ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

سارہ خان کی بیٹی کے ساتھ تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کی بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

سارہ خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ وہ برطانیہ میں موجود ہیں۔

- Advertisement -

ایک تصویر میں سارہ خان تنہا کھڑی ہیں جبکہ دوسری تصویر عالیانہ اسٹرولر میں موجود ہیں اور اداکارہ بیٹی کے ساتھ موجود ہیں۔

سارہ خان نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر بیٹی اور شوہر فلک شبیر کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کررہے ہیں۔

اس سے قبل بھی سارہ خان نے شوہر اور بیٹی کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ گلوکار فلک شبیر اور سارہ خان 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کی ایک بیٹی عالیانہ فلک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں