جمعہ, نومبر 1, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 9974

حیرت انگیز : برف کی ایسی شکل جو آپ نے کبھی نہیں دیکھی

0
برف

پانی کی منجمد شکل کو برف کہا جاتا ہے، برف کی قلمیں حقیقت میں شفاف ہوتی ہیں یعنی روشنی ان کے درمیان سے آسانی سے گزر جاتی ہے۔ حب برف جمتی ہے تو اس کے ذرات کے درمیان ہوا قید ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے ہمیں برف سفید نظر آتی ہے۔

نظام شمسی میں برف وافر مقدار میں ہے، یہ برفانی تودوں اور اولے کی طرح گرتی ہے یا گلیشیر کی طرح بر کے ٹکڑوں۔ آئیکلز یا آئس اسپائیکس کی صورت میں آتی ہے۔

سائنس دانوں نے ایک نئی قسم کی برف دریافت کی ہے کہ جس کے متعلق ان کا ماننا ہے کہ زمین کے مینٹل میں موجود ہے اور شاید یہ صفت دور دراز موجود پانی والے سیاروں میں بھی ہوسکتی ہے۔

نئی کی گئی تحقیق کے مطابق اب زمین پر پائی جانے والی ٹھوس برف کی 20 اقسام دریافت ہوئی ہیں۔

یہ تحقیق محققین کو اس بات کے متعلق اشارہ دے سکتی ہے کہ دیگر سیاروں پر پانی کس شکل میں ہوگا جہاں درجہ حرارت اور دباؤ زمین سے مختلف ہوتا ہے۔

لاس ویگاس کی یونیورسٹی آف نیواڈا میں سائنس دانوں کی ایک ٹیم کو یہ دریافت، شدید دباؤ میں پانی کی خصوصیات کی پیمائش کا نیا طریقہ کار ایجاد کرنے کے بعد ہوئی۔

پانی کے نمونے کو پہلے دو ہیروں کی نوکوں کے درمیان دبایا گیا۔ جس سے وہ متعدد برف کے کرسٹلز کی شکل میں ڈھل گیا۔

پھر اس برف کو لیزر سے تپش دینے کی تکنیک سے گرمائش دی گئی جس سے وہ وقتی طور پر پگھلا اور دوبارہ جم کر باریک کرسٹل کے صفوف کی شکل اختیار کرلی۔

یوم‌ِ پاکستان پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب

0

لاہور: یوم پاکستان کے سلسلے میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی، جس میں پاک فضائیہ کے دستے نے رینجرز کی جگہ اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج یوم پاکستان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے یوم پاکستان کے موقع پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی۔

تقریب میں ایئر وائس مارشل زبیر حسن خان کی بطورمہمان خصوصی شرکت کی ، پاک فضائیہ کے دستے نے رینجرز کی جگہ اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی یئر وائس مارشل زبیر حسن خان مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی ، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے۔

واضح رہے کہ ملک بھرمیں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، اسلام آباد میں دن کا آغاز اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔

توپوں کی سلامی کے موقع پر پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے ’نعرہ تکبیر‘ اور ’پاکستان زندہ باد‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

یوم پاکستان پر مسلح افواج کی شاندار پریڈ ، ملکی دفاعی اور فوجی طاقت کا بھرپور مظاہرہ

0

اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں یوم پاکستان کی پروقار مرکزی تقریب جاری ہے ، جس میں مسلح افواج نے ملکی دفاعی اور فوجی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں آج یوم پاکستان بھرپور جوش وجذبےسےمنایا جارہا ہے ، اسلام آباد کے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ یوم پاکستان کی مرکزی تقریب جاری ہے۔

تقریب میں صدرمملکت عارف علوی روایتی بگھی میں آئیں، صدر پاکستان سمیت مہمان خصوصی کی آمد کے بعد گراؤنڈ میں قومی ترانا پڑھا گیا اور کلام پاک کی تلاوت کی گئی۔

بعدازاں ڈاکٹرعارف علوی کو مسلح افواج کے دستوں نے سلامی پیش کی اور صدرنے مسلح افواج کی پریڈ کا معائنہ کیا۔

صدر پاکستان کو سلامی پیش کیے جانے کے بعد پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد کی سربراہی میں جنگی طیاروں نے صدر مملکت کو سلامی پیش کی۔

یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی پریڈ کی تقریب میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وفاقی وزرا اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے علاوہ سمیت او آئی سی تنظیم کے وزرائے خارجہ بھی موجود ہیں۔

فوجی دستوں نے پریڈ کمانڈر کی قیادت میں مارچ پاسٹ کیا جبکہ رینجرز، مجاہد فورس، پولیس بلوچستان لیویز اور کوسٹ گارڈ کے دستے نے پہلی بار پریڈ میں شرکت کی۔

پاکستان کی باون فیصد خواتین آبادی کی نمائندگی کرنےوالی تینوں مسلح افواج کی خواتین نےسلامی پیش کی، تو شرکا نے دل کھول کر داد دی۔

پاکستان کے دوست ممالک ، بحرین، ازبکستان، آزربائیجان،ترک اورسعودی عرب کے فوجی دستوں نے سلامی پیش کرکے اپنی مضبوط دوستی کا ثبوت پیش کی۔

دشمن کو نیست ونابود کرنے کے لیے انتہائی تباہ کن ہتھیار پریڈ کا حصہ ہیں جبکہ الخالد اور الضرار ٹینک نے دشمن پر ہیبت طاری کی، اس موقع پر فتح ون راکٹ سسٹم ، شاہین ، غوری ، نصر سمیت جدید جدید آلات حرب کی نمائش کی گئی۔

اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم پاکستان کے دن کا آغاز 31 توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا اور فصا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی۔

اس موقع پر ملک کی سلامتی اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

حصول پاکستان کا مقصد اسلامی فلاحی مملکت کا قیام تھا، عارف علوی

0
عارف علوی

اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے یوم پاکستان کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حصول پاکستان کا مقصد اسلامی فلاحی مملکت کا قیام تھا۔

اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حصول پاکستان کا مقصد ایسی ریاست تھا جس میں مسلمانوں کےساتھ اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہو۔

صدر مملکت نے کہا کہ اوآئی سی اجلاس میں شرکت کرنے والے مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں، فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں عوام پر جبروتشدد کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے لاکھوں افغان بھائی بھوک اور بیماری سے گزر رہے ہیں، اقوام متحدہ نے پاکستان کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری دی، ہر سال 15مارچ کواسلامو فوبیا سےنمٹنے کا دن منایا جائے گا۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا کیخلاف قرارداد کی منظوری پر امت مسلمہ کومبارکباد پیش کرتا ہوں، او آئی سی اجلاس اسلامی ممالک کو درپیش مسائل کے حل کا موقع ہے۔

صدر پاکستان نے کہا کہ ہم ذمہ دار ایٹمی قوت اور تمام ممالک سے امن چاہتے ہیں، ہم پرامن بقائے باہمی کے اصول پر قائم ہیں اور قائم رہیں گے، ہم اپنی سلامتی اورخودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان کیخلاف کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا جیسے اس سے پہلے جواب دیتے رہے ہیں۔

صدر مملکت نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروائے، ہم اقوام متحدہ کے اقدامات کا شدت سے انتظار کررہے ہیں۔

بابائے قوم، تحریک آزادی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، وزیراعظم

0
وزیراعظم

وزیراعظم پاکستان عمران خان کا 23مارچ2022یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ23مارچ تخلیق پاکستان کے حقیقی مقاصد پر کاربند رہنےعزم کی تجدید کا دن ہے۔

قومی دن کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بابائےقوم، تحریک آزادی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، نوجوانوں کیلئے جاننا ضروری ہے کہ پاکستان طویل جدوجہد کے بعد معرض وجود میں آیا۔

وزیراعظم اب استحکام، ترقی کی کلید محنت، دیانتداری، اخلاقیات میں مضمر ہے، ایمان، اتحاد، تنظیم پر کاربند رہنے کی ضرورت ہے، خود کو مدینہ کی طرز پر حقیقی فلاحی ریاست کیلئے وقف کرنا چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم درپیش چیلنجز کا ادراک کرنا چاہیے، حکومت نےغربت کے خاتمے اور انصاف کیلئےاصلاحات متعارف کرائیں، ہماری توجہ معاشرے کے نظرانداز طبقےاور مساوی مواقع پر مرکوز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کامیاب پاکستان پروگرام زبردست اقتصادی فوائد کا حامل ہے، قومی صحت کارڈ کے فلیگ شپ پروگرام تاریخ میں بےمثال پروگرام ہے، ہم اپنی عظمت رفتہ کی بحالی کی شاہراہ پرگامزن ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے قومی مفاد پر ذاتی مفادات کو ترجیح دی، کرپشن کے خاتمے کیلئے جذبے کی ضرورت ہے۔

حرا خان کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

0

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حرا خان کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ”میرے ہمسفر“ میں رومی کا منفی کردار نبھانے والی اداکارہ حرا خان نے انسٹاگرام پر اپنی دلچسپ ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں اداکارہ مشہور گانے ’دنیا میں رہنا ہے تو کام کر پیارے‘ پر لپ سنکنگ کررہی ہیں، حرا خان ویڈیو میں گانے کی مناسبت سے مختلف تاثرات بھی دے رہی ہیں۔

حرا خان نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ان کی ویڈیو کو پسند بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ نے اس سے قبل ”میرے ہمسفر“ کے ایک سین کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ”رومی رئیس احمد سے ملیے، کالج کی نادان لڑکی جس کو بچپن سے ہی شادی کرنے کا شوق ہے۔ حرا خان نے مزید لکھا تھا کہ ”میرے ہمسفر“ سے شروع ہوتا ہے میرا ایک نیا سفر۔“

حرا خان دیگر شوبز شخصیات کی طرح انسٹا گرام پر اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ انسٹا گرام پر ان کے فالورز کی تعداد 89 ہزار سے زائد ہے جب کہ اداکارہ خود 805 صارفین کو فالو کرتی ہیں۔

”رمضان ٹرانسمیشن کے بجائے جعلی خبروں پر پابندی لگائی جائے“

0

پاکستان کے معروف اداکار احمد علی بٹ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان ٹرانسمیشن کے بجائے جعلی خبروں پر پابندی لگائی جائے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر احمد علی بٹ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ جعلی خبروں، پیڈ نیوز اینکرز، پروپیگنڈے اور ٹی وی پر مذہب کا مذاق اڑانے والوں پر پابندی لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان میں معیاری گیم شوز وقت کی ضرورت ہیں، لیکن ہم سب جانتے ہیں کہ اچھے معیار کے گیم شوز پورے خاندان کے لیے خاص طور پر رمضان میں تفریح ​​کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔

احمد علی بٹ نے کہا کہ فہد مصطفیٰ جیسے لوگوں نے ہمیں معیاری تفریح ​​فراہم کرنے کے لیے اپنا سب کچھ وقف کر دیا، ہمیں اس طرح کے شوز پر فخر ہونا چاہیے، اس لیے ان حقیقی مسائل پر توجہ مرکوز کریں جن کا ہمارا ملک سامنا کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا تھا جس میں عوام کی جانب سے جاری کردہ شکایات کی بنیاد پر رمضان نشریات کے چھ رہنما اصولوں کی ہدایت کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

قائد اعظم کے سنہری اصولوں پر کاربند ہونے کی ضرورت ہے، وزیراعظم کا پیغام

0

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں قائد اعظم کے سنہری اصولوں ایمان، اتحاد، تنظیم پر کاربند ہونے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 23 مارچ تخلیق پاکستان کے حقیقی مقاصد پر کاربند رہنے اور عزم کی تجدید کا دن ہے، بابائے قوم، تحریک آزادی کے رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ پاکستان طویل جدوجہد کے بعد وجود میں آیا، اب استحکام اور ترقی کی کلید محنت، دیانت داری، اخلاقیات میں مضمر ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں خود کو ریاست مدینہ کی طرز پر حقیقی فلاحی ریاست کے لیے وقف کرنا چاہیے، ہمیں بحیثیت قوم درپیش چیلنجزکا ادراک کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: سعودی فرمانروا اور ولی عہد کے’’یوم پاکستان‘‘ پر تہنیتی پیغامات

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نےغربت کے خاتمے اورانصاف کے لیے اصلاحات متعارف کرائیں، ہماری توجہ معاشرے کے نظر انداز طبقے اور مساوی مواقع پرمرکوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام زبردست اقتصادی فوائد کا حامل ہے، قومی صحت کارڈ کے فلیگ شپ پروگرام تاریخ میں بے مثال پروگرام ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے قومی مفاد پر ذاتی مفادات کو ترجیح دی، ہم اپنی عظمت رفتہ کی بحالی کی شاہراہ پر گامزن ہیں۔

گھروں کو ٹھنڈا رکھنے والے پودے

0

پودے گھروں کو خوشنما بناتے ہیں لیکن ان میں کئی پودے ایسے بھی ہیں جو لوگوں کو صحت مند رکھنے کے ساتھ ساتھ گھروں کو گرمی سے بھی بچاتے ہیں۔

درخت اور پودے اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے زندگی کیلیے ایک اہم نعمت ہیں اکثر لوگوں کو ہرے بھرے پودوں سے گھر کی سجاوٹ کرنا اچھا لگتا ہے لیکن اپنے گھروں میں پودے لگانے سے قبل یہ جان لیں کہ ہریالی فائدہ مند ہوتی ہے لیکن کچھ پودے انسانی صحت کیلیے نقصان دہ بھی ہوتے ہیں اور تو آج ہم آپ کو کچھ ایسے خاص پودوں کے بارے میں بتائیں گے جو آپ کے گھر کو خوبصورت اور صحت بخش بنانے کے ساتھ ساتھ گرمی سے بھی بچانے میں معاون ہوں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی طور پر اُگنے والے درخت اور پھول پودے لگانے سے ہی شجرکاری سے فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے، آپ اپنے آنگن ، چھت، بالکونی یا ٹیرس وغیرہ میں پھول پودے لگاسکتے ہیں۔

ایسے پودوں میں سب سے معروف اور مفید پودا ایلوویرا ہے جس کو مقامی زبان میں گھی گوار بھی کہتے ہیں۔ ایلوویرا کا پودا فضا کو جراثیموں سے پاک بناکراس کو صاف کرتا ہے اور کمرے کے درجہ حرارت کو بھی معتدل کرتا ہے اور رات بھر آکسیجن بھی خارج کرتا ہے۔ ایلوویرا کے پودے سے کریم ، جیل، مرہم وغیرہ بھی بنتے ہیں۔

ویپنگ فگ گرمی کی شدت کو کم کرکے فضا کو خوشبودار بناتا ہے، یہ پودا ایسی آلودگی سے نمٹتا ہے جو کارپینٹنگ اور فرنیچر سے خارج ہوتی ہے جیسے کہ فارمل ڈی ہائیڈ، بینزین اور ٹرائی کلورو تھائی لیں۔

آریکا پام ماحول کو تو صاف کرتا ہے اور اپنی خصوصیات کی بنا پر سانس کے مریضوں کے لیے بیحد مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ افراد دائمی نزلہ وزکام کا شکار رہتے ہیں ان کیلیے بھی یہ دوست پودے کا کردار ادا کرتا ہے۔

اسی خاصیت سے ملتا جلتا ایکی پودا اسپائیڈر پلانٹ بھی ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ پودا دو سے تین دن کے اندر 90 فیصد تک فضا میں موجود ٹاکسن کو ختم کرکے اسے صاف ستھرا بنا دیتا ہے، یہ خاص طور پر ڈسٹ الرجی کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے۔

ڈوارف ڈیٹ پام نامی پودا آلودگی کا خاتمہ کرکے گھر کو ٹھنڈا کرتا ہے۔ یہ بالخصوص کیمیائی مرکب زائلین کا خاتمہ کرتا ہے جو کہ ہائیڈرو کاربن کی ہی ایک قسم ہے، اس پودے کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس کی عمر طویل ہوتی ہے۔

بےبی ربڑ پلانٹ کا پودا گھر کی گرمی کم کرنے اور کمروں کو ٹھنڈا رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اس کے ساتھ ہی یہ پودا ہوا کو صاف کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے گھر میں لگائے جانے والے مشہور پودوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

تو گرمیاں شروع ہوچکی ہیں۔ آپ ابھی جائیں اور مذکورہ بالا پودوں میں کچھ پودے نرسری سے خرید لائیں تاکہ جب گرمیاں اپنے عروج پر ہوں تو آپ کو گھر میں بغیر اے سی کے بھی ٹھنڈک اور سکون کا احساس رہے

کپل دیو رنویر سنگھ کی فلم ”83“ دیکھ کر رو پڑے

0

ممبئی: بھارت کو پہلی بار کرکٹ کی دنیا میں عالمی چیمپئن بنانے والے سابق کپتان کپل دیو اپنی زندگی پر مبنی فلم ”83“ دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے۔

”بالی وڈ ہنگامہ“ کے مطابق معروف اداکار رنویر سنگھ کی فلم ”83“ گزشتہ سال سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی لیکن اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے بہت سے لوگ اسے نہیں دیکھ سکے۔

نیٹ فلکس نے کپل دیو اور میزبان اداکار گورو کپور کے ساتھ ان کی کہانیوں پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں کپل دیو ہندی میں کہتے ہیں کہ پہلی بار جب میں ”83“ دیکھی تو مجھے لگا یہ فلم ہے، اس نے مجھے سچ میں متاثر نہیں کیا۔

کپل دیو نے کہا کہ دوسری بار دیکھنے پر میں بہت جذباتی ہوگیا، میں یقین نہیں کر سکتا تھا کہ ہماری زندگی اتنی خوبصورتی سے اسکرین پر آ سکتی ہے۔

فلم کی اسکریننگ کے دوران کپل دیو نے کہا کہ میری بیٹی فلم میں رنویر سنگھ کو بس سے باہر نکلنے والے سین کو دیکھ کر حیران رہ گئی، اس فلم میں کچھ ایسے مناظر ہیں جنہوں نے مجھے خوشی دی۔

خیال رہے کہ بھارت میں کھلاڑیوں سمیت مشہور شخصیات کی زندگی پر فلم بننا کوئی نئی بات نہیں۔ اس سے پہلے بھی سابق کپتان ایم ایس دھونی اور اداکار سنجے دت سمیت متعدد فوجی اہلکاروں، بزنس مین کی زندگیوں پر درجنوں فلمیں بن چکی ہیں۔

بھارت نے پہلی بار کپل دیو کی کپتانی میں کرکٹ ورلڈ کپ 1983 میں اپنے نام کیا تھا اور ان کی فلم میں بھی یہی کہانی دکھائی گئی ہے۔