جمعہ, نومبر 1, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 9973

استعفیٰ نہیں دوں گا اور حکومت گر گئی تو چپ نہیں بیٹھوں گا، وزیراعظم کا دو ٹوک اعلان

0

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ کسی بھی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا، ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپوزیشن کیلئے سرپرائز ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے صحافیوں کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا،چوہدری نثار سے ملاقات ہوچکی ہے، ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپوزیشن کو سرپرائز ملے گا اور ووٹنگ سے ایک دن پہلے میرا کارڈ سامنے آئے گا۔

اپوزیشن کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پہلے ہی اپنے سارے کارڈز شو کرچکی ہے اور ان کی سیاست ختم ہونے والی ہے، یہ لکھ لیں کہ تحریک عدم اعتمادناکام ہوگی۔

اتحادیوں سے متعلق انھوں نے کہا اتحادی 27 تاریخ کے جلسے کے بعد حکومت کیساتھ رہنے کا فیصلہ کریں گے ، تحریک انصاف کی مقبولیت میں حالیہ دنوں بےپناہ اضافہ دیکھنے کو آیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان آج بچا ہوا ہے تو پاک فوج کی وجہ سے بچا ہوا ہے، فوج کیساتھ آج بھی اچھے تعلقات ہیں، فوج نہ ہوتی تو ملک کے تین ٹکڑے ہوجاتے ، فوج پر مسلسل حملے کئے جارہے ہیں ، پاکستان کو فوج کی سخت ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ن لیگ کی سیاست چوری بچانے کے لئے ہے، کسی بھی صورت این آر او نہیں ملے گا، ابھی تو لڑائی شروع ہوئی ہے میں ہار ماننے والا نہیں، جب تک زندہ ہوں ان چوروں کیساتھ نہیں بیٹھوں گا۔

شہباز شریف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کیساتھ بیٹھ کر کام کرنے کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا، یہ لوگ اپنی کرپشن بچانے کیلئے میرے خلاف کٹھے ہوئے ہیں۔

صدارتی ریفرنس پر عمران خان نے کہا سپریم کورٹ ریفرنس اس لئےبھیجا تاکہ ووٹوں کی خریدوفروخت پررکاوٹ آئے ، یہاں پرعرا ق کی طرح حملے کی ضرورت نہیں صرف 20ممبران پارلیمنٹ کو خریدیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ لڑائی ہونے دیں پتہ چلے گا کون استعفیٰ دیتاہے، 27مارچ کوعوام کو سمندراسلام آباد میں ہوگا، اتنا بڑا جلسہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا ہوگا، پاکستان میں سب سے بڑےجلسے میں نے کیے ہیں، مینارپاکستان کو بھرنے کا کریڈٹ بھی مجھے جاتا ہے۔

نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میڈیا ہاؤسز کو نوازشریف نے خرید اہوا ہے، پاکستان میں لفافہ کلچرنوازشریف لیکر آیا ہے۔

عمران خان نے مزید بتایا کہ سپریم کورٹ میں ریفرنس کا مقصدتحریک عدم اعتمادکی تاخیری ہرگزنہیں، یہ تومیں عدالت میں کہہ چکا ریفرنس اور پارلیمانی پروسیجرالگ الگ چلے گا، ہمارامقصد ملک میں صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ہے، شفاف الیکشن کیلئےہی سینیٹ الیکشن کےوقت ریفرنس دائرکیاتھا، یوسف گیلانی کے بیٹھے کی ویڈیوز منظرعام پرآئیں کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

صحافیوں نے سوال کیا کہ کامران خان نےوی لاگ میں4مطالبےہیں، کامران خان کہتے ہیں جنرل فیض اور بزدار پر فیصلے کریں ؟وزیراعظم عمران خان نے جنرل فیض اور بزدار سےمتعلق سوال پر قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کامران خان کو کون بتاتا ہے کہ میں نے کیا کرنا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہباز شریف مجرم ہے،اس کے ساتھ کیوں بیٹھوں گا، شہباز شریف جیسے چور کے ساتھ بیٹھ کر اپنی توہین نہیں کروں گا۔ چوروں کا جتنا بھی دباؤ ہو آخری بال تک لڑنے والا ہوں، ابھی تو لڑائی شروع ہی نہیں ہوئی تو استعفیٰ کہاں سے آگیا ، مجھے توسمجھ نہیں آتی استعفے کی بات کیوں کی جارہی ہے۔

انھوں نے واضح کیا کہ حکومت چھوڑنے کیلئے تیار ہوں مگرانہیں استعفیٰ نہیں دوں گا، حکومت گر گئی تو چپ نہیں بیٹھوں گا۔

نیوٹرل کی خبروں کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ نیوٹرل والی بات کا غلط مطلب لیا گیا، کسی سے کوئی دوریاں نہیں ، آرمی چیف سے دوریوں کی بات غلط ہے، کیا لڑائی سے پہلے ہاتھ کھڑے کردوں ؟ مولانا فضل الرحمان سیاست کے 12ویں کھلاڑی ہیں، عدم اعتماد والا میچ ہم جیتیں گے۔

واٹس ایپ صارفین کیلئے ایک اور بڑی سہولت متعارف

0
واٹس ایپ

باہمی رابطوں کیلئے دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور فیچر متعارف کرایا ہے۔

واٹس ایپ نے سال 2021 میں اس فیچر تک صارفین کو ابتدائی رسائی دی تھی جس کا مطالبہ ان کی جانب سےعرصے سے کیا جارہا تھا۔ یعنی بیک وقت کئی ڈیوائسز پر واٹس ایپ کو استعمال کرنے کی سہولت جو بیٹا ورژن میں دستیاب تھی۔

اب واٹس ایپ نے اپنے ویب اور ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے ملٹی ڈیوائس سپورٹ فیچر میں ایک بڑی اپ ڈیٹ کا اعلان کیا ہے۔

اس وقت بیٹا ورژن میں صارفین کو اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے فون کی ضرورت ہوتی ہے مگر اب یہ بدلنے والا ہے۔

اب صارفین 4 مختلف ڈیوائسز پر واٹس ایپ تک رسائی انٹرنیٹ سے کنکٹ پرائمری اسمارٹ فون کے بغیر بھی کرسکیں گے۔

ویسے مجموعی طور پر یہ تعداد 5 ہوگی کیونکہ اس میں پرائمری اسمارٹ فون بھی شامل ہوگا۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo کے مطابق میسجنگ ایپ میں ایک اپ ڈیٹ کی گئی ہے جس کے ذریعے ملٹی ڈیوائس فیچر کو توسیع دی گئی ہے۔

اس اپ ڈیٹ کے بعد اس فیچر کو بیٹا ورژن میں استعمال کرنے والے صارفین کے پاس لکھا آئے گا کہ وہ واٹس ایپ کو ویب، ڈیسک ٹاپ یا دیگر ڈیوائسز پر فون کو آن لائن رکھے بغیر استعمال کرسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے لاگ ان کے عمل اور میسجز آرگنائزنگ کو بہتر کیا جارہا ہے۔ بالخصوص جب متعدد پیغامات ڈاؤن لوڈ ہونے کے لیے موجود ہوں جبکہ لاگ ان کے تجربے کو تیز کرنے پر بھی کام کیا جارہا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ نئی اپ ڈیٹ آئی او ایس صارفین کو مارچ کے آخر تک دستیاب ہوگی جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کو اپریل تک کا انتظار کرنا ہوگا۔

کچھ عرصے پہلے کی رپورٹ کے مطابق صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے بیک وقت 4 ڈیوائسز کو لنک کرسکیں گے، مگر یہ ڈیوائسز واٹس ایپ ویب، واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ اور فیس بک پورٹل تک محدود ہوں گی۔

تاہم اس فیچر کی کچھ حدود ہوں گی اور بیٹا ٹیسٹرز ان افراد کو میسجز نہیں بھیج سکیں گے جو اپنے فون میں پرانے واٹس ایپ ورژن استعمال کررہے ہوں گے۔

متعدد ڈیوائسز کی سپورٹ کے فیچر کے بارے میں سب سے پہلے جولائی2019 میں خبر سامنے آئی تھی اور WABetainfoنے اس وقت بتایا تھا کہ واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے پلیٹ فارم (یونیورسل ونڈوز پلیٹ فارم)کی تشکیل پر کام کیا جارہا ہے جو ایک اکاﺅنٹ کو بیک وقت کئی ڈیوائسز پر لاگ ان ہونے میں مدد دے گا۔

بعدازاں جو رپورٹس سامنے آئی تھیں ان کے مطابق ملٹی ڈیوائس سپورٹ کے دوران مین ڈیوائس کو واٹس ایپ ویب کی طرح متحرک انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔

ذیابیطس کے مریض ناشتے میں کیا لیں ؟

0
شوگر لیول

ذیابطیس کے مریضوں کے لیے ناشتے کو دن بھر کی "بہترین غذا” تسلیم کیا جاتاہے کیونکہ یہ بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اس حوالے سے محققین کی رائے ہے کہ ناشتہ چھوڑنا صحت مند افراد میں بھی ذیابطیس ٹائپ ٹو کے خطرات دگنے کردیتا ہے۔

صبح کے اوقات میں ذیابطیس کے مریضوں کا بلڈ شوگر لیول بڑھا ہوا ہوتا ہے کیونکہ ان کا لبلبہ رات بھر شوگر کی مقدار کو توڑچکا ہوتا ہے۔

جس کے نتیجے میں صبح کے اوقات میں خلیات مناسب مقدار میں انسولین بنانے سے قاصر ہوتے ہیں تاہم ناشتے کے بعد مریضوں کا بلڈ شوگر لیول بڑھ سکتاہےجو دوپہر کے کھانے کے بعد دگنا بھی ہوسکتا ہے۔

ذیابطیس کے مریض ناشتے میں کیا کھائیں ؟

چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر آپ ذیابیطس کے مریض ہیں تو ناشتے میں ایک مخصوص غذا کا استعمال مختلف پیچیدگیوں کا خطرہ کم کرنے اور زیادہ عرصے تک زندگی کے حصول میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

ہربن میڈیکل یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ناشتے میں زیادہ کاربوہائیڈریٹس جبکہ رات کو سبز پتوں والی سبزیوں کا استعمال ذیابیطس کے مریضوں کی صحت کے لیے بہترین ثابت ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ کاربوہائيڈريٹ آپ کی غذا ميں شامل غذائی مادے کا نام ہے جو خون ميں شکر کی سطح کو متاثر کرتا ہے۔

کاربوہائيڈريٹ کے بہت سے مختلف ذرائع ہيں:

نشاستے دار غذائيں جيسے کہ چاول، چپاتی، پاستا، آلو، نان، نوڈلز، رتالو اور ناشتے والے سيريل پھل شکر والی غذا اور مشروبات دودھ اور دہی نشاستے دار سبزياں جيسے پھلياں اور دالیں وغیرہ

اس تحقیق میں ذیابیطس کے4642 مریضوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا جس میں ان کی مانیٹرنگ 11 سال تک کی گئی تھی۔

تحقیق میں ان افراد کی غذائی عادات کا موازنہ کیا گیا جبکہ وقت کے ساتھ خون کی شریانوں کے امراض اور کسی بھی وجہ سے موت کی شرح کو بھی جانچا گیا۔

محققین نے دریافت کیا کہ جو لوگ کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور سبزیاں جیسے آلو کو دن کے آغاز میں کھانے کے عادی ہوتے ہیں ان میں امراض قلب سے موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

اسی طرح دوپہر میں سالم اناج اور رات کو سبز پتوں والی سبزیاں کھانے والے ذیابیطس کے مریضوں کو بھی یہی فائدہ ہوتا ہے۔

اس کے مقابلے میں رات کو زیادہ مقدار میں پراسیس گوشت کھانا امراض قلب سے موت کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

تحقیق سے عندیہ ملتا ہے کہ غذائی اشیا کے استعمال کا وقت ذیابیطس کے مریضوں کو انسولین کی حساسیت کے قدرتی حیاتیاتی ردھم سے مطابقت پیدا کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ ذیابیطس کے لیے غذائی رہنمائی اور مرض کی شدت بڑھنے سے روکنے میں مددگار حکمت عملیوں میں غذاؤں کے استعمال کے مثالی وقت کے اضافے کو بھی ہدف بنایا جانا چاہیے۔

تحقیق کے نتائج سابقہ تحقیقی رپورٹس کو سپورٹ کرتے ہیں جن کے مطابق ذیابیطس کے مریض کی صحت اس وقت زیادہ بہتر رہنے کا امکان ہوتا ہے جب وہ رات کے کھانے کی بجائے ناشتے میں زیادہ مقدار میں غذا کا استعمال کریں۔

اس نئی تحقیق کے نتائج طبی جریدے دی جرنل آف کلینکل اینڈوکرینولوجی اینڈ میٹابولزم میں شائع ہوئے۔

جعلی پولیس اہلکار نوٹوں کے ہار بنانے والے شہری سے ایک کروڑ 15 لاکھ روپے لے اڑے

0

کراچی : جعلی پولیس اہلکار نوٹوں کے ہار بنانے والے شہری سے ایک کروڑ 15 لاکھ روپے لے اڑے، واقعے کا مقدمہ سمن آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہراہ پاکستان پر مبینہ جعلی پولیس اہلکاروں نے بڑی واردات کی اور قصور کے شہری سے ایک کروڑ 15 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

واقعے کا مقدمہ سمن آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ، جس میں مدعی رمضان نے بتایا کہ قصور کا رہائشی ہوں ، شادی بیاہ میں نوٹوں کےہارکا کام کرتا ہوں اور کاروباری سلسلےمیں کل نئےنوٹ لینے میٹھادر پہنچا تھا۔

مدعی مقدمے کا کہنا تھا کہ 78لاکھ روپے کے 10والے نوٹ13 بوروں میں پیک تھے،م کرائے پر سوزوکی لی اور تمام بورے پیچھے رکھ دیئے۔

اس دوران سہراب گوٹھ اڈے کی جانب جاتے ہوئے شاہراہ پاکستان پر روکا گیا اور ملزمان نے خود کو پولیس ظاہر کر کے شاہراہ پاکستان پر نوٹوں کے بورے چھینے۔

رواں سال حج کے خواہش مند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

0

ریاض : سعودی حکومت نے تمام ممالک کو حج 2022 کی تیاریوں کیلئے گرین سگنل دے دیا ، ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ معاہدہ کی تکمیل کے بعد حج پالیسی جاری کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال حج کے خواہش مند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، سعودی حکومت نے حج 2022 تیاریوں کیلئے گرین سگنل دے
دیا۔

اس سلسلے میں پاکستانی حکام نے سعودی متعلقہ حکام سے ملاقات کی ، جس میں سعودی حکام نے کہا تمام ممالک حج کی تیاریاں شروع کر دیں ، حج ایس او پیز اور کوٹہ کے بارے میں جلد آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ سعودی حکام کیساتھ حج اخراجات،روڈ ٹومکہ ودیگر امورپر بھی گفتگو ہوئی ، معاہدہ کی تکمیل کے بعد حج پالیسی جاری کی جائے گی۔

یاد رہے حرمین انتظامیہ نے کورونا وبا کے 2 سال بعد مسجدالحرام اور مسجدنبویﷺمیں اعتکاف کی اجازت دے دی ہے، اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کی سہولت جلدویب سائٹ پردستیاب ہوگی۔

وزارت صحت کے مطابق غیرویکسین شدہ افراد کو سعودی عرب میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی، مملکت میں آنے والے افراد کو ویکسینیشن، ٹیسٹ، قرنطینہ کے بغیر آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

سعودی عرب : خواتین میں فوڈ ڈلیوری سروس کا رجحان کیوں ہے ؟

0

ریاض : سعودی عرب میں آن لائن سروسز کے استعمال کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، جس کے پیش نظر کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا۔

اس حوالے سے سعودی انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی نے تازہ ترین جائزے کے نتائج جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت میں ہوم ڈیلیوری سروس پر ماہانہ فی کس اوسط خرچ 256 ریال آرہا ہے۔

الاقتصادیہ کے مطابق جائزے میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں ہوم ڈیلیوری ایپلی کیشن کی مارکیٹ میں وسعت پیدا ہوئی ہے۔57 فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مردوں کے مقابلے میں خواتین میں ہوم ڈیلیوری سروس کا رواج زیادہ پایا گیا ہے، ہوم ڈیلیوری ایپلی کیشن میں سب سے زیادہ کھانے پینے کی چیزیں طلب کی جا رہی ہیں۔ ان کے بعد ادویہ، طبی لوازمات اور نجی اشیاء منگوائی جارہی ہیں۔ سب سے کم فرمائشیں الیکٹرک آلات کی ہیں۔

جائزہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ہوم ڈیلیوری ایپلی کیشنز استعمال کرنے والوں میں 80 فیصد کا کہنا ہے کہ انہیں ایپلی کیشن کے استعمال میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔

جائزے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مملکت میں پوسٹل سروس کا استعمال 83 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ جائزہ نگاروں نے بتایا کہ 11 ہزار 90 افراد کو اس میں شامل کیا گیا تھا، ان کی عمریں 15 سے 64 سال کے درمیان تھیں۔ مملکت کے13ریجنز کو کوریج دی گئی۔

جائزے میں شامل 56 فیصد افراد کا تعلق سعودی شہریت سے تھا جبکہ 44 فیصد غیر ملکی تھے۔ ان میں مردوں کی تعداد 61 فیصد اور خواتین 39 فیصد شامل ہوئیں۔

تحریک عدم اعتماد : ‘وزیراعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں’

0
شیخ رشید

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد : وزیراعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں ،27مارچ کوپتہ چل جائے گا عوام کس کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27مارچ کوپتہ چل جائے گا عوام کس کے ساتھ ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انشااللہ 25 تاریخ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا اور 30 یا 31 مارچ یا یکم اپریل ، اسپیکر جس دن چاہیں ووٹنگ کراسکتے ہیں، اللہ سے پوری امید ہے کہ عمران خان جیتے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ 27تاریخ کی رات کو فائنل ہوجائے گا، عوام کس کےساتھ ہیں ، یہ جلسہ ہی ہمارے اعتماد اور ریفرنڈم کا دن ہے ، اپوزیشن اگر پراعتماد ہے تو ہم بھی پراعتماد ہیں۔

تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کےلئے پرامید ہیں، وزیراعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں، امید ہے اتحادی عمران خان کے ساتھ ہوں گے، اتحادیوں کو وزیراعظم کا ساتھ دینا چاہیے۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے صدارتی ریفرنس کی سماعت کیلئے قائم بینچ پر اعتراض اٹھا دیا

0

اسلام آباد : جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے صدارتی ریفرنس کی سماعت کیلئے قائم بینچ پر اعتراض اٹھا دیا اور کہا بینچ کی تشکیل سے پہلے سینئرججز سے مشاورت نہیں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدارتی ریفرنس کی سماعت کیلئے قائم بینچ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان عطا بندیال کو خط لکھ دیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا خط تین صفحات پر مشتمل ہے ، خط کی کاپی اٹارنی جنرل ،سپریم کورٹ بار صدر احسن بھون کوبھی ارسال کی گئی ہے۔

خط میں کہا کہ روایت کے مطابق بینچ سینئرموسٹ ججزپرمشتمل نہیں ، انصاف صرف ہونا ہی نہیں چاہئیے ہوتا ہوانظر بھی آنا چاہیے، ریفرنس سماعت کیلئے سینئر موسٹ ججز پر مشتمل بینچ تشکیل دیاجاتا ہے۔

آئین کی تشریح جیسے اہم معاملے پر بینچ کی تشکیل میں سینئر ججز کو نظر انداز کیا گیا، صدارتی ریفرنس پر پوری قوم کی نظریں ہیں، اہم کیس کیلئےبینچ کی تشکیل سے پہلے سینئر جج سے مشاورت نہیں کی گئی۔

لارجر بینچ میں سینئر ججز کو شامل نہیں کیا گیا، بینچ کی تشکیل سے پہلے رولز کو فالو نہیں کیا گیا، بینچ میں سینیارٹی پرچوتھے آٹھویں اور تیرہویں نمبر کے ججزکو شامل کیا گیا، اہم قانونی ،آئینی سوالات پرسینئر ججز کا بینچ میں شامل ہونا چاہیے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سول سرونٹ کی بطور رجسٹرار تقرری پر بھی اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا میری رائےمیں رجسٹرار کی تقرری خلاف آئین ہے، یہ خط لکھنے سے پہلے دو بار سوچا۔

سپریم کورٹ بار درخواست،ریفرنس ایک ساتھ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم آیا، سپریم کورٹ بار کی درخواست اور صدارتی ریفرنس ایک ساتھ نہیں سنا جا سکتا کیونکہ سپریم کورٹ بار کی درخواست آرٹیکل 184/3 کے تحت دائر کی گئی ہے، صدارتی ریفرنس مشاورتی دائرہ اختیار ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز چیف جسٹس پاکستان عطا بندیال نے صدارتی ریفرنس کی سماعت کیلئے بینچ تشکیل دیا تھا۔

حکومت نے جہانگیر ترین گروپ کو منانے کی کوششیں مزید تیز کردیں

0

لاہور : حکومت نے ترین گروپ کو منانے کی کوششیں تیز کردی، ترین گروپ کل مراد راس سے ملاقات میں مطالبات پرہونے والی پیشرفت کا دریافت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے پر ترین گروپ کا نمائندہ وفد کل وزیراعلیٰ کے نمائندے مراد راس سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ترین گروپ 6 روزقبل کی ملاقات کی سفارشات میں پیش رفت پرپوچھے گا ، جس پر وزیراعلیٰ آفس نے ترین گروپ کےمسائل پرخصوصی ڈیسک قائم کرنے کی ہدایات دے دیں۔

لاہور:ترین گروپ اورمراد راس کی گزشتہ ملاقات میں پرویز خٹک کو بھی اعتماد میں لیا گیا

ذرائع ترین گروپ کا کہنا ہے کہ مائنس بزدار سمیت تمام آپشنز پر مشاورت سے فیصلہ کریں گے، رہنما ترین گروپ عبدالحئی دستی نے کہا معاملات جوں کے توں ہیں پیشرفت نہیں ہوئی۔

ذرائع نے کہا کہ آخری ملاقات میں ترین گروپ کوممکنہ وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ، ترین گروپ نے وفاقی محکموں کے حوالے سے بھی تحفظات پرنمائندوں کو آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی نمائندے ترین گروپ کو مائنس بزدار فارمولے سے ہٹانےکی کوشش کریں گے۔

گذشتہ روز ترین گروپ کے اہم ایم پی اے رفاقت گیلانی کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ترین گروپ کے 6 ایم پی ایز 3 روز میں عثمان بزدارسےملاقات کرچکےہیں، ترین گروپ میں ٹوٹ پھوٹ کی وجہ ن لیگ کی ٹکٹ کی گارنٹی نہ ملنا ہے۔

سعودی محکمہ ٹریفک کا اہم اعلان، سختی سے پابندی کی ہدایت

0

جدہ : سعودی عرب کے جدہ محکمہ ٹریفک نے مملکت کی اہم شاہراہوں پر سفر کرنے والے ملکی اور غیر ملکیوں کیلئے اہم اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جدہ محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ جدہ میں شاہراہ کنگ عبد العزیز اور شاہراہ شہزادہ فیصل بن فہد کو جوڑنے والی تمام سروس روڈ کو بند کردیا جائے گا۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق دونوں مرکزی شاہراہوں کے درمیان تمام سروس روڈ کو فارمولا ون ریس کے لیے بند کیا جا رہا ہے۔

محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ مذکورہ سروس روڈ 23 مارچ شام 5 بجے سے 28 مارچ صبح 8 بجے تک بند رہیں گی۔

محکمے نے کہا ہے کہ مذکورہ سروس روڈ بند کرنے سے کنگ عبد العزیز شاہراہ پر ٹریفک کا ازدہام متوقع ہے۔

محکمے نے کہا ہے کہ جن لوگوں کی رہائش مذکورہ سروس روڈ پر ہے صرف انہیں آنے جانے کی اجازت ہوگی۔