ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

مائی ری! رمہا احمد نے ’فاخر‘ اور ’آمنہ‘ کی ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ میں ’آمنہ‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ رمہا احمد نے ’فاخر‘ کے ساتھ ڈرامے کی ویڈیو شیئر کردی۔

ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ میں عینا آصف (عینی)، ثمر عباس (فاخر)، نعمان اعجاز (ظہیر)، ماریہ واسطی (ثمینہ)، مایا خان (عائشہ)، رمہا احمد (آمنہ)، ساجدہ سید، پارس منصور، عثمان مظہر، آمنہ ملک، بسمہ بابر ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

مائی ری کی ہدایت کاری کے فرائض میثم نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ثنا فہد نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ عینی کالج سے واپسی پر بلڈ پریشر لو ہونے کی وجہ سڑ پر گر جاتی ہیں انہیں اسپتال لے جایا جاتا ہے جہاں ڈاکٹر بھی والدین اور فاخر کو باتیں سناتی ہیں۔

تاہم رمہا احمد نے ڈرامے میں اپنا اور فاخر کا ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں وہ عینی کی حمایت کررہی ہیں اور فاخر کو سمجھا رہی ہیں۔

آمنہ کہتی ہیں کہ ’عینی کے اوپر کتنا دباؤ ہے، وہ گھر کا کام کرے، بچی کو سنبھالے اور اپنی پڑھائی کو بھی دیکھے، تم اس کے لیے ملازمہ کیوں نہیں رکھ لیتے، وہ کہتی ہیں کہ تم اپنی بیوی اور بچی کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھا سکتے۔‘

رمہا احمد کی ویڈیو کو ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ڈرامے میں ان کے کردار ’آمنہ‘ کی تعریف کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ’مائی ری‘ روزانہ شام 7 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں