21 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

روس اور یوکرین جنگی قیدیوں کے تبادلے پر رضامند

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امارات ثالثی کے باعث روس اور یوکرین جنگی قیدیوں کے تبادلے رضامند ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ثالثی کی نئی کوشش میں امارات کی کامیابی عالمی سطح پر اس کی بین الاقوامی حیثیت اور معتبر پارٹنر ہونے کا ثبوت ہے۔

دفتر خارجہ نے قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے امارات کے ساتھ تعاون کرنے اور اس کی کوششوں کا مثبت انداز میں جواب دینے پر روس اور یوکرین کا شکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -

اماراتی دفتر خارجہ کے مطابق ’ہماری کوششوں کے باعث روس اور یوکرین جنگی قیدی رہا کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔‘

اماراتی دفتر خارجہ نے کہا کہ ’امارات سفارتی حل، مکالمے اور جنگ کی شدت کم کرنے کے لیے فریقین کو پہلے بھی آمادہ کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا، امارات یوکرین بحران کے پرامن حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔‘

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کرتباہ

واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے دسمبر 2022 کے دوران امریکہ اور روس کے قیدیوں کی رہائی میں کلیدی رول پلے کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں