15 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

’تنصیبات پر حملے کرنیوالے نہیں بچیں گے‘، رانا ثنا اللہ کا دو ٹوک اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملٹری تنصیبات اور شہیدوں کی یادگاروں پر حملے کرنے والوں کو نہیں بخشیں گے۔

جے پور ریلوے پھاٹک کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 9 مئی واقعات کا ماسٹر مائنڈ چیئرمین پی ٹی آئی ہے، ورغلائے جانے والے بچے جیل میں اور والدین باہر رو رہے ہیں، بھڑکانے والا خود تعویذ گنڈوں اور جادو ٹونے میں مصروف ہے، کالے بکروں کے صدقے سے اب بلا نہیں ٹلے گی بلکہ قانون کا وار چلے گا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایک شخص نواز شریف پر الزام لگاتا رہا اور خود فرح گوگی بٹھا رکھی تھی، اس کی بیوی فائلوں پر دستخط کرتی اور کہتی تھی کہ ہیرے کی انگوٹھی چاہیے۔

- Advertisement -

متعلقہ: رانا ثنا اللہ شہدا کی یادگاروں کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

انہوں نے کہا کہ 2018 میں ہم پر ہر طرح کا ظلم کیا گیا اور دھاندلی کی گئی، ایک عجیب پارٹی کو اقتدار میں لایا گیا جس نے ساڑھے 3 سال میں نوجوان نسل کو گمراہ کر دیا، انہوں نے کرپشن کی لیکن کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک شخص کہتا تھا کہ مجھے گرفتار کرنا ریڈ لائن ہے اور ریاست کی ایسی تیسی کر دوں گا، اگر کسی کی گرفتاری ریڈ لائن ہے تو پھر ریاست کہاں گئی؟

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے نوجوانوں کو ورغلا کر دفاعی تنصیبات پر حملہ کروا دیا، شہدا کے مجسموں کی بے حرمتی اور جناح ہاؤس کو جلا دیا گیا، کیپٹن کرنل شیر خان شہید ہوا تو دشمن نے بھی انہیں سلوٹ کیا، نفرت میں مبتلا لوگوں نے شہدا کے مجسموں کو آگ لگا دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں