جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

پی آئی اے کا مالی بحران ، فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، مسافر پریشان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے مالی بحران کے باعث اندرون ملک جانے والا فلائٹ آپریشن متاثر ہو رہا ہے، فلائٹ آپریشن جاری رکھنے کیلئے فنڈز کی اشد ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے مالی بحران کے باعث فلائٹ آپریشن بدستور متاثر ہے ، طیاروں کی کمی کی وجہ سے اندرون ملک جانے والا فلائٹ آپریشن متاثرہو رہا ہے۔

کراچی سے رحیم یار خان جانیوالی دو طرفہ پروازیں منسوخ کردی گئیں، کراچی سے اسلام آباد جانیوالی پی کے تھری سکس ایٹ تاخیر کا شکار ہے۔

- Advertisement -

کراچی سے ملتان جانیوالی پرواز پی کے تھری زیرو تھری کے کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، یہ پرواز اب شام میں روانہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے پندرہ طیارے گراونڈ ہونے کی وجہ سے آپریشن متاثر ہورہا ہے، پی آئی اے کو سود ، پرزہ جات کی فوری ادائیگی نہ ہونے پر 15طیارے گراونڈ ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن کوفلائٹ آپریشن جاری رکھنے کیلئےفنڈزکی اشد ضرورت ہے،فنڈز نہ ہونے سے پی آئی اے کے ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں