے ہر خطے اور ہر ملک میں رغبت سے پیا جاتا ہے۔ بہت سے لوگوں کے دن کا آغاز تو چائے کے بغیر ہوتا ہی نہیں ہے۔ بعض اوقات چائے کی چاہت کچھ ناقابل یقین کام کرادیتی ہے جیسا کہ بھارت میں اس بس ڈرائیور نے کیا ہے۔

یہ انوکھا واقعہ بھارت کے درالحکومت نئی دہلی میں پیش آیا ہے جہاں چائے کے رسیا ایک بس ڈرائیور نے اپنی من پسند چائے پینے کے لیے مصروف شاہراہ پر بیچ سڑک پر بس کو روک دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) کی بس کے ڈرائیور نے اپنا شوق پورا کرنے کے لیے سینکڑوں افراد کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دہلی یونیورسٹی کے نارتھ کیمپس کملا مارکیٹ کے قریب ڈرائیور دوران سفر اپنی پسندیدہ چائے ’’سداما ٹی اسٹال‘‘ نظر آتے ہی کسی کی پروا کیے بغیر بیچ سڑک پر بس کو روک دیتا ہے اور بس سے اتر کر ’سداما ٹی اسٹال‘ چائے لینے جاتا ہے اور پھر چائے کا کپ لے کر واپس آکر بس میں ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھتا ہے۔

اس دوران قدرے تنگ سڑک پر بس رکنے سے ٹریفک بھی جام ہوجاتا ہے۔ بس ڈرائیور کے اس ناقابل فہم اور غیر ذمے دارانہ حرکت کی وہاں موجود کچھ لوگ اپنے موبائل فونز سے ویڈیو بھی بناتے نظر آتے ہیں۔ جب کہ بس کے پیچھے گاڑیوں کی طویل قطار میں ہارن بجانے کی آوازیں بھی سنائی دیتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین بس ڈرائیور کو اس کی غیر ذمے دارانہ بچکانہ حرکت پر مورد الزام ٹھہراتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

 

کچھ صارف نے اسے ڈرائیور کی مضحکہ خیز حرکت قرار دیا تو کئی صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ ڈرائیور ’’چائے پرست‘‘ ایوارڈ کا مستحق ہے، ایک اور نے کہا کہ ڈرائیور پر الزام نہیں لگا سکتے، سداما چائے ہے ہی اتنی اچھی!

ایک سنجیدہ صارف نے مشورہ دیا کہ اس ڈرائیور کا ڈرائیونگ لائسنس طویل مدت تک کے لیے معطل کردیا جانا چاہیے۔

رواں سال کے آغاز میں پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کو اب تک ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں اور تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

شہزادہ ہیری کے اپنے بڑے بھائی ولیم پر سنگین الزامات

0

برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنے بڑے بھائی ولیم کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔

 غیرملکی میڈیا کے مطابق ہیری نے اپنی کتاب میں لکھا کہ  ان کی اہلیہ میگھن مارکل سے متعلق ہونے والی گفتگو کے دوران ولیم سے جھگڑا ہوا، اس دوران بڑے بھائی شہزادہ ولیم نے میراگریبان پکڑا اور مار پیٹ کی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں واقعے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شہزادہ ولیم نے میگھن مارکل سے متعلق ہونے والی بحث کے دوران مجھ پر حملہ کیا۔

شہزادہ ہیری کی کتاب کے اقتباسات کے مطابق شہزاد ہ ولیم نے میگھن کو مشکل اور بدتمیز کہا، جھگڑا اس وقت بڑھ گیا جب ولیم نے میرا گریبان پکڑا اور میں زمین پر گرگیا میری پیٹھ زمین پر جالگی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیری نے کہا کہ یہ سب اتنی جلدی ہوا مجھے کچھ بھی پتا نہیں چلا، میں بے ہوش ہونے لگا تھا، پھر میں نے ولیم کو جانے کا کہا۔

شہزادہ ہیری نے  اپنی کتاب میں یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس جھگڑے کی چوٹ کے نشان ان کی کمر پر آئے۔

واضح رہے کہ اپنی کتاب میں شہزادہ ہیری نے اس حوالے سے تفصیلات لکھی ہیں جو 10 جنوری کو شائع ہوگی۔

برڈ فلو کا خدشہ، لاکھوں مرغیاں تلف کی جائیں گی

0

وسطی یورپ کے ملک چیک ری پبلک نے برڈ فلو کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ایک پولٹری فارم کو 7 لاکھ سے زائد مرغیاں تلف کرنیکا حکم دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپ میں برڈ فلو وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ایسے میں وسطی یورپی ملک چیک ری پبلک نے ایک فارم کو ساڑھے 7 لاکھ مرغیاں تلف کرنے کا حکم جاری کردیا ہے جو کہ ملک بھر کی مرغیوں کی تعداد کا 15 فیصد ہے۔

چیک ری پبلک حکام نے یہ اقدام حالیہ ہفتوں میں مرغیوں کے 12 سے زیادہ پولٹری فارم برڈ فلو سے متاثر ہونے کے بعد اٹھایا ہے۔ سرکاری ویٹرینری ایڈمنسٹریشن ایس وی ایس نے رواں برس چار نئی وباؤں کو رجسٹر کیا ہے اور ایک بیان میں صورت حال کو سنگین قرار دیا ہے۔ وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے محکمہ صحت کے حکام ممکنہ ویکسینیشن کا جائزہ لے رہے ہیں۔

پولٹری بریڈرز کی یونین کے رکن گبریلا لوھا کا کہنا ہے کہ حکام کی جانب سے جس پولٹری فارم کو یہ حکمنامہ جاری کیا گیا ہے وہ مغربی حصے میں واقع براڈ نیڈ تیشو کے گاؤں میں واقع ہے اور یہ چیک جمہوریہ کا سب سے بڑا پولٹری فارم ہے۔

گبریلا لوھا نے براڈ نیڈ تیشو کے فارم میں مرغیاں تلف کرنے کے بعد انڈوں کی قیمتیں بھی بڑھنے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ چیک کے کسانوں کو برڈ فلو کی قسم ایچ فائیو این ون کو روکنے کے لیے مرغیوں کو اندر ہی رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ یہ وائرس ممکنہ طور پر انسانوں میں منتقل ہو سکتا ہے۔

اس حوالے سے دی یورپین سینٹر فار ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانوں میں اس انفیکشن کے پھیلاؤ کا خطرہ کم ہے تاہم جو لوگ پولٹری فارم میں کام کرتے ہیں ان کے متاثر ہونے کا خدشہ ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2021 اور ستمبر 2022 کے درمیان 37 یورپی ممالک کے فارمز پر دو ہزار 500 وبائی امراض کا پتا چلا تھا جس کے نتیجے میں تقریباً پانچ کروڑ مرغیوں کو ذبح کرنا پڑا تھا۔

کراچی کے ایک اور کالج کی 800 سے زائد طالبات کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا

0

کراچی: شہر کا ایک اور کالج جبری بندش کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی 800 سے زائد طالبات کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بلاک این نارتھ ناظم آباد جبری بندش کا شکار ہونے کا خدشہ ہے، جس پر طالبات، والدین اور اساتذہ نے پریس کلب پر احتجاج کیا۔

احتجاج کی کال کالج کی اسٹوڈنٹس پیرنٹس ایکشن کمیٹی اور اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن پاکستان نے دی تھی۔

مظاہرین کے مطابق سرفراز احمد اکیڈمی کا کالج گراؤنڈ سے متعلق تنازعے کا کیس عدالت میں چل رہا ہے، اور سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد کالج میں تعلیم معطل ہو گئی ہے، طلبہ کے پریشان والدین کا کہنا ہے کہ گرلز کالج اب عملی طور پر بند ہے، اور طالبات پڑھائی سے محروم ہیں۔

محکمہ تعلیم سندھ نے تحائف لینے پر پابندی عائد کر دی

والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ کالج میں تدریس فوری شروع کی جائے، بچیوں کے انرولمنٹ کی تاریخ چل رہی ہے، اور پریکٹیکلز ہونے ہیں، لیکن محکمہ تعلیم کی پراسرار خاموشی افسوس ناک ہے۔

والدین کے مطابق 2 جنوری سے گرلز کالج بند ہے لیکن محکمہ تعلیم کے کان پر جوں نہیں رینگ رہی۔

مظاہرے کے دوران طالبات اور والدین نے نعرے بازی بھی کی، انھوں نے نعرے لگائے کہ ’ہمیں کرکٹ نہیں تعلیم چاہیے، سرفراز احمد ہمارا کالج گراونڈ خالی کرو، اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بلاک این میں تعلیم بحال کرو۔‘

محکمہ تعلیم سندھ نے تحائف لینے پر پابندی عائد کر دی

0

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے تحائف لینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاٸریکٹر اسکولز نے شہر بھر کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ہدایت کی ہے کہ سالانہ اسکول انسپیکشن کے دوران وہ کسی سے بھی تحفے وصول نہیں کریں۔

ڈاٸریکٹر اسکولز فرناز ریاض کے مطابق اسکولز انسپیکشن کے دوران ڈی ای اوز اجرک، ٹوپی، کیک، کھانا اور دیگر چیزیں اب وصول نہیں کر سکیں گے۔

انھوں نے کہا کہ احکامات کی خلاف ورزی پر افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جاٸے گی۔

یہ اقدام محکمہ تعلیم کے افسران کی جانب سے دوروں کے موقع پر تحائف وصول کرنے کے پییشگی زبانی احکامات کے بعد اٹھایا گیا ہے، تحائف کی خریداری پر محکمہ تعلیم کی خطیر رقم خرچ ہوتی تھی۔

کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کیوں کھیل رہی ہے؟

0

  کراچی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اور معاون عملہ دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کے آغاز سے ہی  بازو پر سیاہ پٹیاں باندھے ہوئے ہیں۔

کراچی میں موجود ٹیسٹ اسکواڈ نے نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر فرینک کیمرون کا سوگ مناتے ہوئے اور خراج تحسین پیش کرنے کے لیے  بازو پر پٹیاں باندھے ہوئے ہیں۔

90 سالہ کیمرون بدھ کو کرائسٹ چرچ میں انتقال کر گئے، اگرچہ موت کی اصل وجہ نامعلوم ہے، لیکن اطلاعات ہیں کہ وہ عمر کی وجہ سے بیماری میں مبتلا تھے۔

کیمرون نیوزی لینڈ کے لیے بطور فاسٹ باؤلر 19 ٹیسٹ کھیلے۔ انہوں نے 1968ء سے 1986ء تک نیوزی لینڈ کے سلیکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

کیمرون کو کرکٹ میں خدمات پر آرڈر آف دی برٹش ایمپائر کا ممبر مقرر بھی کیا گیا۔

امریکی ڈالرز پر ڈیول کی تصویر، ماجرا کیا ہے؟

0

ارجنٹینا کے مصور نے اصل کرنسی نوٹوں پر ڈیول اور غصے سے بھرے جانوروں کی تصاویر پینٹ کرکے خاموش احتجاج کیا ہے۔

دنیا کے بیشتر ممالک بڑھتی افراط زر اور بیروزگاری سے متاثر ہیں جہاں غریب عوام کا جینا دوبھر ہونے لگا ہے۔ ارجنٹیان کے مشہور مصور سرگیو گیولیر موڈیاز بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جو اس بڑھتی مہنگائی سے متاثر ہوئے ہیں تاہم انہوں نے اس پر خاموشی اختیار کرنے کے بجائے احتجاج کرنے کی ٹھانی اور اس کے لیے اپنے ہنر کا استعمال کیا ہے۔

سرگیو گیولیر موڈیاز نے اپنا احتجاج فن کے ذریعے قیمتی کرنسی نوٹوں (امریکی ڈالرز) پر کیا ہے اور ان پر ڈیول سمیت غصے سے بھرے جانوروں کے چہرے پینٹ کرکے بڑھتی مہنگائی پر اپنے غم وغصے کا خاموش اظہار کیا ہے۔

اس وقت ایک امریکی ڈالر ارجنٹائن کے 178 پیسو (کرنسی نام) کے مساوی ہے اور افراط زر کے باعث ملک میں ناپید ہونے کے بعد بلیک مارکیٹ میں فروخت ہو رہے ہیں اس کے باوجود موڈیاز نے احتجاج کے لیے قیمتی امریکی کرنسی کا استعمال کیا ہے۔

اس حوالے سے ارجنٹائن کے مصور کا کہنا ہے کہ بڑھتی مہنگائی میں اس کے ہم وطن قوتِ خرید کھوچکے ہیں اور سخت پریشان ہیں جب تک یہ حالات برقرار رہیں گے وہ ایک حساس فنکار کی حیثیت سے اسی طرح اپنے ردعمل کا اظہار کرتے رہیں گے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ہر نوٹ پر تصویر بنانے میں انہیں بہت وقت لگتا ہے لیکن جب نوٹ کی بدلی شکل سامنے آتی ہے تو وہ ایک خاموش احتجاج کی صورت پیش کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے یورو اور ڈالر پر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے فٹبالر لائنل میسی کی تصویر بھی نوٹوں پر بنائی ہے۔

بھارت دوسروں پر انگلی اٹھانے کے بجائے ریاستی دہشت گردی ترک کرے، دفتر خارجہ

0

اسلام آباد : دفتر خارجہ کی ترجمان کہنا ہے کہ بھارت دوسروں پرانگلی اٹھانے کے بجائے ریاستی دہشت گردی ترک کرے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی قیادت کے پاکستان مخالف بیانات،ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر اور پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، دنیا مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزارت خارجہ کے ریمارکس کو مسترد کرتے ہیں ، بھارت عالمی برادری کواینٹی پاکستان پروپیگنڈے سے گمراہ کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت دوسروں پر انگلی اٹھانے کے بجائے ریاستی دہشت گردی ترک کرے۔

دفترخارجہ نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ہفتے 4معصوم کشمیریوں کا بہیمانہ قتل کیا گیا جبکہ 2022کےدوران214 کشمیریوں کوشہید کیا، 70 سے زائد کشمیریوں کودوران حراست شہید کیا کیا۔

عمران پر حملے کے ملزم کا اعترافی ویڈیو بیان کس نے ریکارڈ کیا، حقیقت سامنے آ گئی

0

لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملے کے ملزم نوید بشیر کا اعترافی ویڈیو بیان کس نے ریکارڈ کیا، حقیقت سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز وہ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے جس میں ڈی پی او گجرات کو اپنا موبائل فون ایس ایچ او کو حوالے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایس ایچ او نے اس موبائل فون سے ملزم نوید کا اعترافی بیان ریکارڈ کیا تھا، ایس ایچ او نے بیان ریکارڈ کرنے کے بعد موبائل ڈی پی او کو واپس دے دیا۔

اس فوٹیج پر تاریخ 3 نومبر 2022 اور ریکارڈنگ کا وقت 5 بج کر 28 منٹ درج ہے، اور عمران خان پر بھی 3 نومبر ہی کو وزیر آباد کے قریب حملہ کیا گیا تھا، جس میں وہ زخمی ہوئے تھے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ ڈی پی او گجرات اب بھی اپنے عہدے پر موجود ہیں۔