ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

صحیفہ جبار ذہنی صحت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک ذہنی صحت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران ایک مرتبہ پھر ذہنی صحت کے مسائل پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک وقت تھا جب ڈپریشن کی وجہ سے دل کی دھڑکن کم ہوچکی تھی اور دوران سفر فضائی میزبانوں کو بتادیا تھا کہ اگر میں بیہوش ہوجاؤں تو یہ نہ سمجھا جائے کہ مر گئی ہوں۔

- Advertisement -

اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت وہ ایک وقت میں تیس گولیاں تک کھاتی تھیں۔

اداکارہ کے مطابق 2013 سے انہیں وقتاً فوقتاً ڈپریشن کے دورے پڑتے تھے لیکن وہ انہیں سمجھنے سے قاصر تھیں لیکن جب ان کا ڈپریشن شدید ہوگیا تو ان سے صبر نہ ہوا اور انہوں نے اس پر بات کرنا شروع کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا ڈپریشن اس قدر سنگین ہوچکا تھا کہ والدین اور شوہر بھی ان کی مدد نہیں کر پا رہے تھے اور انہیں بھی یہ احساس تک نہیں تھا کہ کوئی ان کے لیے پریشان رہتا ہے۔

صحیفہ جبار نے بتایا کہ جب ایک بار انہیں ڈپریشن کا اٹیک ہوا تو علی الصبح انہوں نے بیرون ملک رہائش پذیر والدہ کو فون کرکے کہا کہ اگر وہ چاہتی ہیں کہ ان کی بیٹی خودکشی نہ کریں تو وہ جلد پاکستان آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے فون پر والدہ اگلے دن پاکستان آئیں لیکن وہ بھی ان کی حالت دیکھ کر بیمار ہوگئیں پھر والد کو پاکستان بلایا گیا۔

صحیفہ جبار کا کہنا تھا کہ اب ان کی ذہنی صحت ماضی کے مقابلے میں بہتر ہے لیکن اب بھی انہیں ڈپریشن سے نکلے میں وقت لگے گا۔

واضح رہے کہ صحیفہ جبار خٹک نے 2020 میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’لوگ کیا کہیں گے‘ میں ’میرب‘ کا کردار نبھایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں