ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

اروشی روٹیلا کا جھوٹ پکڑا گیا!

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے انڈسٹری کی مشہور اور ہر دلعزیز اداکارہ پروین بابی کی بائیوپک کا حصہ ہونے کی تصدیق کی تھی تاہم ایک بار پھر ان کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا۔

 بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اروشی روٹیلا کو فرانس میں ہونے والے 76ویں کانز فلم فیسٹیول میں دیکھا گیا جہاں وہ خوبصورت لباس کے ساتھ نظر آئیں،  کانز فلم فیسٹیول میں اداکارہ سے پروین بابی کی بائیوپک سے متعلق سوال کیا گیا تو اداکارہ  نے تصدیق کی اور کہا تھا کہ آپ نے ٹھیک سنا ہے، میں ان کی بائیوپک میں مرکزی کردار نبھاؤں گی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں ہندی میں ایک نوٹ دکھایا گیا تھا، جس میں پروین بابی کی اہم پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی پر روشنی ڈالی گئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Urvashi Rautela (@urvashirautela)

- Advertisement -

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اروشی نے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’ بالی وڈ ناکام ہے لیکن میں آپ کو فخر محسوس کراؤ گی تاہم اب ہندوستان ٹائمز نے اس معاملے کی تحقیقات کرتے ہوئے لکھا کہ’ یہ بلکل واضح ہے کہ اروشی پروین بابی کی بائیوپک کے حوالے سے جو بات کررہی ہیں وہ جھوٹ ہے، پروڈکشن نے کہا ہے کہ  اس طرح کے کسی بھی پروجیکٹ پر کام نہیں کیا جارہا۔

اروشی روٹیلا کے 190 کروڑ کے گھر کی حقیقت سامنے آگئی

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب اروشی نے کانز فلم میں اس بات کی تصدیق کی تو اس وقت اس فلم کے ڈائریکٹر، پروڈیوسر یا مصنف کوئی بھی اداکارہ کے ساتھ موجود نہیں تھا اس سے اس بات کا پتا چلتا کہ ہے اداکارہ کے اس دعوے میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

رپورٹ میں یہ کہا گیا کہ کسی اداکار یا اداکارہ کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ اس طرح کسی پروجیکٹ کا اعلان کرے اور پروین بابی پر بننے والی بائیوپک جیسی چیز کا اعلان تب ہی ہوگا جب پروڈکشن اس پر کام کرنا شروع کرے گی۔

جس کا اعلان عموماً ڈائریکٹر یا پروڈکشن ہاؤس کی طرف سے کیا جائے گا، اس لیے اروشی کا دعویٰ صرف کچھ لائم لائٹ حاصل کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں