ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

سلمان خان کو بھی ’باربی‘ کا بخار چڑھ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کو بھی حال ہی میں ریلیز ہونے والی ہالی وڈ فلم ’باربی‘ کا بخار چڑھ گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے جمعہ کی شب اپنے بھائی ارباز خان کی 56ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں آمد پر سُپر اسٹار کی تصاویر اور ویڈیوز بنائی گئیں جو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔ ان میں سلمان خان کو کالے رنگ کی ٹی شرٹ اور اوپر گرے جیکٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

لیکن سلمان خان کی جو چیز سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کیلیے مرکز نگاہ رہی وہ ان کی منفرد گلابی پتلون تھی جس میں وہ پہلے کبھی نظر نہیں آئے۔

متعلقہ: کنگنا رناوت ’باربی‘ اور ہریتک روشن ’کین‘ بن گئے، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا: ’کیا یہ آپ نے فلم ’باربی‘ سے متاثر ہو کر پہنی ہے؟‘ دوسرے نے لکھا کہ اداکار اکیلے ہی ہالی وڈ فلم کی تشہیر کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں