ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ 2023 میں سب سے زیادہ اور کم سفر کرنے والی ٹیمیں کون سی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ شروع ہو چکا ہے ڈیڑھ ماہ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں شریک 10 ٹیمیں میچز کھیلنے کے لیے سفر بھی کریں گی۔

بھارت میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کا آغاز ہو چکا ہے ڈیڑھ ماہ کے جاری رہنے والے اس ایونٹ میں مجموعی طور پر 48 میچز کھیلے جائیں گے جو 10 مختلف شہروں احمد آباد، دہلی، حیدرآباد، دھرم شالہ، چنئی، لکھنو، پونے، بنگلورو، ممبئی، کولکتہ میں شیڈول ہیں۔ میگا ایونٹ کی شریک 10 ٹیموں میں سے ہر ٹیم 9، 9 میچز کھیلنے کے لیے مختلف وینیوز کا سفر اختیار کریں گی لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کون سی ٹیم میگا ایونٹ کے دوران سب سے زیادہ سفر کرے گی اور کس ٹیم کا سفر سب سے کم ہوگا۔

رواں ورلڈ کپ 1992 کے عالمی کپ کی طرح رابن راؤنڈ لیگ کی بنیاد پر کھیلا جا رہا ہے اور ٹیموں کا شیڈول بہت سخت مرتب کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ سفر کرنے والی ٹیم میزبان انڈیا ہوگی جس کے گروپ کے 9 راؤنڈ میچز 9 مختلف شہروں میں رکھے گئے ہیں جس کے تحت بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے ہر میچ کے لیے سفر اختیار کرے گی۔

بھارت کی ٹیم اس ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 9767 کلومیٹر کا سفر کرے گی جب کہ میگا ایونٹ میں سب سے کم سفر کرنے والی ٹیم افغانستان ہوگی۔

افغانستان نے بھی 9 میچز ہی کھیلنے ہیں تاہم اس کے دو میچ نئی دہلی اور دو میچ چنئی میں لگاتار شیڈول ہیں جس کے باعث افغان ٹیم کو ایونٹ میں سب سے کم سفر کرنا پڑے گا اور وہ گروپ راؤنڈ میں اپنے تمام میچوں کے لیے 5311 کلومیٹر کا سفر کرے گی۔

بھارت کے بعد سب سے زیادہ جو ٹیم میگا ایونٹ میں سفر میں رہے گی وہ دفاعی چیمپئن بھارت ہے جو مجموعی طور پر 8106 کلومیٹر کا سفر طے کرے گی۔ انگلش ٹیم نے میگا ایونٹ کا افتتاحی میچ احمد آباد میں کھیلا تھا جس کے بعد اسے دھرم شاہ میں شیڈول اپنا دوسرا میچ کھیلنے کے لیے 1343 کلومیٹر کا سفر کرنا پڑا۔

ورلڈ کپ میں تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ سفر کرنے والی ٹیم جنوبی افریقہ ہے جو کے ایونٹ میں اپنے میچوں کے لیے 7799 کلومیٹر سفر کرے گی جب کہ سری لنکا کا نمبر اس فہرست میں چوتھے نمبر پر آتا ہے۔

بنگلہ دیش اس میگا ایونٹ میں سفر کرنے کے اعتبار سے پانچویں نمبر پر ہوگی جو 7334 کلومیٹر سفر کرے گی۔

بنگلہ دیش کے دو ابتدائی میچز دھرم شالہ میں ہیں جس کے بعد بنگال ٹائیگرز کو وہاں سے اپنے اگلے میچ کے لیے 2661 کلومیٹر کا طویل سفر طے کر کے ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی جانا پڑے گا جہاں وہ 13 اکتوبر کو نیوزی لینڈ سے پنجہ آزمائی کرے گی۔

نیدر لینڈ ورلڈ کپ میں سب سے کمزور حریف ہے لیکن سفر کے معاملے میں بڑی بڑی ٹیموں کو پیچھے چھوڑا ہوا ہے۔ یہ ٹیم میگا ایونٹ کے دوران سفر کرنے والی چھٹی بڑی ٹیم ہوگی جو لگ بھگ 7 ہزار کلومیٹر کا سفر کرے گی۔

ریکارڈ پانچ بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے 6915 کلومیٹر کا سفر کرنا ہے جب کہ پاکستان ٹیم جو سیکیورٹی خدشات اور دونوں ممالک کی سیاسی صورتحال کے باعث گروپ کے راؤنڈ 9 میچز صرف 5 شہروں میں کھیلے گی جس کے لیے اسے 6880 کلومیٹر کا سفر طے کرنا پڑے گا یوں گرین شرٹس اس حوالے سے آٹھویں نمبر پر ہوں گے۔

ورلڈ کپ میں گزشتہ عالمی کپ کی رنر اپ نیوزی لینڈ 5826 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی یوں وہ اس فہرست میں سے آخر نمبر پر موجود افغان ٹیم سے ہی اوپر ہوگی۔ کیویز چنئی، دھرم شالہ اور بنگلور میں دو دو میچ کھیلیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں