ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

شازیل شوکت کی ویڈیو مداحوں کو بھا گئی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شازیل شوکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ شازیل شوکت نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں مشہور پنجابی گانے پر پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

شازیل شوکت نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’وہ وجہ بنیں جس میں کسی کو دیکھیں، سنیں اور اسے سپورٹ کریں۔‘

- Advertisement -

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

شازیل شوکت سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی اداکارہ نے پنجابی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ شازیل شوکت نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں شانزے کا کردار نبھایا تھا، ڈرامے میں وہ عدیل چوہدری اور علی انصاری کی بہن بنی تھیں۔

اداکارہ نے ڈرامہ سیریل ’من آنگن‘ میں ’رمشا‘ کا کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں رئید عالم، عالیہ علی، عمران اسلم، زین بیگ، انمول بلوچ ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں