پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

’پاکستان کی بیٹنگ میں بڑا اسکور کرنے کی صلاحیت نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بیٹنگ میں بڑے اسکور کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹیم کی ناقص کارکردگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بہت ہی بری بیٹنگ کی ہے ایک اچھی وکٹ تھی جہاں پر 325 سے 340 رنز ہوسکتے تھے لیکن پاکستان نے اچھی بیٹنگ نہیں کی۔

شعیب اختر نے کہا کہ اچھا اسٹارٹ ملا تھا روہت شرما نے ٹاس جیت کر فیلڈںگ کرنے کا فیصلہ اچھا نہیں کیا تھا اگر بھارت پہلے بیٹنگ کرتا تو 350 رنز اسکور کرتا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مجھے مایوس کن یہ لگا کر پاکستان صرف چار بیٹرز سے کھیل رہا ہے، سعود شکیل، افتخار احمد اور شاداب خان کو آپ مڈل آرڈر بنا کر کھیل رہے ہو۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ اچھا موقع ملا تھا آپ 300 رنز بناتے لیکن کسی بیٹرز نے وکٹ پر ٹھہر کر بیٹنگ نہیں کی، پاکستان کی بیٹنگ میں وہ ٹیلنٹ ہی نہیں ہے جو بڑے اسکور کرسکے۔

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان 7 وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی، پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 192 رنز کا ہدف دیا تھا جو انہوں نے 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، جسپریت بمرا کو دو وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا چوتھا میچ جمعہ 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کو اپنے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، آسٹریلیا کو پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں