پیر, جولائی 7, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 9648

ڈی آئی خان میں پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ

0

ڈیرہ اسماعیل خان میں انسداد پولیو عملے کی سکیورٹی پر مامور پولیس وین پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں نے موسیٰ زئی کے قریب وین پر حملہ کیا، پہلے فائرنگ کی گئی اور پھر دستی بم پھینکے گئے جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔

حملے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچی اور دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشت گرد زخمی حالت میں اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

زخمی پولیس اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

’بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہوں گے‘ حکومت کی جماعت اسلامی کو یقین دہانی

0

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے جماعت اسلامی کو یقین دہانی کروائی ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کو روکنے اور 15 جنوری کو ہی انتخابات کروانے کے لیے سی ایم ہاؤس کے قریب دیے گئے جماعت اسلامی کے دھرنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کبھی بھی الیکشن سےپیچھے نہیں ہٹی الیکشن 15 تاریخ کو ہوں گے، 6ہزار کے قریب پیپلزپارٹی کی سیٹیں تھیں امیدہے کہ ہمارے لوگ کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت مشکل سےانٹرنیشنل کرکٹ شروع ہوئی ہے وزیراعلیٰ ہاؤس آپ کا ہی ہے سیکیورٹی کا ایشو ہوتا ہے ناظم کوبااختیارکرنےکیلئےماضی میں جوبات کی تھی اس پرعمل ہوا، انتخابات آپ سب کے سامنے ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نےبارشوں کی وجہ سےانتخابات خود آگے بڑھائے کچھ لوگ چاہتےہیں کہ الیکشن آگےبڑھیں، یوسیزبہت کم ہیں،اگرزیادہ بنائی جاتی تواس کازیادہ اثر ہے اب توتیاری ہوچکی آپ کی بات وزیراعلیٰ کو پہنچائیں گے پارٹی قیادت اور وزیراعلیٰ تک جماعت اسلامی کامؤقف پہنچاؤں گا جو بھی بات ہوگی ادارہ نورحق آکرکریں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم دودھ کےجلےہیں آپ کے اتحادی نے ہمیں تنگ کر رکھاہے ایم کیوایم کو سامنے رکھ کرجو خط الیکشن کمیشن کو لکھا گیا وہ واپس لیں نیوزی ٹیم کی موجودگی کے سبب وزیراعلیٰ ہاؤس نہیں گئے۔

صوبائی حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے اور ناصرحسین شاہ کی یقین دہانیوں کے بعد جماعت اسلامی نے اپنا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

‘ملک کی ساری جماعتوں کا اسٹیبلشمنٹ سےرابطہ ہونا چاہیے’

0

لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کی ساری جماعتوں کا اسٹیبلشمنٹ سےرابطہ ہوناچاہیے، فی الحال نہ اسٹیبلشمنٹ نےمجھ سےرابطہ کیانہ میں نے ان سے۔

تفصیلات کے مطابق زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ خان صاحب سے موجودہ معاشی صورت حال پر بات چیت ہوئی، کل مہنگائی کے خلاف لال حویلی سے احتجاجی ریلی نکالی جارہی ہے، میں ریلی کی قیادت کرونگا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عمران خان پنجاب اسمبلی تحلیل کریں گےاور دنیا کی کوئی طاقت الیکشن کا راستہ نہیں روک سکتی، خود الیکشن سے بھاگنے والوں کو پتہ ہے کہ اب انہیں ووٹ نہیں جوتے پڑنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو بچانا ہے تو کشکول اور رسوائی مشن چھوڑنا ہوگا، سراج الحق

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملک کی ساری جماعتوں کا اسٹیبلشمنٹ سےرابطہ ہوناچاہیے،میرا یا عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے، آرمی چیف نےبھی کہاپاکستان نازک حالات پرپہنچ گیا جبکہ کورکمانڈرزاجلاس میں بھی کہ اگیا معیشت کی بحالی بہت ضروری ہے۔

عمران خان کو پارٹی چیئرمین سے کے نوٹس پر عبوری حکم آگیا

0
عمران خان

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین سے ہٹانے کے نوٹس پر الیکشن کمیشن کو روکنے کا عبوری حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے واضح ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت تک الیکشن کمیشن عمران خان کیخلاف کارروائی نہ کرے۔

جسٹس جوادحسن نے آئینی نکات کی تشریح کےلیے سوالات وضع کر دیئے ہیں۔ عدالت نے نکتہ اٹھایا ہے کہ کیا الیکشن کمیشن آرٹیکل218 کی روشنی میں ڈیکلریشن جاری کر سکتا ہے؟ کیا لفظ ڈیکلریشن آرٹیکل218 تھری اور 219 کے تحت کنڈکٹ اور آرگنائز میں آتا ہے کیا الیکشن کمیشن کاڈیکلریشن جاری کرنےکااختیارایکٹ میں دیاگیا ہے؟

ہائیکورٹ نے عبوری حکم میں کہا ہے کہ وکلا نکات پرعدالت کی آئندہ سماعت پرمعاونت کریں، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کومعاونت کیلئےالگ نوٹس کررہےہیں۔

عبوری حکم کے مطابق الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو 11 جنوری کےلیےنوٹس جاری کر رہے ہیں الیکشن کمیشن نے نوٹس وصول کرلیے،نئےفریق کےسرکاری وکیل نےنوٹس وصول کیا۔

سعودی عرب کا اندرون ملک عازمین حج کیلیے پیکیجز کا اعلان

0

ریاضؒ سعودی عرب کی حکومت نے اندرون ملک عازمین حج کے لیے پیکیجز کا اعلان کر دیا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق کم سے کم پیکیج 3465 رالو کا ہے جس میں واٹ شامل نہیں، اندرون ملک عازمین کے لیے 4 پیکیجز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

سب سے پہلا عوامی پیکیج 3465 رالر، دوسرا پیکیج گیسٹ 7037 رالر، تیسرا جدید خیموں کا 9214 رالٹ جبکہ چوتھا منیٰ ٹاور میں 11435 رالا کا ہے۔

تمام قیمتوں میں واٹ کا اضافہ کیا جائے گا، تمام پیکیجز حج کے لیے ناموں کا اندراج وزارت کے آفیشل پورٹل اور نسک ایپ کے ذریعے ہوگا۔

تونیشا شرما اور شیزان خان کی والدہ کی واٹس ایپ چیٹ سامنے آگئی

0

ممبئی: شوٹنگ کے دوران خودکشی کرنے والی نوجوان اداکارہ تونیشا شرما اور ساتھی اداکار شیزان خان کی والدہ کی واٹس ایپ چیٹ و تصاویر سامنے آگئیں۔

تونیشا شرما کو مبینہ طور پر خودکشی پر اُکسانے کے جرم میں گرفتار اداکار شیزان خان کی والدہ کہکشاں نے اداکارہ کے ساتھ گزشتہ سال 12 اکتوبر کی صبح 8 سے 9 کے درمیان کی گئی بات چیت انسٹاگرام پر شیئر کر دی۔

متعلقہ: تونیشا کی موت کے بعد شیزان نے فون پر 2 گھنٹے کس سے بات کی؟

واٹس ایپ چیٹ کے مطابق تونیشا کہہ رہی ہیں: ’جب میرے ساتھ کوئی نہیں کھڑا مجھے پتا ہے آپ اور آپی ہمیشہ کھڑے رہو گے۔ بہت پیار کرتی ہوں آپ دونوں سے۔ فکر نہ کریں سب ٹھیک ہوگا۔ میں یہیں ہوں آپ کے پاس۔‘

جواب میں کہکشاں کہتی ہیں: ’تم ہمیشہ خوش رہو بیٹا۔ تمہاری صحت ٹھیک رہے بس، آمین۔‘

کہکشاں نے واٹس ایپ چیٹ کے ساتھ تونیشا شرما کے ساتھ لی گئی تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں جن میں دونوں انتہائی خوش نظر آ رہے ہیں۔

متعلقہ: خودکشی سے 15 منٹ قبل تونیشا کی والدہ اور شیزان میں کیا بات ہوئی تھی؟

شیزان خان کی والدہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس کے ساتھ طویل کیپشن بھی تحریر کیا۔

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.8 ریکارڈ

0

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کےشدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، لاہور، خیبر، سوات، بٹگرام، لوئردیر، مانسہرہ ،ایبٹ آباد،مردان، مالاکنڈ، کالاباغ ،نوشہرہ،صوابی، مہمند،دیربالا، ڈیرہ اسماعیل خان،شانگلہ،بشام،ہری پور،ایبٹ آباد سمیت لکی مروت،باجوڑ،حافظ آباد، شاہ کوٹ،میانوالی،حویلی لکھا،دیپالپور، میانوالی، سیالکوٹ،ملکوال،چکوال،منڈی بہاؤالدین،جلالپوربھٹیاں میں زلزلے کےشدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 173 کلومیٹر تھی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور اور گردو نواح میں زلزلہ ، شہریوں میں خوف و ہراس

زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور سخت سردی میں وہ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

فوری طور پر زلزلے کے باعث کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

گذشتہ دو روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے یہ دوسرے جھٹکے ہیں، گذشتہ روز پنجاب کے دارلحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی تھی، زلزلے کا مرکز شیخورہ سے 20 کلومیٹر دور تھا۔

کیا سعود شکیل ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے؟ کھلاڑی نے بتا دیا

0

پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار مڈل آرڈر پلیئر سعود شکیل نے اس تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیل سکتے۔

اپنے مختصر انٹرویو میں سعود شکیل نے کہا کہ کہ دنیا بھر میں کرکٹ تبدیل ہو رہی ہے انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی کی طرح ٹیسٹ کھیلا، میں ٹیسٹ اور ون ڈے کھیلتا آیا ہوں لیکن میرا پورا فوکس ٹیسٹ پر نہیں ہو گا میں اتنی اچھا ٹی ٹوئنٹی کھیل سکتا ہوں جتنا کہ ٹیسٹ اور ون ڈے کھیلتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے زیادہ مواقع نہیں ملے خود کو بھی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لیے تیار کرنے کی کوشش کروں گا اور سخت محنت کرکے اس پلیٹ فارم پر بھی پرفارم کروں گا۔

بلے باز نے کہا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے سے کافی فائدہ ہوا، آسانی یہی ہوئی کے حالات کا اندازہ ہوا اور صورتحال سمجھنے کا تجربہ ملا، انٹرنیشنل کرکٹ کا دباؤ اپنی جگہ ہے اس میں قریباً فرسٹ کلاس والی ہی صورتحال ہوتی ہے تو تیاری میں مدد ملی۔

’انٹرنیشنل کرکٹ اور فرسٹ کلاس میں سب سے بڑا فرق بولنگ کا ہے کوئی بھی کنڈیشن ہو بولرز ٹف ٹائم دیتے ہیں کسی بھی موقع پر بیٹر کو آسانی سے رنز نہیں بنانے دیتے‘۔

اپنے سفر کے آغاز سے متعلق انہوں نے بتایا کہ میں 11 سال کا تھا تو گھر کے قریب ہی یو بی ایل گراؤنڈ تھا جہاں ٹرائلز ہو رہے تھے تو میں خوش قسمت تھا کہ سلیکٹ ہوا اور میرا کرکٹ کا سفر شروع ہو گیا۔

سعود شکیل نے کہا ڈیبیو ہوا تو امام الحق نے کافی سپورٹ کیا اور گائیڈ کیا، امام سے اچھے تعلقات ہیں میں ان سے زیادہ دوسروں کو تنگ کرتا ہوں۔

پاکستان کو بچانا ہے تو کشکول اور رسوائی مشن چھوڑنا ہوگا، سراج الحق

0

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک کو بچانا ہے تو کشکول اور رسوائی مشن چھوڑنا ہوگا۔

منصورہ میں تقریب سے خطاب میں سراج الحق نے ملک میں جاری بد امنی کی لہر کو انتہائی تشویش ناک قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں احساس محرومی کا لاوا پھٹنے کو ہے، عوام کو ان کا حق دیا جائے اور گوادر کے لوگوں کو دیوار سے لگانے کی بجائے گلے سے لگایا جائے۔

سراج الحق نے کہا کہ دنیا چاند اور مریخ پر جانے کی تیاریاں کر رہی ہے اور ہم صرف قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔

متعلقہ: سیاستدان آج بھی راولپنڈی کے گیٹ نمبر چار کی طرف دیکھ رہے ہیں، سراج الحق

اپنے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ قرآن و سنت کا قانون آئے گا تو امن اور ترقی آئے گی، ملک اقتصادی بدحالی اور بدامنی کی لپیٹ میں ہے، پاکستان کی ایٹمی صلاحیت بڑی طاقتوں کو کھٹکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دس بڑوں سیاست دانوں کا احتساب ہو جائے تو سب جیل میں جائیں گے، حکمرانوں نے ملک کو معاشی، سیاسی اور سماجی بحران سے دوچار کیا، عوام مہنگائی سے بلبلا رہے ہیں، حکمرانوں کو اپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں۔

عمران خان کے دور میں دہشت گردوں کو "این آر او” ملا،بلاول بھٹو کا الزام

0

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کے دور میں دہشت گردوں کو این آر او ملا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کیخلاف پیپلزپارٹی کی واضح پالیسی رہی ہے،ہم سمجھتے ہیں کہ دہشت گرد اورانتہاپسند پاکستان اور اسلام کےدشمن ہیں۔

وزیر خارجہ نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کے دورمیں دہشت گردوں کواین آر او ملا، ان دہشت گردوں کوپہلےرہائی ملی اورپھرملک سےفرارکرائےگئے، ہم عمران خان کی دہشت گردوں اورانتہاپسندوں کیخلاف پالیسی کی مذمت کرتےہیں، دہشت گردوں کیخلاف وہی پالیسی ہونی چاہیےجو جرائم پیشہ لوگوں کیخلاف ہوتی ہے۔

بلاول بھٹو نے قومی سلامتی کمیٹی کےفیصلےکی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتےہیں کہ پارلیمان کی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جلدسےجلد بلایاجائے، تاکہ پارلیمان کی سلامتی کمیٹی اجلاس میں تمام جماعتوں کو آن بورڈ لیاجاسکے۔

 نیوز کانفرنس میں بلاول بھٹو نے کہا کہ یپلزپارٹی نے ہمیشہ حمایت کی کہ الیکشن اپنے وقت پرہونےچاہئیں، ہم نے جلد انتخابات کی ہمیشہ مخالفت کی اورآئندہ بھی کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کوئی سمجھتا ہے کہ الیکشن میں تاخیرہو تو پیپلزپارٹی اس کی بھی مخالفت کرےگی،ہم سمجھتے ہیں کہ عام انتخابات میں ابھی بہت وقت ہے،الیکشن اپنے وقت پر ہوں پیپلزپارٹی کا ہمیشہ سے یہ مؤقف رہاہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو آئینی طریقےسےگھربھجوایا گیاجو بڑی کامیابی ہے، مگر اب پاکستان میں مجھے نہیں کھیلنےدوگےتو کسی کونہیں کھیلنےدونگا کی سیاست کی جارہی ہے،ایسےرویےاپنائےجارہےہیں کہ تقسیم ہرجگہ نظرآرہی ہے، پاکستان میں نفرت اورتقسیم کی سیاست کوفروغ دیاجارہاہے۔

نیوز کانفرنس میں بلاول بھٹو نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے سیاست میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیاجسےسراہتےہیں،سابق آرمی چیف نے سیاست میں مداخلت کااعتراف کیا جسےویلکم کرتےہیں،اسٹیبلشمنٹ نےسیاست میں مداخلت نہ کرنےکاوعدہ کیاجواچھی بات ہے،ہم بھی چاہتےہیں کہ سیاست میں غیرسیاسی لوگ مداخلت نہ کریں۔