ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سری لنکا نے بلے باز پر پابندی ختم کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

جنسی ہراسانی کے الزام میں بری ہونے والے سری لنکن بیٹر پر عائد پابندی ختم کر دی گئی۔

سری لنکا کرکٹ نے منگل کو کہا کہ اس نے بلے باز دانوشکا گناتھیلاکا پر عائد پابندی ہٹانے کے لیے ایک آزاد کمیٹی کی سفارش کی توثیق کر دی ہے جنہیں گزشتہ ماہ جنسی زیادتی کے الزام سے بری کر دیا گیا تھا۔

گناتھیلاکا کو گزشتہ سال آسٹریلیا میں ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران سڈنی میں ایک خاتون کے ساتھ جنسی ہراسانی کے الزام پر معطل کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

32 سالہ کھلاڑی کو گرفتاری کے فوراً بعد ایس ایل سی نے تمام طرز کی کرکٹ سے معطل کر دیا تھا۔
ایس ایل سی نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ ایک آزاد کمیٹی نے گناتھیلاکا پر عائد پابندی ختم کرنے کی سفارش کی ہے اور سری لنکا کرکٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے 13 اکتوبر 2023 کو ہونے والے اپنے اجلاس میں، اس سفارش کی توثیق کی ہے۔

انہوں نے گوناتھیلاکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے مستقبل کے تمام اقدامات میں قوم کے نمائندے کے طور پر اپنی حیثیت کو ہمیشہ برقرار رکھیں۔

گوناتھیلاکا نے آخری بار سری لنکا کے لیے اکتوبر 2022 میں T20 ورلڈ کپ میں نمیبیا کے خلاف پہلے راؤنڈ کے میچ میں کھیلا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں